Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 21:2 - کِتابِ مُقادّس

2 ایک ہَولناک رویا مُجھے نظر آئی۔ دغاباز دغابازی کرتا ہے اور غارت گر غارت کرتا ہے۔ اَے عیلاؔم چڑھائی کر۔ اَے مادَی مُحاصرہ کر۔ مَیں وہ سب کراہنا جو اُس کے سبب سے ہُؤا مَوقُوف کرتا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 مُجھے نہایت ہی ہیبت ناک رُویا دِکھائی گئی: غدّار دغا دیتاہے، اَور لُٹیرا لُوٹ لیتا ہے۔ اَے عیلامؔ، چڑھائی کر! اَے مِدائی، محاصرہ کر! اُس کی وجہ سے جو نوحہ ہُوا اُسے میں ختم کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 रब ने हौलनाक रोया में मुझ पर ज़ाहिर किया है कि नमकहराम और हलाकू हरकत में आ गए हैं। ऐ ऐलाम चल, बाबल पर हमला कर! ऐ मादी उठ, शहर का मुहासरा कर! मैं होने दूँगा कि बाबल के मज़लूमों की आहें बंद हो जाएँगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 رب نے ہول ناک رویا میں مجھ پر ظاہر کیا ہے کہ نمک حرام اور ہلاکو حرکت میں آ گئے ہیں۔ اے عیلام چل، بابل پر حملہ کر! اے مادی اُٹھ، شہر کا محاصرہ کر! مَیں ہونے دوں گا کہ بابل کے مظلوموں کی آہیں بند ہو جائیں گی۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 21:2
44 حوالہ جات  

خُداوند کا کلام جو شاہِ یہُوداؔہ صِدقیاہ کی سلطنت کے شرُوع میں عَیلاؔم کی بابت یَرمِیاؔہ نبی پر نازِل ہُؤا۔


تُجھ پر افسوس کہ تُو غارت کرتا ہے اور غارت نہ کِیا گیا تھا! تُو دغابازی کرتا ہے اور کِسی نے تُجھ سے دغابازی نہ کی تھی۔ جب تُو غارت کر چُکے گا تو تُو غارت کِیا جائے گا اور جب تُو دغابازی کر چُکے گا تو اَور لوگ تُجھ سے دغابازی کریں گے۔


اِنتِہایِ زمِین سے نغموں کی آواز ہم کو سُنائی دیتی ہے۔ جلال و عظمت صادِق کے لِئے! پر مَیں نے کہا مَیں گُداز ہو گیا۔ مَیں ہلاک ہُؤا۔ مُجھ پر افسوس! دغابازوں نے دغا کی۔ ہاں دغابازوں نے بڑی دغا کی۔


تُو نے اپنے لوگوں کو سختِیاں دِکھائیں۔ تُو نے ہم کو لڑکھڑا دینے والی مَے پِلائی۔


جِس کو قَید ہونے والی ہے وہ قَید میں پڑے گا۔ جو کوئی تلوار سے قتل کرے گا وہ ضرُور تلوار سے قتل کِیا جائے گا۔ مُقدّسوں کے صبر اور اِیمان کا یِہی مَوقع ہے۔


فرِیس یعنی تیری مُملکت مُنقسم ہُوئی اور مادیوں اور فارسِیوں کو دی گئی۔


جو مینڈھا تُو نے دیکھا اُس کے دونوں سِینگ مادَی اور فارؔس کے بادشاہ ہیں۔


اُن کی تمام شرارت تیرے سامنے آئے۔ اُن سے وُہی کر جو تُو نے میری تمام خطاؤں کے باعِث مُجھ سے کِیا ہے۔ کیونکہ میری آہیں بے شُمار ہیں اور میرا دِل نِڈھال ہے


ہر چند بابل آسمان پر چڑھ جائے اور اپنے زور کی اِنتِہا تک مُستحکم ہو بَیٹھے تَو بھی غارت گر میری طرف سے اُس پر چڑھ آئیں گے خُداوند فرماتا ہے۔


کیونکہ مَیں بابل میں بیل کو سزا دُوں گا اور جو کُچھ وہ نِگل گیا ہے اُس کے مُنہ سے نِکالُوں گا اور پِھر قَومیں اُس کی طرف رَوان نہ ہوں گی ہاں بابل کی فصِیل گِر جائے گی۔


تِیروں کو صَیقل کرو۔ سِپروں کو تیّار رکھّو۔ خُداوند نے مادِیوں کے بادشاہوں کی رُوح کو اُبھارا ہے کیونکہ اُس کا اِرادہ بابل کو نیست کرنے کا ہے کیونکہ یہ خُداوند کا یعنی اُس کی ہَیکل کا اِنتقام ہے۔


اُن کا چُھڑانے والا زورآور ہے۔ ربُّ الافواج اُس کا نام ہے۔ وہ اُن کی پُوری حِمایت کرے گا تاکہ زمِین کو راحت بخشے اور بابل کے باشِندوں کو پریشان کرے۔


اَے سب تِیراندازو! بابل کو گھیر کر اُس کے خِلاف صف آرائی کرو۔ اُس پر تِیر چلاؤ۔ تِیروں کو دریغ نہ کرو کیونکہ اُس نے خُداوند کا گُناہ کِیا ہے۔


کہ تُو نے کہا مُجھ پر افسوس کہ خُداوند نے میرے دُکھ درد پر غم بھی بڑھا دِیا! مَیں کراہتے کراہتے تھک گیا اور مُجھے آرام نہ مِلا۔


کیونکہ مَیں نے تھکی جان کو آسُودہ اور ہر غمگِین رُوح کو سیر کِیا ہے۔


کیا اِفرائِیم میرا پِیارا بیٹا ہے؟ کیا وہ پسندِیدہ فرزند ہے؟ کیونکہ جب جب مَیں اُس کے خِلاف کُچھ کہتا ہُوں تو اُسے جی جان سے یاد کرتا ہُوں۔ اِس لِئے میرا دِل اُس کے لِئے بیتاب ہے۔ مَیں یقِیناً اُس پر رحمت کرُوں گا خُداوند فرماتا ہے۔


مَیں اپنے لوگوں پر غَضب ناک ہُؤا۔ مَیں نے اپنی مِیراث کو ناپاک کِیا اور اُن کو تیرے ہاتھ میں سَونپ دِیا۔ تُو نے اُن پر رحم نہ کِیا۔ تُو نے بُوڑھوں پر بھی اپنا بھاری جُؤا رکھّا۔


اور جِن کو خُداوند نے مخلصی بخشی لَوٹیں گے اور صِیُّون میں گاتے ہُوئے آئیں گے اور ابدی سرُور اُن کے سروں پر ہو گا۔ وہ خُوشی اور شادمانی حاصِل کریں گے اور غم و اندوہ کافُور ہو جائیں گے۔


کیونکہ عیلاؔم نے جنگی رتھوں اور سواروں کے ساتھ ترکش اُٹھا لِیا اور قِیر نے سِپر کا غِلاف اُتار دِیا۔


فہم کی درُستی مقبُولِیت بخشتی ہے لیکن دغابازوں کی راہ کٹھن ہے۔


قَیدی کی آہ تیرے حضُور تک پُہنچے۔ اپنی بڑی قُدرت سے مَرنے والوں کو بچا لے۔


غرِیبوں کی تباہی اور مِسکِینوں کی آہ کے سبب سے خُداوند فرماتا ہے کہ اب مَیں اُٹھُوں گا اور جِس پر وہ پُھنکارتے ہیں اُسے امن و امان میں رکھُّوں گا۔


قدِیم لوگوں کی مثل ہے کہ بُروں سے بُرائی ہوتی ہے پر میرا ہاتھ تُجھ پر نہیں اُٹھے گا۔


اور ہُوؔسِیع کے نویں برس شاہِ اسُور نے سامرِؔیہ کو لے لِیا اور اِسرائیلؔ کو اسِیر کر کے اسُور میں لے گیا اور اُن کو خلح میں اور جَوزاؔن کی ندی خابُور پر اور مادیوں کے شہروں میں بسایا۔


بلکہ جو تیرے مُنتظِر ہیں اُن میں سے کوئی شرمِندہ نہ ہو گا۔ پر جو ناحق بے وفائی کرتے ہیں وُہی شرمِندہ ہوں گے۔


مَیں دغابازوں کو دیکھ کر ملُول ہُؤا کیونکہ وہ تیرے کلام کو نہیں مانتے۔


تب بیلشضر بادشاہ بُہت گھبرایا اور اُس کے چِہرہ کا رنگ اُڑ گیا اور اُس کے اُمرا پریشان ہو گئے۔


بنی سِم یہ ہیں۔ عَیلامؔ اور اسُور ؔاور ارفکسَد ؔاور لُود ؔاور اراؔم۔


اور اُس وقت یُوں ہو گا کہ خُداوند دُوسری مرتبہ اپنا ہاتھ بڑھائے گا کہ اپنے لوگوں کا بقِیّہ جو بچ رہا ہو اسُور اور مِصرؔ اور فترُوس اور کُوش اور عَیلام اور سِنعار اور حمات اور سمُندر کی اطراف سے واپس لائے۔


تب تُو شاہِ بابل کے خِلاف یہ مثل لائے گا اور کہے گا کہ ظالِم کَیسا نابُود ہو گیا! اور غاصِب کَیسا نیست ہُؤا!


ساری زمِین پر آرام و آسایش ہے۔ وہ یکایک گِیت گانے لگتے ہیں۔


اور زِمرؔی کے سب بادشاہوں اور عیلاؔم کے سب بادشاہوں اور مادَی کے سب بادشاہوں کو۔


کہ ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں عَیلاؔم کی کمان اُن کی بڑی توانائی کو توڑ ڈالُوں گا۔


اور مَیں نے عالمِ رویا میں دیکھا اور جِس وقت مَیں نے دیکھا اَیسا معلُوم ہُؤا کہ مَیں قصرِ سوؔسن میں تھا جو صُوبۂِ عَیلاؔم میں ہے۔ پِھر مَیں نے عالمِ رویا ہی میں دیکھا کہ مَیں دریایِ اُوؔلائی کے کنارہ پر ہُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات