Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 20:5 - کِتابِ مُقادّس

5 تب وہ ہِراسان ہوں گے اور کُوش سے جو اُن کی اُمّیدگاہ تھی اور مِصرؔ سے جو اُن کا فخر تھا شرمِندہ ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 تَب وہ جو کُوشؔ پر اِعتماد رکھتے تھے اَور مِصر پر نازاں تھے خوفزدہ اَور پشیمان ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 यह देखकर फ़िलिस्ती दहशत खाएँगे। उन्हें शर्म आएगी, क्योंकि वह एथोपिया से उम्मीद रखते और अपने मिसरी इत्तहादी पर फ़ख़र करते थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 یہ دیکھ کر فلستی دہشت کھائیں گے۔ اُنہیں شرم آئے گی، کیونکہ وہ ایتھوپیا سے اُمید رکھتے اور اپنے مصری اتحادی پر فخر کرتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 20:5
17 حوالہ جات  

وہ اُس قَوم سے جو اُن کو کُچھ فائِدہ نہ پُہنچا سکے اور مدد و یاری نہیں بلکہ خجالت اور ملامت کا باعِث ہو شرمِندہ ہوں گے۔


لیکن فرِعونؔ کی حِمایت تُمہارے لِئے خجالت ہو گی اور مِصرؔ کے سایہ میں پناہ لینا تُمہارے واسطے رُسوائی ہو گا۔


پس آدمِیوں پر کوئی فخر نہ کرے کیونکہ سب چِیزیں تُمہاری ہیں۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ ملعُون ہے وہ آدمی جو اِنسان پر توکُّل کرتا ہے اور بشر کو اپنا بازُو جانتا ہے اور جِس کا دِل خُداوند سے برگشتہ ہو جاتا ہے۔


دیکھ تُجھے اِس مسلے ہُوئے سرکنڈے کے عصا یعنی مِصرؔ پر بھروسا ہے۔ اُس پر اگر کوئی ٹیک لگائے تو وہ اُس کے ہاتھ میں گڑ جائے گا اور اُسے چھید دے گا۔ شاہِ مِصرؔ فرِعونؔ اُن سب کے لِئے جو اُس پر بھروسا کرتے ہیں اَیسا ہی ہے۔


دیکھ تُجھے اُس مسلے ہُوئے سرکنڈے کے عصا یعنی مِصرؔ پر بھروسا ہے۔ اُس پر اگر کوئی ٹیک لگائے تو وہ اُس کے ہاتھ میں گڑ جائے گا اور اُسے چھید دے گا۔ شاہِ مِصرؔ فرِعونؔ اُن سب کے لِئے جو اُس پر بھروسا کرتے ہیں اَیسا ہی ہے۔


کیونکہ مِصریوں کی کُمک باطِل اور بے فائِدہ ہو گی اِسی سبب سے مَیں نے اُسے رہب کہا جو سُست بَیٹھی ہے۔


پس تُم اِنسان سے جِس کا دَم اُس کے نتھنوں میں ہے باز رہو کیونکہ اُس کی کیا قدر ہے؟


اُن پر افسوس جو مدد کے لِئے مِصرؔ کو جاتے اور گھوڑوں پر اِعتماد کرتے ہیں اور رتھوں پر بھروسا رکھتے ہیں اِس لِئے کہ وہ بُہت ہیں اور سواروں پر اِس لِئے کہ وہ بُہت زورآور ہیں لیکن اِسرائیل کے قُدُّوس پر نِگاہ نہیں کرتے اور خُداوند کے طالِب نہیں ہوتے!


بھلا پِھر تُو کیونکر میرے آقا کے کمترِین مُلازِموں میں سے ایک سردار کا بھی مُنہ پھیر سکتا ہے؟ اور تُو رتھوں اور سواروں کے لِئے مِصرؔ پر بھروسا کرتا ہے؟


اور اُس نے کُوش کے بادشاہ تِرہاقہ کی بابت سُنا کہ وہ تُجھ سے لڑنے کو نِکلا ہے اور جب اُس نے یہ سُنا تو حِزقیاہ کے پاس ایلچی بھیجے اور کہا۔


ربُّ الافواج اِسرائیل کا خُدا فرماتا ہے دیکھ مَیں آمُونِ نُو کو اور فرِعونؔ اور مِصرؔ اور اُس کے معبُودوں اور اُس کے بادشاہوں کو یعنی فرِعونؔ اور اُن کو جو اُس پر بھروسا رکھتے ہیں سزا دُوں گا۔


اور وہ آیندہ کو بنی اِسرائیل کی تکیہ گاہ نہ ہو گی۔ جب وہ اُن کی طرف دیکھنے لگیں تو اُن کی بدکرداری یاد دِلائیں گے اور جانیں گے کہ مَیں خُداوند ہُوں۔


کُوش اور مِصرؔ اُس کی بے اِنتہا توانائی تھے۔ فوُط اور لُوبِیم اُس کے حِمایتی تھے۔


اَے کُوؔش کے باشِندو! تُم بھی میری تلوار سے مارے جاؤ گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات