Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 27:1 - کِتابِ مُقادّس

1 اُس وقت خُداوند اپنی سخت اور بڑی اور مضبُوط تلوار سے اژدہا یعنی تیز رَو سانپ کو اور اژدہا یعنی پیچِیدہ سانپ کو سزا دے گا اور دریائی اژدہا کو قتل کرے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اُس دِن، یَاہوِہ اَپنی سخت، بڑی اَور مضبُوط تلوار سے، لِویاتان نام کے تیزرَو اَور خم دار سانپ کو سزا دے گا، ایک لِویاتان مُہیب سمُندری اَژدہا کو قتل کر دے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 उस दिन रब उस भागने और पेचो-ताब खानेवाले साँप को सज़ा देगा जो लिवियातान कहलाता है। अपनी सख़्त, अज़ीम और ताक़तवर तलवार से वह समुंदर के अज़दहे को मार डालेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 اُس دن رب اُس بھاگنے اور پیچ و تاب کھانے والے سانپ کو سزا دے گا جو لِویاتان کہلاتا ہے۔ اپنی سخت، عظیم اور طاقت ور تلوار سے وہ سمندر کے اژدہے کو مار ڈالے گا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 27:1
30 حوالہ جات  

کلام کر اور کہہ خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ اَے شاہِ مِصرؔ فرِعونؔ مَیں تیرا مُخالِف ہُوں۔ اُس بڑے گھڑیال کا جو اپنے دریاؤں میں لیٹ رہتا ہے اور کہتا ہے کہ میرا دریا میرا ہی ہے اور مَیں نے اُسے اپنے لِئے بنایا ہے۔


جاگ جاگ اَے خُداوند کے بازُو۔ توانائی سے مُلبّس ہو! جاگ جَیسا قدِیم زمانہ میں اور گُذشتہ پُشتوں میں۔ کیا تُو وُہی نہیں جِس نے رہب کو ٹُکڑے ٹُکڑے کِیا اور اژدہا کو چھیدا؟


پِھر ایک اَور نِشان آسمان پر دِکھائی دِیا یعنی ایک بڑا لال اژدہا۔ اُس کے سات سر اور دس سِینگ تھے اور اُس کے سروں پر سات تاج۔


کیونکہ آگ سے اور اپنی تلوار سے خُداوند تمام بنی آدمؔ کا مُقابلہ کرے گا اور خُداوند کے مقتُول بُہت سے ہوں گے۔


جہاز اِسی میں چلتے ہیں۔ اِسی میں لویاتان ہے جِسے تُو نے اِس میں کھیلنے کو پَیدا کِیا۔


اُس کے دَم سے آسمان آراستہ ہوتا ہے۔ اُس کے ہاتھ نے تیز رَو سانپ کو چھیدا ہے۔


اُس نے اُس اَژدہا یعنی پُرانے سانپ کو جو اِبلِیس اور شَیطان ہے پکڑ کر ہزار برس کے لِئے باندھا۔


اور باقی اُس گھوڑے کے سوار کی تلوار سے جو اُس کے مُنہ سے نِکلتی تھی قتل کِئے گئے اور سب پرِندے اُن کے گوشت سے سیر ہو گئے۔


شاہِ بابل نبُوکدؔرضر نے مُجھے کھا لِیا۔ اُس نے مُجھے شِکست دی ہے۔ اُس نے مُجھے خالی برتن کی مانِند کر دِیا۔ اژدہا کی مانِند وہ مُجھے نِگل گیا۔ اُس نے اپنے پیٹ کو میری نِعمتوں سے بھر لِیا۔ اُس نے مُجھے نِکال دِیا۔


وہ خُدا کی خاص صنعت ہے۔ اُس کے خالِق ہی نے اُسے تلوار بخشی ہے۔


پِھر اُس نے مُجھ سے کہا کہ جو پانی تُو نے دیکھے جِن پر کسبی بَیٹھی ہے وہ اُمّتیں اور گُروہ اور قَومیں اور اہلِ زُبان ہیں۔


اور اُن ساتوں فرِشتوں میں سے جِن کے پاس سات پِیالے تھے ایک نے آ کر مُجھ سے یہ کہا کہ اِدھر آ۔ مَیں تُجھے اُس بڑی کسبی کی سزا دِکھاؤُں جو بُہت سے پانِیوں پر بَیٹھی ہُوئی ہے۔


پِھر مَیں نے اُس اَژدہا کے مُنہ سے اور اُس حَیوان کے مُنہ سے اور اُس جُھوٹے نبی کے مُنہ سے تِین ناپاک رُوحیں مینڈکوں کی صُورت میں نِکلتے دیکھیں۔


پِھر مَیں نے ایک اَور حَیوان کو زمِین میں سے نِکلتے ہُوئے دیکھا۔ اُس کے برّہ کے سے دو سِینگ تھے اور اژدہا کی طرح بولتا تھا۔


اور چُونکہ اُس اژدہا نے اپنا اِختیار اُس حَیوان کو دے دِیا تھا اِس لِئے اُنہوں نے اژدہا کی پرستِش کی اور اُس حَیوان کی بھی یہ کہہ کر پرستِش کی کہ اِس حَیوان کی مانِند کَون ہے؟ کَون اُس سے لڑ سکتا ہے؟


پس تَوبہ کر۔ نہیں تو مَیں تیرے پاس جلد آ کر اپنے مُنہ کی تلوار سے اُن کے ساتھ لڑُوں گا۔


اَے نہروں پر سکُونت کرنے والی جِس کے خزانے فراوان ہیں تیری تمامی کا وقت آ پُہنچا اور تیری غارت گری کا پَیمانہ پُر ہو گیا۔


اَے خُداوند کی تلوار تُو کب تک نہ ٹھہرے گی؟ تُو چل اپنے غِلاف میں آرام لے اور ساکِن ہو۔


بھیڑِیا اور برّہ اِکٹّھے چریں گے اور شیرِ بَبر بَیل کی مانِند بُھوسا کھائے گا اور سانپ کی خُوراک خاک ہو گی۔ وہ میرے تمام کوہِ مُقدّس پر نہ ضرر پُہنچائیں گے نہ ہلاک کریں گے خُداوند فرماتا ہے۔


کیونکہ دیکھو خُداوند اپنے مقام سے چلا آتا ہے تاکہ زمِین کے باشِندوں کو اُن کی بدکرداری کی سزا دے اور زمِین اُس خُون کو ظاہِر کرے گی جو اُس میں ہے اور اپنے مقتُولوں کو ہرگِز نہ چِھپائے گی۔


اَے زبردست! تُو اپنی تلوار کو جو تیری حشمت و شَوکت ہے اپنی کمر سے حمائِل کر


دِن پر لَعنت کرنے والے اُس پر لَعنت کریں اور وہ بھی جو اژدہا کو چھیڑنے کو تیّار ہیں!


کیا تُو مگر کو شست سے باہر نِکال سکتا ہے؟ یا رسّی سے اُس کی زُبان کو دبا سکتا ہے؟


مَیں تُم کو گِن گِن کر تلوار کے حوالہ کرُوں گا اور تُم سب ذبح ہونے کے لِئے خم ہو گے کیونکہ جب مَیں نے بُلایا تو تُم نے جواب نہ دِیا۔ جب مَیں نے کلام کِیا تو تُم نے نہ سُنا بلکہ تُم نے وُہی کِیا جو میری نظر میں بُرا تھا اور وہ چِیز پسند کی جِس سے مَیں خُوش نہ تھا۔


اگر وہ کوہِ کَرمِل کی چوٹی پر جا چِھپیں تو مَیں اُن کو وہاں سے ڈُھونڈ نِکالُوں گا اور اگر سمُندر کی تہ میں میری نظر سے غائِب ہو جائیں تو مَیں وہاں سانپ کو حُکم کرُوں گا اور وہ اُن کو کاٹے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات