Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 24:19 - کِتابِ مُقادّس

19 زمِین بِالکُل اُجڑ گئی۔ زمِین یکسر شِکستہ ہُوئی اور شِدّت سے ہِلائی گئی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 زمین ریزہ ریزہ ہو گئی، زمین پھٹ گئی، اَور وہ شِدّت سے ہلایٔی گئی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 ज़मीन कड़क से फ़ट रही है। वह डगमगा रही, झूम रही,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 زمین کڑک سے پھٹ رہی ہے۔ وہ ڈگمگا رہی، جھوم رہی،

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 24:19
15 حوالہ جات  

پِھر مَیں نے ایک بڑا سفید تخت اور اُس کو جو اُس پر بَیٹھا ہُؤا تھا دیکھا جِس کے سامنے سے زمِین اور آسمان بھاگ گئے اور اُنہیں کہِیں جگہ نہ مِلی۔


اُس کے خَوف سے پہاڑ کانپتے اور ٹِیلے پِگھل جاتے ہیں۔ اُس کے حضُور زمِین ہاں دُنیا اور اُس کی سب معمُوری تھرتھراتی ہے۔


اور داتنؔ اور اَبِیرامؔ کا جو اِلیابؔ بن رُوبِنؔ کے بیٹے تھے کیا حال بنایا کہ سب اِسرائیلِیوں کے سامنے زمِین نے اپنا مُنہ پسار کر اُن کو اور اُن کے گھرانوں اور خَیموں اور ہر ذِی نفس کو جو اُن کے ساتھ تھا نِگل لِیا۔


اور جب وہ زَیتُوؔن کے پہاڑ پر بَیٹھا تھا اُس کے شاگِردوں نے الگ اُس کے پاس آ کر کہا ہم کو بتا کہ یہ باتیں کب ہوں گی؟ اور تیرے آنے اور دُنیا کے آخِر ہونے کا نِشان کیا ہو گا؟


وہ کھڑا ہُؤا اور زمِین تھرّا گئی۔ اُس نے نِگاہ کی اور قَومیں پراگندہ ہو گئِیں۔ ازلی پہاڑ پارہ پارہ ہو گئے۔ قدِیم ٹِیلے جُھک گئے۔ اُس کی راہیں ازلی ہیں۔


لیکن خُداوند کا دِن چور کی طرح آ جائے گا۔ اُس دِن آسمان بڑے شور و غُل کے ساتھ برباد ہو جائیں گے اور اَجرامِ فلک حرارت کی شِدّت سے پِگھل جائیں گے اور زمِین اَور اُس پر کے کام جَل جائیں گے۔


اور خُدا کے اُس دِن کے آنے کا کَیسا کُچھ مُنتظِر اور مُشّتاق رہنا چاہئے۔ جِس کے باعِث آسمان آگ سے پِگھل جائیں گے اور اَجرامِ فلک حرارت کی شِدّت سے گل جائیں گے۔


اُس نے یہ باتیں ختم ہی کی تِھیں کہ زمِین اُن کے پاؤں تلے پَھٹ گئی۔


اور زمِین نے اپنا مُنہ کھول دِیا اور اُن کو اور اُن کے گھر بار کو اور قورح ؔکے ہاں کے سب آدمِیوں کو اور اُن کے سارے مال و اسباب کو نِگل گئی۔


زمِین اور اُس کے سب باشِندے گُداز ہو گئے ہیں۔ مَیں نے اُس کے سُتُونوں کو قائِم کر دِیا ہے (سِلاہ)۔


اور جب خُداوند اُٹھے گا کہ زمِین کو شِدّت سے ہِلائے تو لوگ اُس کے ڈر سے اور اُس کے جلال کی شَوکت سے پہاڑوں کے غاروں اور زمِین کے شِگافوں میں گُھسیں گے۔


اِس لِئے مَیں آسمانوں کو لرزاؤُں گا اور ربُّ الافواج کے غضب سے اور اُس کے قہرِ شدِید کے روز زمِین اپنی جگہ سے جھٹکی جائے گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات