Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 21:1 - کِتابِ مُقادّس

1 دشتِ دریا کی بابت بارِ نبُوّت۔ جِس طرح جنُوبی گِردباد زور سے چلا آتا ہے اُسی طرح وہ دشت سے اور مُہِیب سرزمِین سے نزدِیک آ رہا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 سمُندر کے کنارے والے صحرا کے متعلّق نبُوّت: جِس طرح جُنوبی علاقہ سے تیز آندھیاں آتی ہیں، اُسی طرح بیابان سے جو ایک دہشت کی سرزمین ہے، ایک حملہ آ وار آ رہاہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 दलदल के इलाक़े के बारे में अल्लाह का फ़रमान : जिस तरह दश्ते-नजब में तूफ़ान के तेज़ झोंके बार बार आ पड़ते हैं उसी तरह आफ़त बयाबान से आएगी, दुश्मन दहशतनाक मुल्क से आकर तुझ पर टूट पड़ेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 دلدل کے علاقے کے بارے میں اللہ کا فرمان: جس طرح دشتِ نجب میں طوفان کے تیز جھونکے بار بار آ پڑتے ہیں اُسی طرح آفت بیابان سے آئے گی، دشمن دہشت ناک ملک سے آ کر تجھ پر ٹوٹ پڑے گا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 21:1
21 حوالہ جات  

ربُّ الافواج فرماتا ہے مَیں اُسے خارپُشت کی مِیراث اور تالاب بنا دُوں گا اور مَیں اُسے فنا کے جھاڑُو سے صاف کر دُوں گا۔


سمُندر بابل پر چڑھ گیا ہے۔ وہ اُس کی لہروں کی کثرت سے چُھپ گیا۔


بابل کی بابت بارِ نبُوّت جو یسعیاہ بِن آمُوص نے رویا میں پایا۔


اور خُداوند اُن کے اُوپر دِکھائی دے گا اور اُس کے تِیر بِجلی کی طرح نِکلیں گے۔ ہاں خُداوند خُدا نرسِنگا پُھونکے گا اور جنُوبی بگُولوں کے ساتھ خرُوج کرے گا۔


دمِشق کی بابت بارِ نبُوّت۔ دیکھو دمِشق اب تو شہر نہ رہے گا بلکہ کھنڈر کا ڈھیر ہو گا۔


اور خاتِمہ کے وقت میں شاہِ جنُوب اُس پر حملہ کرے گا اور شاہِ شِمال رتھ اور سوار اور بُہت سے جہاز لے کر گِردباد کی مانِند اُس پر چڑھ آئے گا اور مُمالِک میں داخِل ہو کر سَیلاب کی مانِند گُذرے گا۔


اور اجنبی لوگ جو قَوموں میں سے ہَیبت ناک ہیں اُسے کاٹ ڈالیں گے اور پھینک دیں گے۔ پہاڑوں اور سب وادِیوں پر اُس کی شاخیں گِر پڑیں گی اور زمِین کی سب نہروں کے آس پاس اُس کی ڈالِیاں توڑی جائیں گی اور رُویِ زمِین کے سب لوگ اُس کے سایہ سے نِکل جائیں گے اور اُسے چھوڑ دیں گے۔


وہ اور اُس کے ساتھ اُس کے لوگ جو قَوموں میں ہَیبت ناک ہیں مُلک اُجاڑنے کو بھیجے جائیں گے اور وہ مِصرؔ پر تلوار کھینچیں گے اور مُلک کو مقتُولوں سے بھر دیں گے۔


آندھی جنُوب کی کوٹھری سے اور سردی شِمال سے آتی ہے۔


اُن کے تِیر تیز ہیں اور اُن کی سب کمانیں کشِیدہ ہوں گی۔ اُن کے گھوڑوں کے سُم چقماق اور اُن کی گاڑِیاں گِردباد کی مانِند ہوں گی۔


اور مَیں نے نظر کی تو کیا دیکھتا ہُوں کہ شِمال سے آندھی اُٹھی۔ ایک بڑی گھٹا اور لپٹتی ہُوئی آگ اور اُس کے گِرد رَوشنی چمکتی تھی اور اُس کے بِیچ سے یعنی اُس آگ میں سے صَیقل کِئے ہُوئے پِیتل کی سی صُورت جلوہ گر ہُوئی۔


تُو چڑھائی کرے گا اور آندھی کی طرح آئے گا۔ تُو بادل کی مانِند زمِین کو چِھپائے گا۔ تُو اور تیرا تمام لشکر اور بُہت سے لوگ تیرے ساتھ۔


اِس لِئے مَیں آسمانوں کو لرزاؤُں گا اور ربُّ الافواج کے غضب سے اور اُس کے قہرِ شدِید کے روز زمِین اپنی جگہ سے جھٹکی جائے گی۔


کیونکہ خُداوند یعقُوبؔ پر رحم فرمائے گا بلکہ وہ اِسرائیل کو ہنُوز برگُزیدہ کرے گا اور اُن کو اُن کے مُلک میں پِھر قائِم کرے گا اور پردیسی اُن کے ساتھ میل کریں گے اور یعقُوبؔ کے گھرانے سے مِل جائیں گے۔


مَیں بادلوں سے بھی اُوپر چڑھ جاؤُں گا۔ مَیں خُدا تعالیٰ کی مانِند ہُوں گا۔


اَے کُنواری دُخترِ بابل! اُتر آ اور خاک پر بَیٹھ۔ اَے کسدیوں کی دُختر! تُو بے تخت زمِین پر بَیٹھ کیونکہ اب تُو نرم اندام اور نازنِین نہ کہلائے گی۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں بابل پر اور اُس مُخالِف دارُالسّلطنت کے رہنے والوں پر ایک مُہلِک ہوا چلاؤُں گا۔


ہم پریشان ہیں کیونکہ ہم نے ملامت سُنی۔ ہم شرم آلُودہ ہُوئے کیونکہ خُداوند کے گھر کے مقدِسوں میں اجنبی گُھس آئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات