Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 22:1 - کِتابِ مُقادّس

1 رویا کی وادی کی بابت بارِ نبُوّت۔ اب تُم کو کیا ہُؤا کہ تُم سب کے سب کوٹھوں پر چڑھ گئے؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 رُویا کی وادی کے متعلّق نبُوّت: اَب تُمہیں کیا پریشانی ہے، جو تُم سَب کے سَب چھتوں پر چڑھ گیٔے،

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 रोया की वादी यरूशलम के बारे में रब का फ़रमान : क्या हुआ है? सब छतों पर क्यों चढ़ गए हैं?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 رویا کی وادی یروشلم کے بارے میں رب کا فرمان: کیا ہوا ہے؟ سب چھتوں پر کیوں چڑھ گئے ہیں؟

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 22:1
26 حوالہ جات  

اَے وادی کی بسنے والی! اَے مَیدان کی چٹان پر رہنے والی جو کہتی ہے کہ کَون ہم پر حملہ کرے گا یا ہمارے مسکنوں میں کَون آ گُھسے گا؟ خُداوند فرماتا ہے مَیں تیرا مُخالِف ہُوں۔


جَیسے یروشلِیم پہاڑوں سے گِھرا ہے وَیسے ہی اب سے ابد تک خُداوند اپنے لوگوں کو گھیرے رہے گا۔


گروہ پر گروہ اِنفصال کی وادی میں ہے کیونکہ خُداوند کا دِن اِنفصال کی وادی میں آ پُہنچا۔


قَومیں برانگیختہ ہوں اور یہُوسفط کی وادی میں آئیں کیونکہ مَیں وہاں بَیٹھ کر اِردگِرد کی سب قَوموں کی عدالت کرُوں گا۔


وہ اپنی راہوں میں ٹاٹ کا کمربند باندھتے ہیں اور اپنے گھروں کی چھتّوں پر اور بازاروں میں نَوحہ کرتے ہُوئے سب کے سب زار زار روتے ہیں۔


ہر طرح سے بُہت۔ خاص کر یہ کہ خُدا کا کلام اُن کے سپُرد ہُؤا۔


کہ اب تُم پر رات ہو جائے گی جِس میں رویا نہ دیکھو گے اور تُم پر تارِیکی چھا جائے گی اور غَیب بِینی نہ کر سکو گے اور نبِیوں پر آفتاب غرُوب ہو گا اور اُن کے لِئے دِن اندھیرا ہو جائے گا۔


موآؔب کے سب گھروں کی چھتّوں پر اور اُس کے سب بازاروں میں بڑا ماتم ہو گا کیونکہ مَیں نے موآؔب کو اُس برتن کی مانِند جو پسند نہ آئے توڑا ہے خُداوند فرماتا ہے۔


بابل کی بابت بارِ نبُوّت جو یسعیاہ بِن آمُوص نے رویا میں پایا۔


جہاں رویا نہیں وہاں لوگ بے قَید ہو جاتے ہیں لیکن شرِیعت پر عمل کرنے والا مُبارک ہے۔


اَے سمُندر! تُجھے کیا ہُؤا کہ تُو بھاگتا ہے؟ اَے یَردن! تُجھے کیا ہُؤا کہ تُو پِیچھے ہٹتا ہے؟


پِھر بادشاہ نے اُس سے کہا تُجھے کیا ہُؤا؟ اُس نے جواب دِیا اِس عَورت نے مُجھ سے کہا کہ اپنا بیٹا دے دے تاکہ ہم آج کے دِن اُسے کھائیں اور میرا بیٹا جو ہے سو اُسے ہم کل کھائیں گے۔


بادشاہ نے اُس سے کہا تُجھے کیا ہُؤا؟ اُس نے کہا مَیں سچ مُچ ایک بیوہ ہُوں اور میرا شَوہر مَر گیا ہے۔


اور ساؤُل کھیت سے بَیلوں کے پِیچھے پِیچھے چلا آتا تھا اور ساؤُل نے پُوچھا کہ اِن لوگوں کو کیا ہُؤا کہ روتے ہیں؟ اُنہوں نے یبِیس کے لوگوں کی باتیں اُسے بتائِیں۔


اور وہ لڑکا سموئیل عیلی کے سامنے خُداوند کی خِدمت کرتا تھا اور اُن دِنوں خُداوند کا کلام گِران قدر تھا۔ کوئی رویا برملا نہ ہوتی تھی۔


اور اُنہوں نے بنی دان کو پُکارا تب اُنہوں نے اُدھر مُنہ کر کے مِیکاہ سے کہا تُجھ کو کیا ہُؤا جو تُو اِتنے لوگوں کی جمعِیت کو ساتھ لِئے آ رہا ہے؟


جب تُو کوئی نیا گھر بنائے تو اپنی چھت پر مُنڈیر ضرُور لگانا تا نہ ہو کہ کوئی آدمی وہاں سے گِرے اور تیرے سبب سے وہ خُون تیرے ہی گھر والوں پر ہو۔


اور خُدا نے اُس لڑکے کی آواز سُنی اور خُدا کے فرِشتہ نے آسمان سے ہاجرہؔ کو پُکارا اور اُس سے کہا اَے ہاجرہؔ تُجھ کو کیا ہُؤا؟ مت ڈر کیونکہ خُدا نے اُس جگہ سے جہاں لڑکا پڑا ہے اُس کی آواز سُن لی ہے۔


جو کُچھ مَیں تُم سے اندھیرے میں کہتا ہُوں اُجالے میں کہو اور جو کُچھ تُم کان میں سُنتے ہو کوٹھوں پر اُس کی مُنادی کرو۔


کیونکہ خُداوند ربُّ الافواج کی طرف سے رویا کی وادی میں یہ دُکھ اور پامالی و بے قراری اور دِیواروں کو گِرانے اور پہاڑوں تک فریاد پُہنچانے کا دِن ہے۔


اور یروشلیِم کے گھر اور یہُوداؔہ کے بادشاہوں کے گھر تُوفت کے مقام کی مانِند ناپاک ہو جائیں گے۔ ہاں وہ سب گھر جِن کی چھتوں پر اُنہوں نے تمام اجرامِ فلک کے لِئے بخُور جلایا اور غَیر معبُودوں کے لِئے تپاون تپائے۔


اور کسدی جو اِس شہر پر چڑھائی کرتے ہیں آ کر اِس کو آگ لگائیں گے اور اِسے اُن گھروں سمیت جلائیں گے جِن کی چھتّوں پر لوگوں نے بعل کے لِئے بخُور جلایا اور غَیر معبُودوں کے لِئے تپاون تپائے کہ مُجھے غضب ناک کریں۔


بنی اِسرائیل اور بنی یہُوداؔہ کی تمام بدی کے باعِث جو اُنہوں نے اور اُن کے بادشاہوں نے اور اُمرا اور کاہِنوں اور نبِیوں نے اور یہُوداؔہ کے لوگوں اور یروشلیِم کے باشِندوں نے کی تاکہ مُجھے غضب ناک کریں۔


اور اُن کو بھی جو کوٹھوں پر چڑھ کر اجرامِ فلک کی پرستِش کرتے ہیں اور اُن کو جو خُداوند کی عِبادت کا عہد کرتے ہیں لیکن مِلکُوم کی قَسم کھاتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات