Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 20:6 - کِتابِ مُقادّس

6 اور اُس وقت اِس ساحِل کے باشِندے کہیں گے دیکھو ہماری اُمّیدگاہ کا یہ حال ہُؤا جِس میں ہم مدد کے لِئے بھاگے تاکہ اسُور کے بادشاہ سے بچ جائیں۔ پس ہم کِس طرح رہائی پائیں؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 اُس وقت اِس ساحِل پر بسنے والے لوگ کہیں گے، ’دیکھو، اُن لوگوں کا کیا حال ہُوا جِن پر ہم نے اِعتماد کیا اَور جِن کی طرف ہم شاہِ اشُور سے بچنے کے لیٔے مدد کی خاطِر بھاگے۔ تو پھر ہم کیسے بچیں گے؟‘ “

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 उस वक़्त इस साहिली इलाक़े के बाशिंदे कहेंगे, ‘देखो उन लोगों की हालत जिनसे हम उम्मीद रखते थे। उन्हीं के पास हम भागकर आए ताकि मदद और असूरी बादशाह से छुटकारा मिल जाए। अगर उनके साथ ऐसा हुआ तो हम किस तरह बचेंगे’?”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 اُس وقت اِس ساحلی علاقے کے باشندے کہیں گے، ’دیکھو اُن لوگوں کی حالت جن سے ہم اُمید رکھتے تھے۔ اُن ہی کے پاس ہم بھاگ کر آئے تاکہ مدد اور اسوری بادشاہ سے چھٹکارا مل جائے۔ اگر اُن کے ساتھ ایسا ہوا تو ہم کس طرح بچیں گے‘؟“

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 20:6
16 حوالہ جات  

تو اِتنی بڑی نجات سے غافِل رہ کر ہم کیوں کر بچ سکتے ہیں؟ جِس کا بیان پہلے خُداوند کے وسِیلہ سے ہُؤا اور سُننے والوں سے ہمیں پایہِ ثبُوت کو پُہنچا۔


جِس وقت لوگ کہتے ہوں گے کہ سلامتی اور اَمن ہے اُس وقت اُن پر اِس طرح ناگہاں ہلاکت آئے گی جِس طرح حامِلہ کو درد لگتے ہیں اور وہ ہرگِز نہ بچیں گے۔


اَے سانپو! اَے افعی کے بچّو! تُم جہنّم کی سزا سے کیوں کر بچّو گے؟


یہ اُس دِن کے سبب سے ہو گا جو آتا ہے کہ سب فلِستِیوں کو غارت کرے اور صُور اور صَیدا سے ہر مددگار کو جو باقی رہ گیا ہے نیست کرے کیونکہ خُداوند فلِستِیوں کو یعنی کَفتور کے جزِیرہ کے باقی لوگوں کو غارت کرے گا۔


اور مَیں عدالت کو سُوت اور صداقت کو ساہُول بناؤُں گا اور اولے جُھوٹ کی پناہ گاہ کو صاف کر دیں گے اور پانی چِھپنے کے مکان پر پَھیل جائے گا۔


سو تُم مُطالبہ کے دِن اور اُس خرابی کے دِن جو دُور سے آئے گی کیا کرو گے؟ تُم کُمک کے لِئے کِس کے پاس دَوڑو گے؟ اور تُم اپنی شَوکت کہاں رکھ چھوڑو گے؟


وہ اُس کو بھی چُھڑا لے گا جو بے گُناہ نہیں ہے۔ ہاں وہ تیرے ہاتھوں کی پاکِیزگی کے سبب سے چُھڑایا جائے گا۔


وہ شرمِندہ ہُوئے کیونکہ اُنہوں نے اُمّید کی تھی۔ وہ وہاں آئے اور پشیمان ہُوئے۔


تب اَے غارت شُدہ! تُو کیا کرے گی؟ اگرچہ تُو لال جوڑا پہنے۔ اگرچہ تُو زرِّین زیوروں سے آراستہ ہو۔ اگرچہ تُو اپنی آنکھوں میں سُرمہ لگائے تُو عبث اپنے آپ کو خُوب صُورت بنائے گی۔ تیرے عاشِق تُجھ کو حقِیر جانیں گے۔ وہ تیری جان کے طالِب ہوں گے۔


وہ کلام جو خُداوند کی طرف سے یَرمِیاؔہ پر نازِل ہُؤا۔


افسوس! وہ دِن بڑا ہے۔ اُس کی مِثال نہیں۔ وہ یعقُوبؔ کی مُصِیبت کا وقت ہے پر وہ اُس سے رہائی پائے گا۔


خُداوند فرماتا ہے مَیں اُس وقت اِسرائیل کے سب گھرانوں کا خُدا ہُوں گا اور وہ میرے لوگ ہوں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات