Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 24:13 - کِتابِ مُقادّس

13 کیونکہ زمِین میں لوگوں کے درمِیان یُوں ہو گا جَیسا زَیتُون کا درخت جھاڑا جائے۔ جَیسے انگُور توڑنے کے بعد خوشہ چِینی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 اُسی طرح زمین پر اَور قوموں کے درمیان بھی اَیسا ہی ہوگا، جَیسے زَیتُون کے درخت کو پِیٹا جاتا ہے، یا جَب انگور کی کٹائی کے بعد اناج باقی رہ جاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 क्योंकि मुल्क के दरमियान और अक़वाम के बीच में यही सूरते-हाल होगी कि चंद एक ही बच पाएँगे, बिलकुल उन दो-चार ज़ैतूनों की मानिंद जो दरख़्त को झाड़ने के बावुजूद उस पर रह जाते हैं, या उन दो-चार अंगूरों की तरह जो फ़सल चुनने के बावुजूद बेलों पर लगे रहते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 کیونکہ ملک کے درمیان اور اقوام کے بیچ میں یہی صورتِ حال ہو گی کہ چند ایک ہی بچ پائیں گے، بالکل اُن دو چار زیتونوں کی مانند جو درخت کو جھاڑنے کے باوجود اُس پر رہ جاتے ہیں، یا اُن دو چار انگوروں کی طرح جو فصل چننے کے باوجود بیلوں پر لگے رہتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 24:13
19 حوالہ جات  

اگر ربُّ الافواج ہمارا تھوڑا سا بقِیّہ باقی نہ چھوڑتا تو ہم سدُوؔم کی مِثل اور عمُورؔہ کی مانِند ہو جاتے۔


البتّہ سردِیس میں تیرے ہاں تھوڑے سے اَیسے شخص ہیں جِنہوں نے اپنی پَوشاک آلُودہ نہیں کی۔ وہ سفید پَوشاک پہنے ہُوئے میرے ساتھ سَیر کریں گے کیونکہ وہ اِس لائِق ہیں۔


اور اگر وہ دِن گھٹائے نہ جاتے تو کوئی بشر نہ بچتا۔ مگر برگُزِیدوں کی خاطِر وہ دِن گھٹائے جائیں گے۔


اَے یعقُوب مَیں یقِیناً تیرے سب لوگوں کو فراہم کرُوں گا۔ مَیں یقِیناً اِسرائیل کے بقِیّہ کو جمع کرُوں گا۔ مَیں اُن کو بُصراؔہ کی بھیڑوں اور چراگاہ کے گلّہ کی مانِند اِکٹّھا کرُوں گا اور آدمِیوں کا بڑا شور ہو گا۔


لیکن جو اُن میں سے بھاگ جائیں گے وہ بچ نِکلیں گے اور وادِیوں کے کبُوتروں کی مانِند پہاڑوں پر رہیں گے اور سب کے سب نالہ کریں گے۔ ہر ایک اپنی بدکرداری کے سبب سے۔


اور وہ جو تلوار سے بچ کر مُلکِ مِصرؔ سے یہُوداؔہ کے مُلک میں واپس آئیں گے تھوڑے سے ہوں گے اور یہُوداؔہ کے تمام باقی لوگ جو مُلکِ مِصرؔ میں بسنے کو گئے جانیں گے کہ کِس کی بات قائِم رہی۔ میری یا اُن کی۔


اور اگر اُس میں دسواں حِصّہ باقی بھی بچ جائے تو وہ پِھر بھسم کِیا جائے گا لیکن وہ بُطم اور بلُوط کی مانِند ہو گا کہ باوُجُودیکہ وہ کاٹے جائیں تَو بھی اُن کا ٹُنڈ بچ رہتا ہے۔ سو اُس کا ٹُنڈ ایک مُقدّس تُخم ہو گا۔


اور جب تُم اپنی زمِین کی پَیداوار کی فصل کاٹو تو تُو اپنے کھیت کے کونے کونے تک پُورا پُورا نہ کاٹنا اور نہ کٹائی کی گِری پڑی بالوں کو چُن لینا۔


اور اُس وقت یُوں ہو گا کہ خُداوند دریایِ فراؔت کی گُذرگاہ سے رودِ مِصرؔ تک جھاڑ ڈالے گا اور تُم اَے بنی اِسرائیل ایک ایک کر کے جمع کِئے جاؤ گے۔


مُجھ پر افسوس! مَیں تابِستانی میوہ جمع ہونے اور اُنگُور توڑنے کے بعد کی خوشہ چِینی کی مانِند ہُوں۔ نہ کھانے کو کوئی خوشہ اور نہ پہلا پکّا دِل پسند انجِیر ہے۔


اور اُس وقت یُوں ہو گا کہ یعقُوبؔ کی حشمت گھٹ جائے گی اور اُس کا چربی دار بدن دُبلا ہو جائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات