Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 2:20 - کِتابِ مُقادّس

20 اُس روز لوگ اپنی سونے چاندی کی مُورتوں کو جو اُنہوں نے پُوجنے کے لِئے بنائِیں چھچُھوندروں اور چمگادڑوں کے آگے پھینک دیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 اُس دِن لوگ چھچھوندروں اَور چمگادڑوں کی طرف پھینک دیں گے۔ اُن کے چاندی کے بُت اَور سونے کے بُت، جسے اُنہُوں نے عبادت کے لئے بنایا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 उस दिन इनसान सोने-चाँदी के उन बुतों को फेंक देगा जिन्हें उसने सिजदा करने के लिए बना लिया था। उन्हें चूहों और चमगादड़ों के आगे फेंककर

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 اُس دن انسان سونے چاندی کے اُن بُتوں کو پھینک دے گا جنہیں اُس نے سجدہ کرنے کے لئے بنا لیا تھا۔ اُنہیں چوہوں اور چمگادڑوں کے آگے پھینک کر

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 2:20
17 حوالہ جات  

اُس وقت تُو اپنی کھودی ہُوئی مُورتوں پر مڑھی ہُوئی چاندی اور ڈھالے ہُوئے بُتوں پر چڑھے ہُوئے سونے کو ناپاک کرے گا۔ تُو اُسے حَیض کے لتّہ کی مانِند پھینک دے گا۔ تُو اُسے کہے گا نِکل دُور ہو۔


کیونکہ اُس وقت اُن میں سے ہر ایک اپنے چاندی کے بُت اور اپنی سونے کی مُورتیں جِن کو تُمہارے ہاتھوں نے خطاکاری کے لِئے بنایا نِکال پھینکے گا۔


اِفرائِیم کہے گا اب مُجھے بُتوں سے کیا کام؟ مَیں خُداوند نے اُس کی سُنی ہے اور اُس پر نِگاہ کرُوں گا۔ مَیں سرسبز سرو کی مانِند ہُوں۔ تُو مُجھ ہی سے برومند ہُؤا۔


جو تَھیلی سے بافراط سونا نِکالتے اور چاندی کو ترازُو میں تولتے ہیں وہ سُنار کو اُجرت پر لگاتے ہیں اور وہ اُس سے ایک بُت بناتا ہے۔ پِھر وہ اُس کے سامنے جُھکتے بلکہ سِجدہ کرتے ہیں۔


بیل جُھکتا ہے نبُو خم ہوتا ہے۔ اُن کے بُت جانوروں اور چَوپایوں پر لدے ہیں۔ جو چِیزیں تُم اُٹھائے پِھرتے تھے تھکے ہُوئے چَوپایوں پر لدی ہیں۔


اور لقلق اور سب قِسم کے بگلے اور ہدہد اور چمگادڑ۔


اُس وقت وہ پہاڑوں سے کہنا شرُوع کریں گے کہ ہم پر گِر پڑو اور ٹِیلوں سے کہ ہمیں چِھپا لو۔


اور وہ مذبحوں یعنی اپنے ہاتھ کے کام پر نظر نہ کرے گا اور اپنی دست کاری یعنی یسِیرتوں اور بُتوں کی پروا نہ کرے گا۔


تراشی ہُوئی مُورت! کارِیگر نے اُسے ڈھالا اور سُنار اُس پر سونا مڑھتا ہے اور اُس کے لِئے چاندی کی زنجِیریں بناتا ہے۔


وہ اپنی چاندی سڑکوں پر پھینک دیں گے اور اُن کا سونا ناپاک چِیز کی مانِند ہو گا۔ خُداوند کے غضب کے دِن میں اُن کا سونا چاندی اُن کو نہ بچا سکے گا۔ اُن کی جانیں آسُودہ نہ ہوں گی اور اُن کے پیٹ نہ بھریں گے کیونکہ اُنہوں نے اُسی سے ٹھوکر کھا کر بدکرداری کی تھی۔


اِس لِئے تُو بنی اِسرائیل سے کہہ خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ تَوبہ کرو اور اپنے بُتوں سے باز آؤ اور اپنی تمام مکرُوہات سے مُنہ موڑو۔


تب تُم پر صاف پانی چِھڑکُوں گا اور تُم پاک صاف ہو گے اور مَیں تُم کو تُمہاری تمام گندگی سے اور تُمہارے سب بُتوں سے پاک کرُوں گا۔


تب اُنہوں نے سب بیگانہ دیوتاؤں کو جو اُن کے پاس تھے اور مُندروں کو جو اُن کے کانوں میں تھے یعقُوبؔ کو دے دِیا اور یعقُوبؔ نے اُن کو اُس بلُوطؔ کے درخت کے نِیچے جو سِکمؔ کے نزدِیک تھا دبا دِیا۔


حاصِل کرنے کا ایک وقت ہے اور کھو دینے کا ایک وقت ہے۔ رکھ چھوڑنے کا ایک وقت ہے اور پھینک دینے کا ایک وقت ہے۔


سو تُم مُطالبہ کے دِن اور اُس خرابی کے دِن جو دُور سے آئے گی کیا کرو گے؟ تُم کُمک کے لِئے کِس کے پاس دَوڑو گے؟ اور تُم اپنی شَوکت کہاں رکھ چھوڑو گے؟


خُداوند اُن کے لِئے ہَیبت ناک ہو گا اور زمِین کے تمام معبُودوں کو لاغر کر دے گا اور بحری مُمالِک کے سب باشِندے اپنی اپنی جگہ میں اُس کی پرستِش کریں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات