Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 26:14 - کِتابِ مُقادّس

14 وہ مَر گئے۔ پِھر زِندہ نہ ہوں گے۔ وہ رِحلت کر گئے پِھر نہ اُٹھیں گے کیونکہ تُو نے اُن پر نظر کی اور اُن کو نابُود کِیا اور اُن کی یاد کو بھی مِٹا دِیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 وہ مَر گیٔے اَور اَب زندہ باقی نہیں؛ مُردہ رُوحیں پھر زندہ نہ ہوں گی۔ آپ نے اُنہیں سزا دی اَور اُنہیں نابود کر دیا؛ یہاں تک کہ آپ نے اُن کی یاد تک مٹا دی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 अब यह लोग मर गए हैं और आइंदा कभी ज़िंदा नहीं होंगे, उनकी रूहें कूच कर गई हैं और आइंदा कभी वापस नहीं आएँगी। क्योंकि तूने उन्हें सज़ा देकर हलाक कर दिया, उनका नामो-निशान मिटा डाला है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 اب یہ لوگ مر گئے ہیں اور آئندہ کبھی زندہ نہیں ہوں گے، اُن کی روحیں کوچ کر گئی ہیں اور آئندہ کبھی واپس نہیں آئیں گی۔ کیونکہ تُو نے اُنہیں سزا دے کر ہلاک کر دیا، اُن کا نام و نشان مٹا ڈالا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 26:14
25 حوالہ جات  

راست آدمی کی یادگار مُبارک ہے لیکن شرِیروں کا نام سڑ جائے گا۔


اور جب وہ تُم سے کہیں تُم جِنّات کے یاروں اور افسُون گروں کی جو پُھسپُھساتے اور بُڑبُڑاتے ہیں تلاش کرو تو تُم کہو کیا لوگوں کو مُناسِب نہیں کہ اپنے خُدا کے طالِب ہوں؟ کیا زِندوں کی بابت مُردوں سے سوال کریں؟


وہ بعل فغُور کو پُوجنے لگے اور بُتوں کی قُربانِیاں کھانے لگے۔


اور جب تک یہ ہزار برس پُورے نہ ہو لِئے باقی مُردے زِندہ نہ ہُوئے۔ پہلی قِیامت یِہی ہے۔


اُٹھ اِس بچّے اور اِس کی ماں کو لے کر اِسرائیلؔ کے مُلک میں چلا جا کیونکہ جو بچّے کی جان کے خواہاں تھے وہ مَر گئے۔


سو تُم مُطالبہ کے دِن اور اُس خرابی کے دِن جو دُور سے آئے گی کیا کرو گے؟ تُم کُمک کے لِئے کِس کے پاس دَوڑو گے؟ اور تُم اپنی شَوکت کہاں رکھ چھوڑو گے؟


اُس کی نسل کٹ جائے اور دُوسری پُشت میں اُن کا نام مِٹا دِیا جائے۔


دُشمن تمام ہُوئے۔ وہ ہمیشہ کے لِئے برباد ہو گئے اور جِن شہروں کو تُو نے ڈھا دِیا اُن کی یادگار تک مِٹ گئی۔


اور وہاں تُم آدمِیوں کے ہاتھ کے بنے ہُوئے لکڑی اور پتّھر کے دیوتاؤں کی عِبادت کرو گے جو نہ دیکھتے نہ سُنتے نہ کھاتے نہ سُونگھتے ہیں۔


سو خُداوند نے اُس دِن اِسرائیلیوں کو مِصریوں کے ہاتھ سے اِس طرح بچایا اور اِسرائیلیوں نے مِصریوں کو سمُندر کے کِنارے مَرے ہُوئے پڑے دیکھا۔


تیرے مُردے جی اُٹھیں گے۔ میری لاشیں اُٹھ کھڑی ہوں گی۔ تُم جو خاک میں جا بسے ہو جاگو اور گاؤ کیونکہ تیری اوس اُس اوس کی مانِند ہے جو نباتات پر پڑتی ہے اور زمِین مُردوں کو اُگل دے گی۔


بدکردار وہاں گِرے پڑے ہیں۔ وہ گِرا دِیئے گئے ہیں اور پِھر اُٹھ نہ سکیں گے۔


اَے خُداوند لشکروں کے خُدا۔ اِسرائیل کے خُدا! سب قَوموں کے مُحاسبہ کے لِئے اُٹھ۔ کِسی دغاباز خطاکار پر رحم نہ کر۔ (سِلاہ)


اُن کے کان ہیں پر وہ سُنتے نہیں اور اُن کے مُنہ میں سانس نہیں۔


کیونکہ زِندہ جانتے ہیں کہ وہ مَریں گے پر مُردے کُچھ بھی نہیں جانتے اور اُن کے لِئے اَور کُچھ اجر نہیں کیونکہ اُن کی یاد جاتی رہی ہے۔


ربُّ الافواج خُود گرجنے اور زلزلہ کے ساتھ اور بڑی آواز اور آندھی اور طُوفان اور آگ کے مُہلِک شُعلہ کے ساتھ تُجھے سزا دینے کو آئے گا۔


اور اُن کے دیوتاؤں کو آگ میں ڈالا کیونکہ وہ خُدا نہ تھے بلکہ آدمِیوں کی دست کاری تھے۔ لکڑی اور پتّھر۔ اِس لِئے اُنہوں نے اُن کو نابُود کِیا ہے۔


جَیسے بادل پھٹ کر غائِب ہو جاتا ہے وَیسے ہی وہ جو قبر میں اُترتا ہے پِھر کبھی اُوپر نہیں آتا۔


اُس کی یادگار زمِین پر سے مِٹ جائے گی اور کُوچوں میں اُس کا نام نہ ہو گا۔


رَحِم اُسے بُھول جائے گا۔ کِیڑا اُسے مزہ سے کھائے گا۔ اُس کی یاد پِھر نہ ہو گی۔ ناراستی درخت کی طرح توڑ دی جائے گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات