Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 23:16 - کِتابِ مُقادّس

16 اَے فاحِشہ! تُو جو فراموش ہو گئی ہے بربط اُٹھا لے اور شہر میں پِھرا کر۔ راگ کو چھیڑ اور بُہت سی غزلیں گا کہ لوگ تُجھے یاد کریں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 ”اَے بھولی بسری فاحِشہ، بربط اُٹھا اَور شہر میں گھُوم پھر؛ بربط بجا اَور خُوب نغمہ سرائی کر، تاکہ تُجھے یاد کیا جائے۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 “ऐ फ़रामोश कसबी, चल! अपना सरोद पकड़कर गलियों में फिर! सरोद को ख़ूब बजा, कई एक गीत गा ताकि लोग तुझे याद करें।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 ”اے فراموش کسبی، چل! اپنا سرود پکڑ کر گلیوں میں پھر! سرود کو خوب بجا، کئی ایک گیت گا تاکہ لوگ تجھے یاد کریں۔“

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 23:16
6 حوالہ جات  

تیرے سب چاہنے والے تُجھے بُھول گئے۔ وہ تیرے طالِب نہیں ہیں۔ فی الحقِیقت مَیں نے تُجھے دُشمن کی مانِند گھایل کِیا اور سنگ دِل کی طرح تادِیب کی اِس لِئے کہ تیری بدکرداری بڑھ گئی اور تیرے گُناہ زِیادہ ہو گئے۔


اور اُس وقت یُوں ہو گا کہ صُور کِسی بادشاہ کے ایّام کے مُطابِق ستّر برس تک فراموش ہو جائے گا اور ستّر برس کے بعد صُور کی حالت فاحِشہ کے گِیت کے مُطابِق ہو گی۔


اور ستّر برس کے بعد یُوں ہو گا کہ خُداوند صُور کی خبر لے گا اور وہ اُجرت پر جائے گی اور رُویِ زمِین پر کی تمام مُملکتوں سے بدکاری کرے گی۔


اور مَیں تیرے گانے کی آواز بند کر دُوں گا اور تیری سِتاروں کی صدا پِھر سُنی نہ جائے گی۔


یہ اُس خُوب صُورت جادُوگرنی فاحِشہ کی بدکاری کی کثرت کا نتِیجہ ہے کیونکہ وہ قَوموں کو اپنی بدکاری سے اور گھرانوں کو اپنی جادُوگری سے بیچتی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات