Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 24:8 - کِتابِ مُقادّس

8 ڈھولکوں کی خُوشی بند ہو گئی۔ خُوشی منانے والوں کا غُل و شور تمام ہُؤا۔ بربط کی شادمانی جاتی رہی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 دفوں کی خُوشیاں بندہو گئیں، رنگ رلیاں منانے والوں کا شور و غُل جاتا رہا۔ اَور سِتار کا مسرّت بخش نغمہ خاموش ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 दफ़ों की ख़ुशकुन आवाज़ें बंद, रंगरलियाँ मनानेवालों का शोर बंद, सरोदों के सुरीले नग़मे बंद हो गए हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 دفوں کی خوش کن آوازیں بند، رنگ رلیاں منانے والوں کا شور بند، سرودوں کے سُریلے نغمے بند ہو گئے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 24:8
16 حوالہ جات  

علاوہ اِس کے مَیں اُس کی تمام خُوشیوں اور جشنوں اور نئے چاند اور سبت کے ایّام اور تمام مُعیّن عِیدوں کو مَوقُوف کرُوں گا۔


اور بربط نوازوں اور مُطرِبوں اور بانسلی بجانے والوں اور نرسِنگا پُھونکنے والوں کی آواز پِھر کبھی تُجھ میں نہ سُنائی دے گی اور کِسی پیشہ کا کارِی گر تُجھ میں پِھر کبھی پایا نہ جائے گا اور چکّی کی آواز تُجھ میں پِھر کبھی نہ سُنائی دے گی۔


اور مَیں تیرے گانے کی آواز بند کر دُوں گا اور تیری سِتاروں کی صدا پِھر سُنی نہ جائے گی۔


تب مَیں یہُوداؔہ کے شہروں میں اور یروشلیِم کے بازاروں میں خُوشی اور شادمانی کی آواز۔ دُلہے اور دُلہن کی آواز مَوقُوف کرُوں گا کیونکہ یہ مُلک وِیران ہو جائے گا۔


بلکہ مَیں اِن میں سے خُوشی و شادمانی کی آواز دُلہے اور دُلہن کی آواز چکّی کی آواز اور چراغ کی رَوشنی مَوقُوف کر دُوں گا۔


کیونکہ ربُّ الافواج اِسرائیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں اِس جگہ سے تُمہارے دیکھتے ہُوئے اور تُمہارے ہی دِنوں میں خُوشی اور شادمانی کی آواز دُلہے اور دُلہن کی آواز مَوقُوف کراؤُں گا۔


اور اُن کے جشن کی محفِلوں میں بربط اور سِتار اور دف اور بِین اور شراب ہیں لیکن وہ خُداوند کے کام کو نہیں سوچتے اور اُس کے ہاتھوں کی کارِیگری پر غَور نہیں کرتے۔


اِسی لِئے میری سِتار سے ماتم اور میری بانسلی سے رونے کی آواز نِکلتی ہے۔


وہاں بید کے درختوں پر اُن کے وسط میں ہم نے اپنی سِتاروں کو ٹانگ دِیا۔


پس پاتال اپنی ہوس بڑھاتا ہے اور اپنا مُنہ بے اِنتہا پھاڑتا ہے اور اُن کے شرِیف اور عام لوگ اور غَوغائی اور جو کوئی اُن میں فخر کرتا ہے اُس میں اُتر جائیں گے۔


اور شادمانی چِھین لی گئی اور ہرے بھرے کھیتوں کی خُوشی جاتی رہی اور تاکِستانوں میں گانا اور للکارنا بند ہو جائے گا۔ پامال کرنے والے انگُوروں کو پِھر حَوضوں میں پامال نہ کریں گے۔ مَیں نے انگُور کی فصل کے غوغا کو مَوقُوف کر دِیا۔


بزُرگ پھاٹکوں پر دِکھائی نہیں دیتے۔ جوانوں کی نغمہ پردازی سُنائی نہیں دیتی۔


تُو عدؔن میں باغِ خُدا میں رہا کرتا تھا۔ ہر ایک قِیمتی پتّھر تیری پوشِش کے لِئے تھا مثلاً یاقُوتِ سُرخ اور پُکھراج اور الماس اور فِیروزہ اور سنگِ سُلَیمانی اور زبرجد اور نِیلم اور زمُرّد اور گوہرِ شب چراغ اور سونے سے تُجھ میں خاتِم سازی اور نگِینہ بندی کی صنعت تیری پَیدایش ہی کے روز سے جاری رہی۔


وہ رات بانجھ ہو جائے۔ اُس میں خُوشی کی کوئی صدا نہ آئے!


اِس لِئے وہ پہلے اسِیروں کے ساتھ اسِیر ہو کر جائیں گے اور اُن کی عَیش و نِشاط کا خاتِمہ ہو جائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات