Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 24:2 - کِتابِ مُقادّس

2 اور یُوں ہو گا کہ جَیسا رعیّت کا حال وَیسا ہی کاہِن کا۔ جَیسا نَوکر کا وَیسا ہی اُس کے صاحِب کا۔ جَیسا لَونڈی کا وَیسا ہی اُس کی بی بی کا۔ جَیسا خرِیدار کا وَیسا ہی بیچنے والے کا۔ جَیسا قرض دینے والے کا وَیسا ہی قرض لینے والے کا۔ جَیسا سُود دینے والے کا وَیسا ہی سُود لینے والے کا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 سَب کا حال یکساں ہوگا کاہِنؔ کا حال قوم کے حال کی طرح، آقا کا نوکر کی طرح، مالکن کی خادِمہ کی طرح، بیچنے والے کا خریدار کی طرح، اُدھار لینے والے کا اُدھار دینے والے کی طرح، قرضدار کے لیٔے جَیسا کہ قرض دِہندہ کے لیٔے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 किसी को भी छोड़ा नहीं जाएगा, ख़ाह इमाम हो या आम शख़्स, मालिक या नौकर, मालिकन या नौकरानी, बेचनेवाला या ख़रीदार, उधार लेने या देनेवाला, क़र्ज़दार या क़र्ज़ख़ाह।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 کسی کو بھی چھوڑا نہیں جائے گا، خواہ امام ہو یا عام شخص، مالک یا نوکر، مالکن یا نوکرانی، بیچنے والا یا خریدار، اُدھار لینے یا دینے والا، قرض دار یا قرض خواہ۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 24:2
26 حوالہ جات  

پس جَیسا لوگوں کا حال وَیسا ہی کاہِنوں کا حال ہو گا۔ مَیں اُن کی روِش کی سزا اور اُن کے اعمال کا بدلہ اُن کو دُوں گا۔


یہ اُس کے نبِیوں کے گُناہوں اور کاہِنوں کی بدکرداری کی وجہ سے ہُؤا۔ جِنہوں نے اُس میں صادِقوں کا خُون بہایا۔


کیونکہ ربُّ الافواج اِسرائیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ جِس طرح میرا قہر و غضب یروشلیِم کے باشِندوں پر نازِل ہُؤا اُسی طرح میرا قہر تُم پر بھی جب تُم مِصرؔ میں داخِل ہو گے نازِل ہو گا اور تُم لَعنت و حَیرت اور طعن و تشنِیع کا باعِث ہو گے اور اِس مُلک کو تُم پِھر نہ دیکھو گے۔


تب اِسمٰعیل بِن نتنیاؔہ اُن دس آدمِیوں سمیت جو اُس کے ساتھ تھے اُٹھا اور جِدلیاؔہ بِن اخیقاؔم بِن سافن کو جِسے شاہِ بابل نے مُلک کا حاکِم مُقرّر کِیا تھا تلوار سے مارا اور اُسے قتل کِیا۔


اور چھوٹا آدمی جُھکایا جائے گا اور بڑا آدمی پست ہو گا اور مغرُوروں کی آنکھیں نِیچی ہو جائیں گی۔


اِس سبب سے چھوٹا آدمی پست کِیا جاتا ہے اور بڑا آدمی ذلِیل ہوتا ہے اور تُو اُن کو ہرگِز مُعاف نہ کرے گا۔


اور جو تلوار سے بچے وہ اُن کو بابل کو لے گیا اور وہاں وہ اُس کے اور اُس کے بیٹوں کے غُلام رہے جب تک فارؔس کی سلطنت شرُوع نہ ہُوئی۔


اور کال سے پہلے اون کے پُجاری فوطِیفرعؔ کی بیٹی آسِناتھؔ کے یُوسفؔ سے دو بیٹے پَیدا ہُوئے۔


زمِین بِالکُل خالی کی جائے گی اور بہ شِدّت غارت ہوگی کیونکہ یہ کلام خُداوند کا ہے۔


لیکن یہ بھی مَے خواری سے ڈگمگاتے اور نشہ میں لڑکھڑاتے ہیں۔ کاہِن اور نبی بھی نشہ میں چُور اور مَے میں غرق ہیں۔ وہ نشہ میں جُھومتے ہیں۔ وہ رویا میں خطا کرتے اور عدالت میں لغزِش کھاتے ہیں۔


کیونکہ میری دُخترِ قَوم کی بدکرداری سدُوؔم کے گُناہ سے بڑھ کر ہے جو ایک لمحہ میں برباد ہُؤا اور کِسی کے ہاتھ اُس پر دراز نہ ہُوئے۔


خُداوند کے قہر نے اُن کو پراگندہ کِیا۔ اب وہ اُن پر نظر نہیں کرے گا اُنہوں نے کاہِنوں کی عِزّت نہ کی اور بزُرگوں کا لِحاظ نہ کِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات