Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 23:12 - کِتابِ مُقادّس

12 اور اُس نے کہا اَے مظلُوم کُنواری دُخترِ صَیدا! تُو پِھر کبھی فخر نہ کرے گی۔ اُٹھ کِتّیِم میں چلی جا۔ تُجھے وہاں بھی چَین نہ مِلے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 اُس نے کہا: ”اَے صیدونؔ کی کنواری بیٹی، تُم لُٹ چُکی ہو، تُجھے اَب عیش و عشرت نصیب نہ ہوگا، ”اُٹھ اَور کِتّیمؔ میں چلی جا؛ لیکن وہاں بھی تُجھے آرام نہ ملے گا۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 उसने फ़रमाया, “ऐ सैदा बेटी, अब से तेरी रंगरलियाँ बंद रहेंगी। ऐ कुँवारी जिसकी इसमतदरी हुई है, उठ और समुंदर को पार करके क़ुबरुस में पनाह ले। लेकिन वहाँ भी तू आराम नहीं कर पाएगी।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 اُس نے فرمایا، ”اے صیدا بیٹی، اب سے تیری رنگ رلیاں بند رہیں گی۔ اے کنواری جس کی عصمت دری ہوئی ہے، اُٹھ اور سمندر کو پار کر کے قبرص میں پناہ لے۔ لیکن وہاں بھی تُو آرام نہیں کر پائے گی۔“

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 23:12
21 حوالہ جات  

اور بربط نوازوں اور مُطرِبوں اور بانسلی بجانے والوں اور نرسِنگا پُھونکنے والوں کی آواز پِھر کبھی تُجھ میں نہ سُنائی دے گی اور کِسی پیشہ کا کارِی گر تُجھ میں پِھر کبھی پایا نہ جائے گا اور چکّی کی آواز تُجھ میں پِھر کبھی نہ سُنائی دے گی۔


اَے کُنواری دُخترِ بابل! اُتر آ اور خاک پر بَیٹھ۔ اَے کسدیوں کی دُختر! تُو بے تخت زمِین پر بَیٹھ کیونکہ اب تُو نرم اندام اور نازنِین نہ کہلائے گی۔


بسن کے بلُوط سے ڈانڈ بنائے اور تیرے تختے جزائرِ کتِّیِم کے صنوبر سے ہاتھی دانت جڑ کر تیّار کِئے گئے۔


وہ اُن کو پُکار کر کہتے تھے دُور رہو ناپاک! دُور رہو دُور رہو! چُھونا مَت! جب وہ بھاگ جاتے اور آوارہ پِھرتے تو لوگ کہتے تھے اب یہ یہاں نہ رہیں گے


خُداوند نے میرے اندر ہی میرے بہادُروں کو ناچِیز ٹھہرایا۔ اُس نے میرے خِلاف ایک خاص جماعت کو بُلایا کہ میرے بہادُروں کو کُچلے۔ خُداوند نے یہُوداؔہ کی کُنواری بیٹی کو گویا کولُھو میں کُچل ڈالا


یہُوداؔہ ظُلم اور سخت مشقّت کے سبب سے جلاوطن ہُؤا۔ وہ اقوام کے درمِیان سکُونت پذِیر اور بے آرام ہے۔ اُس کے سب ستانے والوں نے اُسے گھاٹِیوں میں جا لِیا۔


اَے کُنواری دُخترِ مِصرؔ! جِلعاد کو چڑھ جا اور بلسان لے۔ تُو بے فائِدہ طرح طرح کی دوائیں اِستعمال کرتی ہے۔ تُو شِفا نہ پائے گی۔


اور تُو اُن سے یُوں کہنا کہ میری آنکھیں شب و روز آنسُو بہائیں اور ہرگِز نہ تھمیں کیونکہ میری کُنواری دُخترِ قَوم بڑی خستگی اور ضربِ شدِید سے شِکستہ ہے۔


اَے کسدِیوں کی بیٹی چُپ ہو کر بَیٹھ اور اندھیرے میں داخِل ہو کیونکہ اب تُو مُملکتوں کی خاتُون نہ کہلائے گی۔


اِس لِئے خُداوند نے اُس کے حق میں یُوں فرمایا ہے کہ کُنواری دُخترِ صِیُّون نے تیری تحقِیر کی اور تیرا مضحکہ اُڑایا ہے۔ یروشلیِم کی بیٹی نے تُجھ پر سر ہِلایا ہے۔


کیا یہ تُمہاری شادمان بستی ہے جِس کی ہستی قدِیم سے ہے؟ اُسی کے پاؤں اُسے دُور دُور لے جاتے ہیں کہ پردیس میں رہے۔


اور خُداوند نے اُن کو اِسرائیلیوں کے قبضہ میں کر دِیا سو اُنہوں نے اُن کو مارا اور بڑے صَیدا اور مِسرفات المائِم اور مشرِق میں مِصفاہ کی وادی تک اُن کو رگیدا اور قتل کِیا یہاں تک کہ اُن میں سے ایک بھی باقی نہ چھوڑا۔


پر کِتّیم کے ساحِل سے جہاز آیئں گے اور وہ اَسُور اور عِبر دونوں کو دُکھ دیں گے۔ پِھر وہ بھی ہلاک ہو جائے گا۔


زبُولُونؔ سمُندر کے کنارے بسے گا اور جہازوں کے لِئے بندر کا کام دے گا۔ اور اُس کی حد صَیداؔ تک پَھیلی ہو گی۔


کیونکہ پار گُذر کر کِتّیِم کے جزِیروں میں دیکھو اور قِیداؔر میں قاصِد بھیج کر دریافت کرو اور دیکھو کہ اَیسی بات کہِیں ہُوئی ہے؟


کیونکہ اہلِ کِتّیِم کے جہاز اُس کے مُقابلہ کو نِکلیں گے اور وہ رنجِیدہ ہو کر مُڑے گا اور عہدِ مُقدّس پر اُس کا غضب بھڑکے گا اور وہ اُس کے مُطابِق عمل کرے گا بلکہ وہ مُڑ کر اُن لوگوں سے جو عہدِ مُقدّس کو ترک کریں گے اِتفاق کرے گا۔


اور یاوانؔ کے بیٹے اِلیِسہؔ اور تَرسِیسؔ۔ کِتّی ؔاور دوداؔنی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات