Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 2:18 - کِتابِ مُقادّس

18 اور تمام بُت بِالکُل فنا ہو جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 اَور بُت قطعاً فنا ہو جایٔیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 और बुत सबके सब फ़ना हो जाएंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 اور بُت سب کے سب فنا ہو جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 2:18
16 حوالہ جات  

اور ربُّ الافواج فرماتا ہے مَیں اُسی روز مُلک سے بُتوں کا نام مِٹا دُوں گا اور اُن کو پِھر کوئی یاد نہ کرے گا اور مَیں نبِیوں کو اور ناپاک رُوح کو مُلک سے خارِج کر دُوں گا۔


اِنسان اور حَیوان کو نیست کرُوں گا۔ ہوا کے پرِندوں اور سمُندر کی مچھلیوں کو اور شرِیروں اور اُن کے بُتوں کو نیست کرُوں گا اور اِنسان کو رُویِ زمِین سے فنا کرُوں گا خُداوند فرماتا ہے۔


اِفرائِیم کہے گا اب مُجھے بُتوں سے کیا کام؟ مَیں خُداوند نے اُس کی سُنی ہے اور اُس پر نِگاہ کرُوں گا۔ مَیں سرسبز سرو کی مانِند ہُوں۔ تُو مُجھ ہی سے برومند ہُؤا۔


اور وہ پِھر اپنے بُتوں سے اور اپنی نفرت انگیز چِیزوں سے اور اپنی خطاکاری سے اپنے آپ کو ناپاک نہ کریں گے بلکہ مَیں اُن کو اُن کے تمام مسکنوں سے جہاں اُنہوں نے گُناہ کِیا ہے چُھڑاؤُں گا اور اُن کو پاک کرُوں گا اور وہ میرے لوگ ہوں گے اور مَیں اُن کا خُدا ہُوں گا۔


تب تُم پر صاف پانی چِھڑکُوں گا اور تُم پاک صاف ہو گے اور مَیں تُم کو تُمہاری تمام گندگی سے اور تُمہارے سب بُتوں سے پاک کرُوں گا۔


اِس لِئے اِس سے یعقُوبؔ کے گُناہ کا کفّارہ ہو گا اور اُس کا گُناہ دُور کرنے کا کُل نتِیجہ یِہی ہے۔ جِس وقت وہ مذبح کے سب پتّھروں کو ٹُوٹے کنکروں کی مانِند ٹُکڑے ٹُکڑے کرے کہ یسِیرتیں اور سُورج کے بُت پِھر قائِم نہ ہوں۔


اور دیکھ سِپاہِیوں کے غول اور اُن کے سوار دو دو کر کے آتے ہیں۔ پِھر اُس نے یُوں کہا کہ بابل گِر پڑا گِر پڑا اور اُس کے معبُودوں کی سب تراشی ہُوئی مُورتیں بِالکُل ٹُوٹی پڑی ہیں۔


اور آدمی کا تکبُّر زیر کِیا جائے گا اور لوگوں کی بُلند بِینی پست کی جائے گی اور اُس روز خُداوند ہی سر بُلند ہو گا۔


بیل جُھکتا ہے نبُو خم ہوتا ہے۔ اُن کے بُت جانوروں اور چَوپایوں پر لدے ہیں۔ جو چِیزیں تُم اُٹھائے پِھرتے تھے تھکے ہُوئے چَوپایوں پر لدی ہیں۔


تُم اُن سے یُوں کہنا کہ یہ معبُود جِنہوں نے آسمان اور زمِین کو نہیں بنایا زمِین پر سے اور آسمان کے نِیچے سے نیست ہو جائیں گے۔


خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ مَیں بُتوں کو بھی نیست و نابُود کرُوں گا اور نُوؔف میں سے مُورتوں کو مِٹا ڈالُوں گا اور آیندہ کو مُلکِ مِصرؔ سے کوئی بادشاہ برپا نہ ہو گا اور مَیں مُلکِ مِصرؔ میں دہشت ڈال دُوں گا۔


اور اُس کی سب کھودی ہُوئی مُورتیں چُور چُور کی جائیں گی اور جو کُچھ اُس نے اُجرت میں پایا آگ سے جلایا جائے گا اور مَیں اُس کے سب بُتوں کو توڑ ڈالُوں گا کیونکہ اُس نے یہ سب کُچھ کسبی کی اُجرت سے پَیدا کِیا ہے اور وہ پِھر کسبی کی اُجرت ہو جائے گا۔


اور تیری کھودی ہُوئی مُورتیں اور تیرے سُتُون تیرے درمِیان سے نیست کر دُوں گا اور تُو پِھر اپنی دست کاری کی عِبادت نہ کرے گا۔


وہ باطِل فعلِ فریب ہیں۔ سزا کے وقت برباد ہو جائیں گی۔


تُمہاری بُود و باش کے تمام عِلاقوں کے شہر وِیران ہوں گے اور اُونچے مقام اُجاڑے جائیں گے تاکہ تُمہاری قُربان گاہیں خراب اور وِیران ہوں اور تُمہارے بُت توڑے جائیں اور باقی نہ رہیں اور تُمہاری سُورج کی مُورتیں کاٹ ڈالی جائیں اور تُمہاری دست کارِیاں نابُود ہوں۔


خُداوند اُن کے لِئے ہَیبت ناک ہو گا اور زمِین کے تمام معبُودوں کو لاغر کر دے گا اور بحری مُمالِک کے سب باشِندے اپنی اپنی جگہ میں اُس کی پرستِش کریں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات