Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 25:2 - کِتابِ مُقادّس

2 کیونکہ تُو نے شہر کو خاک کا ڈھیر کِیا۔ ہاں فصِیل دار شہر کو کھنڈر بنا دِیا اور پردیسِیوں کے محلّ کو بھی یہاں تک کہ شہر نہ رہا۔ وہ پِھر تعمِیر نہ کِیا جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 آپ نے شہر کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا، اَور فصیلدار شہر کو کھنڈر کر ڈالا، اَور پردیسیوں کے مضبُوط قلعہ کو اَیسا ویران کر دیا کہ وہ پھر کبھی تعمیر نہ کیا جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 तूने शहर को मलबे का ढेर बनाकर हमलों से महफ़ूज़ आबादी को खंडरात में तबदील कर दिया। ग़ैरमुल्कियों का क़िलाबंद महल यों ख़ाक में मिलाया गया कि आइंदा कभी शहर नहीं कहलाएगा, कभी अज़ सरे-नौ तामीर नहीं होगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 تُو نے شہر کو ملبے کا ڈھیر بنا کر حملوں سے محفوظ آبادی کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا۔ غیرملکیوں کا قلعہ بند محل یوں خاک میں ملایا گیا کہ آئندہ کبھی شہر نہیں کہلائے گا، کبھی از سرِ نو تعمیر نہیں ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 25:2
24 حوالہ جات  

دمِشق کی بابت بارِ نبُوّت۔ دیکھو دمِشق اب تو شہر نہ رہے گا بلکہ کھنڈر کا ڈھیر ہو گا۔


اور گِیدڑ اُن کے عالِیشان مکانوں میں اور بھیڑئے اُن کے رنگ محلّوں میں چِلائیں گے۔ اُس کا وقت نزدِیک آ پُہنچا ہے اور اُس کے دِنوں کو اب طُول نہیں ہو گا۔


اور وہ تیری فصِیل کے اُونچے بُرجوں کو توڑ کر پست کرے گا اور زمِین کے بلکہ خاک کے برابر کر دے گا۔


اور اپنے سَروں پر خاک ڈالیں گے اور روتے ہُوئے اور ماتم کرتے ہُوئے چِلاّ چِلاّ کر کہیں گے افسوس! افسوس! وہ بڑا شہر جِس کی دَولت سے سمُندر کے سب جہاز والے دَولت مند ہو گئے گھڑی ہی بھر میں اُجڑ گیا۔


نہ تُجھ سے کونے کا پتّھر اور نہ بُنیاد کے لِئے پتّھر لیں گے بلکہ تُو ہمیشہ تک وِیران رہے گا خُداوند فرماتا ہے۔


کسدیوں کے مُلک کو دیکھ۔ یہ قَوم مَوجُود نہ تھی۔ اسُور نے اُسے بیابان کے رہنے والوں کا حِصّہ ٹھہرایا۔ اُنہوں نے اپنے بُرج بنائے۔ اُنہوں نے اُس کے محلّ غارت کِئے اور اُسے وِیران کِیا۔


اور دیکھ سِپاہِیوں کے غول اور اُن کے سوار دو دو کر کے آتے ہیں۔ پِھر اُس نے یُوں کہا کہ بابل گِر پڑا گِر پڑا اور اُس کے معبُودوں کی سب تراشی ہُوئی مُورتیں بِالکُل ٹُوٹی پڑی ہیں۔


ربُّ الافواج فرماتا ہے مَیں اُسے خارپُشت کی مِیراث اور تالاب بنا دُوں گا اور مَیں اُسے فنا کے جھاڑُو سے صاف کر دُوں گا۔


اور وہاں کی ساری لُوٹ کو چَوک کے بِیچ جمع کر کے اُس شہر کو اور وہاں کی لُوٹ کو تِنکا تِنکا خُداوند اپنے خُدا کے حضُور آگ سے جلا دینا اور وہ ہمیشہ کو ایک ڈھیر سا پڑا رہے اور پِھر کبھی بنایا نہ جائے۔


اور اِفرائِیم میں کوئی قلعہ نہ رہے گا۔ دمِشق اور ارام کے بقِیّہ سے سلطنت جاتی رہے گی۔ ربُّ الافواج فرماتا ہے جو حال بنی اِسرائیل کی شَوکت کا ہُؤا وُہی اُن کا ہو گا۔


دیکھو! وہ ڈھا دیتا ہے تو پِھر بنتا نہیں۔ وہ آدمی کو بند کر دیتا ہے تو پِھر کُھلتا نہیں۔


اُس نے سمُندر پر اپنا ہاتھ بڑھایا۔ اُس نے مُملکتوں کو ہِلا دِیا۔ خُداوند نے کنعاؔن کے حق میں حُکم کِیا ہے کہ اُس کے قلعے مِسمار کِئے جائیں۔


کیونکہ اُس نے بُلندی پر بسنے والوں کو نِیچے اُتارا۔ بُلند شہر کو زیر کِیا۔ اُس نے اُسے زیر کر کے خاک میں مِلایا۔


کیونکہ فصِیل دار شہر وِیران ہے اور وہ بستی اُجاڑ اور بیابان کی مانِند خالی ہے۔ وہاں بچھڑا چرے گا اور وہِیں لیٹ رہے گا اور اُس کی ڈالِیاں بِالکُل کاٹ کھائے گا۔


کیونکہ قصر خالی ہو جائے گا اور آباد شہر ترک کِیا جائے گا۔ عوفل اور دِیدبانی کا بُرج ہمیشہ تک ماندبن کر گورخروں کی آرام گاہیں اور گلّوں کی چراگاہیں ہوں گے۔


لیکن جنگل کی بربادی کے وقت اولے پڑیں گے اور شہر بِالکُل پست ہو جائے گا۔


اور اُس کے قصروں میں کانٹے اور اُس کے قلعوں میں بِچُّھو بُوٹی اور اُونٹ کٹارے اُگیں گے اور وہ گِیدڑوں کی ماندیں اور شُتر مُرغوں کے رہنے کا مقام ہو گا۔


کیا تُو نے نہیں سُنا کہ مُجھے یہ کِئے ہُوئے مُدّت ہُوئی اور مَیں نے قدِیم ایّام سے ٹھہرا دِیا تھا؟ اب مَیں نے اُسی کو پُورا کِیا ہے کہ تُو فصِیل دار شہروں کو اُجاڑ کر کھنڈر بنا دینے کے لِئے برپا ہو۔


مَیں یروشلیِم کو کھنڈر اور گِیدڑوں کا مسکن بنا دُوں گا اور یہُوداؔہ کے شہروں کو اَیسا وِیران کرُوں گا کہ کوئی باشِندہ نہ رہے گا۔


وہ ابد تک آباد نہ ہو گا اور پُشت در پُشت اُس میں کوئی نہ بسے گا۔ وہاں ہرگز عرب خَیمے نہ لگائیں گے اور وہاں گڈرئے گلّوں کو نہ بِٹھائیں گے۔


پر بَن کے جنگلی درِندے وہاں بَیٹھیں گے اور اُن کے گھروں میں اُلّو بھرے ہوں گے۔ وہاں شُتر مُرغ بسیں گے اور چھگمانس وہاں ناچیں گے۔


سُنسان شہر وِیران ہو گیا ہر ایک گھر بند ہو گیا کہ کوئی اندر نہ جا سکے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات