Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 22:11 - کِتابِ مُقادّس

11 اور تُم نے پُرانے حَوض کے پانی کے لِئے دونوں دِیواروں کے درمِیان ایک اَور حَوض بنایا لیکن تُم نے اُس کے پانی پر نِگاہ نہ کی اور اُس کی طرف جِس نے قدِیم سے اُس کی تدبِیر کی مُتوجِّہ نہ ہُوئے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 تُم نے دو دیواروں کے درمیان میں ایک حوض بنایا تاکہ پُرانے حوض کا پانی اُس میں جمع کر سکو، لیکن تُم نے اُن کی طرف نگاہ نہ کی جنہوں نے اُسے بنایا، نہ اُس کا لحاظ کیا جنہوں نے کافی عرصہ پہلے اُن کا منصُوبہ بنایا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 22:11
15 حوالہ جات  

لیکن مَیں خُداوند کی راہ دیکُھوں گا اور اپنے نجات دینے والے خُدا کا اِنتِظار کرُوں گا میرا خُدا میری سُنے گا۔


اُن پر افسوس جو مدد کے لِئے مِصرؔ کو جاتے اور گھوڑوں پر اِعتماد کرتے ہیں اور رتھوں پر بھروسا رکھتے ہیں اِس لِئے کہ وہ بُہت ہیں اور سواروں پر اِس لِئے کہ وہ بُہت زورآور ہیں لیکن اِسرائیل کے قُدُّوس پر نِگاہ نہیں کرتے اور خُداوند کے طالِب نہیں ہوتے!


اُس روز اِنسان اپنے خالِق کی طرف نظر کرے گا اور اُس کی آنکھیں اِسرائیل کے قُدُّوس کی طرف دیکھیں گی۔


تب شہر پناہ میں رخنہ ہو گیا اور دونوں دِیواروں کے درمِیان جو پھاٹک شاہی باغ کے برابر تھا اُس سے سب جنگی مرد رات ہی رات بھاگ گئے (اُس وقت کسدی شہر کو گھیرے ہُوئے تھے) اور بادشاہ نے بیابان کا راستہ لِیا۔


اور شاہِ یہُوداؔہ صِدقیاہ اور سب جنگی مَرد اُن کو دیکھ کر بھاگے اور دونوں دِیواروں کے درمِیان جو پھاٹک شاہی باغ کے برابر تھا اُس سے وہ رات ہی رات بھاگ نِکلے اور بیابان کی راہ لی۔


کیا تُو نے نہیں سُنا کہ مُجھے یہ کِئے ہُوئے مُدّت ہُوئی اور مَیں نے قدِیم ایّام سے ٹھہرا دِیا تھا؟ اب مَیں نے اُسی کو پُورا کِیا ہے کہ تُو فصِیل دار شہروں کو اُجاڑ کر کھنڈر بنا دینے کے لِئے برپا ہو۔


مَیں بھی خُداوند کی راہ دیکُھوں گا جو اَب یعقُوبؔ کے گھرانے سے اپنا مُنہ چِھپاتا ہے۔ مَیں اُس کا اِنتظار کرُوں گا۔


پِھر نحمیاؔہ بِن عزبُوؔق نے جو بیت سُور کے آدھے حلقہ کا سردار تھا داؤُد کی قبروں کے سامنے کی جگہ اور اُس حَوض تک جو بنایا گیا تھا اور سُورماؤں کے گھر تک مرمّت کی۔


پر مَیں نے یروشلیِم کو چُنا کہ وہاں میرا نام ہو اور داؤُد کو چُنا تاکہ وہ میری قَوم اِسرائیل پر حاکِم ہو۔


اور حِزقیاہ کے باقی کام اور اُس کی ساری قُوّت اور کیونکر اُس نے تالاب اور نالی بنا کر شہر میں پانی پُہنچایا سو کیا وہ شاہانِ یہُوداؔہ کی توارِیخ کی کِتاب میں قلم بند نہیں؟


اور تُم نے یروشلیِم کے گھروں کو گِنا اور اُن کو گِرایا تاکہ شہر پناہ کو مضبُوط کرو۔


تب خُداوند نے یسعیاہ کو حُکم کِیا کہ تُو اپنے بیٹے شیاریا شوب کولے کر اُوپر کے چشمہ کی نہر کے سِرے پر جو دھوبِیوں کے مَیدان کی راہ میں ہے آخز سے مُلاقات کر۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات