Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 26:18 - کِتابِ مُقادّس

18 ہم حامِلہ ہُوئے۔ ہم کو دردِ زِہ لگا پر پَیدا کیا ہُؤا؟ ہوا! ہم نے زمِین پر آزادی کو قائِم نہیں کِیا اور نہ دُنیا میں بسنے والے ہی پَیدا ہُوئے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 ہم حاملہ تھے اَور درد سے جھٹپٹا رہے تھے، لیکن ہم نے صِرف ہَوا کو پیدا کیا۔ ہم زمین پر نَجات نہ لا پایٔے؛ نہ ہی دُنیا کے لوگوں کو پیدا کر سکے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 जनने का दर्द महसूस करके हम पेचो-ताब खा रहे थे। लेकिन अफ़सोस, हवा ही पैदा हुई। न हमने मुल्क को नजात दी, न दुनिया के नए बाशिंदे पैदा हुए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 جننے کا درد محسوس کر کے ہم پیچ و تاب کھا رہے تھے۔ لیکن افسوس، ہَوا ہی پیدا ہوئی۔ نہ ہم نے ملک کو نجات دی، نہ دنیا کے نئے باشندے پیدا ہوئے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 26:18
12 حوالہ جات  

وہ گویا دردِ زِہ میں مُبتلا ہو گا۔ وہ بے دانِش فرزند ہے۔ اب مُناسِب ہے کہ وِلادت گاہ میں دیر نہ کرے۔


اپنے ہاتھ سے اَے خُداوند! مُجھے لوگوں سے بچا۔ یعنی دُنیا کے لوگوں سے جِن کا بخرہ اِسی زِندگی میں ہے اور جِن کا پیٹ تُو اپنے ذخِیرہ سے بھرتا ہے۔ اُن کی اَولاد بھی حسبِ مُراد ہے۔ وہ اپنا باقی مال اپنے بچّوں کے لِئے چھوڑ جاتے ہیں


کوئی اِنصاف کی بات پیش نہیں کرتا اور کوئی سچّائی سے حُجّت نہیں کرتا۔ وہ بطالت پر توکُّل کرتے ہیں اور جُھوٹ بولتے ہیں۔ وہ زِیان کاری سے باردار ہو کر بدکرداری کو جنم دیتے ہیں۔


اور اُنہوں نے اُس سے کہا کہ حِزقیاہ یُوں کہتا ہے کہ آج کا دِن دُکھ اور ملامت اور تَوہِین کا دِن ہے کیونکہ بچّے پَیدا ہونے پر ہیں اور وِلادت کی طاقت نہیں۔


اور اُنہوں نے اُس سے کہا حِزقیاہ یُوں کہتا ہے کہ آج کا دِن دُکھ اور ملامت اور تَوہِین کا دِن ہے کیونکہ بچّے پَیدا ہونے پر ہیں لیکن وِلادت کی طاقت نہیں۔


تُم بُھوسے سے باردار ہو گے پُھوس تُم سے پَیدا ہو گا۔ تُمہارا دَم آگ کی طرح تُم کو بھسم کرے گا۔


تب لوگوں نے ساؤُل سے کہا کیا یُونتن مارا جائے جِس نے اِسرائیلؔ کو اَیسا بڑا چُھٹکارا دِیا ہے؟ اَیسا نہ ہو گا خُداوند کی حیات کی قَسم ہے کہ اُس کے سر کا ایک بال بھی زمِین پر گِرنے نہیں پائے گا کیونکہ اُس نے آج خُدا کے ساتھ ہو کر کام کِیا ہے۔ سو لوگوں نے یُونتن کو بچا لِیا اور وہ مارا نہ گیا۔


ساؤُل نے کہا آج کے دِن ہرگِز کوئی مارا نہیں جائے گا اِس لِئے کہ خُداوند نے اِسرائیلؔ کو آج کے دِن رہائی دی ہے۔


ہم جانتے ہیں کہ ہم خُدا سے ہیں اور ساری دُنیا اُس شرِیر کے قبضہ میں پڑی ہُوئی ہے۔


دُنیا تُم سے عداوت نہیں رکھ سکتی لیکن مُجھ سے رکھتی ہے کیونکہ مَیں اُس پر گواہی دیتا ہُوں کہ اُس کے کام بُرے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات