Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 26:19 - کِتابِ مُقادّس

19 تیرے مُردے جی اُٹھیں گے۔ میری لاشیں اُٹھ کھڑی ہوں گی۔ تُم جو خاک میں جا بسے ہو جاگو اور گاؤ کیونکہ تیری اوس اُس اوس کی مانِند ہے جو نباتات پر پڑتی ہے اور زمِین مُردوں کو اُگل دے گی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 اَے یَاہوِہ، لیکن تیرے مُردے جئیں گے؛ اُن کی لاشیں اُٹھ کھڑی ہُوں گی۔ تُم جو خاک میں جا بسے ہو، جاگو اَور خُوشی کے نعرے لگاؤ۔ تیری اوس صُبح کی اوس کی مانند ہے؛ زمین اَپنے مُردوں کو پھر سے‏ پیدا کرےگی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 लेकिन तेरे मुरदे दुबारा ज़िंदा होंगे, उनकी लाशें एक दिन जी उठेंगी। ऐ ख़ाक में बसनेवालो, जाग उठो और ख़ुशी के नारे लगाओ! क्योंकि तेरी ओस नूरों की शबनम है, और ज़मीन मुरदा रूहों को जन्म देगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 لیکن تیرے مُردے دوبارہ زندہ ہوں گے، اُن کی لاشیں ایک دن جی اُٹھیں گی۔ اے خاک میں بسنے والو، جاگ اُٹھو اور خوشی کے نعرے لگاؤ! کیونکہ تیری اوس نوروں کی شبنم ہے، اور زمین مُردہ روحوں کو جنم دے گی۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 26:19
37 حوالہ جات  

اور جو خاک میں سو رہے ہیں اُن میں سے بُہتیرے جاگ اُٹھیں گے۔ بعض حیاتِ ابدی کے لِئے اور بعض رُسوائی اور ذِلّتِ ابدی کے لِئے۔


اِس لِئے وہ فرماتا ہے اَے سونے والے جاگ اور مُردوں میں سے جی اُٹھ تو مسِیح کا نُور تُجھ پر چمکے گا۔


اور قبریں کُھل گئِیں اور بُہت سے جِسم اُن مُقدّسوں کے جو سو گئے تھے جی اُٹھے۔


مَیں اُن کو پاتال کے قابُو سے نجات دُوں گا مَیں اُن کو مَوت سے چُھڑاؤُں گا۔ اَے مَوت تیری وبا کہاں ہے؟ اَے پاتال تیری ہلاکت کہاں ہے؟ مَیں ہرگِز رحم نہ کرُوں گا۔


وہ دو روز کے بعد ہم کو حیاتِ تازہ بخشے گا اور تِیسرے روز اُٹھا کھڑا کرے گا اور ہم اُس کے حضُور زِندگی بسر کریں گے۔


تُو جِس نے ہم کو بُہت اور سخت تکلِیفیں دِکھائی ہیں پِھر ہم کو زِندہ کرے گا اور زمِین کے اسفل سے ہمیں پِھر اُوپر لے آئے گا۔


وہ مَوت کو ہمیشہ کے لِئے نابُود کرے گا اور خُداوند خُدا سب کے چِہروں سے آنسُو پونچھ ڈالے گا اور اپنے لوگوں کی رُسوائی تمام سرزمِین پر سے مِٹا دے گا کیونکہ خُداوند نے یہ فرمایا ہے۔


وہ اپنی اُس قُوّت کی تاثِیر کے مُوافِق جِس سے سب چِیزیں اپنے تابِع کر سکتا ہے ہماری پَست حالی کے بدن کی شکل بدل کر اپنے جلال کے بدن کی صُورت پر بنائے گا۔


بلکہ زِراعت سلامتی سے ہو گی۔ تاک اپنا پَھل دے گی اور زمِین اپنا حاصِل اور آسمان سے اوس پڑے گی اور مَیں اِن لوگوں کے بقِیّہ کو اِن سب برکتوں کا وارِث بناؤُں گا۔


لیکن فی الواقِع مسِیح مُردوں میں سے جی اُٹھا ہے اور جو سو گئے ہیں اُن میں پہلا پَھل ہُؤا۔


مَیں اِسرائیل کے لِئے اوس کی مانِند ہُوں گا۔ وہ سوسن کی طرح پُھولے گا اور لُبناؔن کی طرح اپنی جڑیں پَھیلائے گا۔


اور مَیں اُس کو اور اُس کے جی اُٹھنے کی قُدرت کو اور اُس کے ساتھ دُکھوں میں شرِیک ہونے کو معلُوم کرُوں اور اُس کی مَوت سے مُشابہت پَیدا کرُوں۔


میری قُوّت ٹِھیکرے کی مانِند خُشک ہو گئی اور میری زُبان میرے تالُو سے چِپک گئی اور تُو نے مُجھے مَوت کی خاک میں مِلا دِیا۔


اور اِسرائیلؔ سلامتی کے ساتھ یعقُوب کا سوتا اکیلا۔ اناج اور مَے کے مُلک میں بسا ہُؤا ہے بلکہ آسمان سے اُس پر اوس پڑتی رہتی ہے۔


اور خُدا سے اُسی بات کی اُمّید رکھتا ہُوں جِس کے وہ خُود بھی مُنتظِر ہیں کہ راست بازوں اور ناراستوں دونوں کی قِیامت ہو گی۔


جاگ جاگ! اُٹھ اَے یروشلیِم! تُو نے خُداوند کے ہاتھ سے اُس کے غضب کا پِیالہ پِیا۔ تُو نے ڈگمگانے کا جام تلچھٹ سمیت پی لِیا۔


اور یُوسفؔ کے حق میں اُس نے کہا:- اُس کی زمِین خُداوند کی طرف سے مُبارک ہو! آسمان کی بیش قِیمت اشیا اور شبنم اور وہ گہرا پانی جو نِیچے ہے


میری تعلِیم مِینہہ کی طرح برسے گی۔ میری تقرِیر شبنم کی مانِند ٹپکے گی جَیسے نرم گھاس پر پھوآر پڑتی ہو اور سبزی پر جھڑیاں۔


اُس نے پِیلاطُسؔ کے پاس جا کر یِسُوعؔ کی لاش مانگی اور پِیلاطُسؔ نے دے دینے کا حُکم دِیا۔


لشکر کشی کے دِن تیرے لوگ خُوشی سے اپنے آپ کو پیش کرتے ہیں۔ تیرے جوان پاک آرایش میں ہیں اور صُبح کے بطن سے شبنم کی مانِند۔


میری جڑیں پانی تک پَھیل گئی ہیں اور رات بھر اوس میری شاخوں پر رہتی ہے۔


خُداوند مارتا ہے اور جِلاتا ہے۔ وُہی قبر میں اُتارتا اور اُس سے نِکالتا ہے۔


دُنیا کے سب آسُودہ حال لوگ کھائیں گے اور سِجدہ کریں گے۔ وہ سب جو خاک میں مِل جاتے ہیں اُس کے حضُور جُھکیں گے۔ بلکہ وہ بھی جو اپنی جان کو جِیتا نہیں رکھ سکتا۔


کیونکہ خُداوند نے مُجھ سے یُوں فرمایا ہے کہ مَیں اپنے مسکن میں تابِشِ آفتاب کی مانِند اور مَوسم دِرَو کی گرمی میں شبنم کے بادل کی طرح سکُون کے ساتھ نظر کرُوں گا۔


اگرچہ اُس کی جڑ زمِین میں پُرانی ہو جائے اور اُس کا تنہ مِٹّی میں گل جائے


کیا تیری شفقت کا چرچا گور میں ہو گا یا تیری وفاداری کا جہنم میں؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات