Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 2:10 - کِتابِ مُقادّس

10 خُداوند کے خَوف سے اور اُس کے جلال کی شَوکت سے چٹان میں گُھس جا اور خاک میں چِھپ جا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 چٹّانوں میں جاؤ، زمین میں چھُپ جاؤ یَاہوِہ کی خوفناک مَوجُودگی سے۔ اَور اُن کی عظمت کی شان سے!

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 चट्टानों में घुस जाओ! ख़ाक में छुप जाओ! क्योंकि रब का दहशतअंगेज़ और शानदार जलाल आने को है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 چٹانوں میں گھس جاؤ! خاک میں چھپ جاؤ! کیونکہ رب کا دہشت انگیز اور شاندار جلال آنے کو ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 2:10
22 حوالہ جات  

اَے قَوموں کے بادشاہ! کَون ہے جو تُجھ سے نہ ڈرے؟ یقِیناً یہ تُجھ ہی کو زیبا ہے کیونکہ قَوموں کے سب حکِیموں میں اور اُن کی تمام مُملکتوں میں تیرا ہمتا کوئی نہیں۔


وہ خُداوند کے چِہرہ اور اُس کی قُدرت کے جلال سے دُور ہو کر ابدی ہلاکت کی سزا پائیں گے۔


اُس وقت وہ پہاڑوں سے کہنا شرُوع کریں گے کہ ہم پر گِر پڑو اور ٹِیلوں سے کہ ہمیں چِھپا لو۔


لیکن مَیں تُمہیں جتاتا ہُوں کہ کِس سے ڈرنا چاہئے۔ اُس سے ڈرو جِس کو اِختیار ہے کہ قتل کرنے کے بعد جہنّم میں ڈالے۔ ہاں مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ اُسی سے ڈرو۔


اور آون کے اُونچے مقام جو اِسرائیل کا گُناہ ہیں برباد کِئے جائیں گے اور اُن کے مذبحوں پر کانٹے اور اُونٹ کٹارے اُگیں گے اور وہ پہاڑوں سے کہیں گے ہم کو چِھپا لو اور ٹِیلوں سے کہیں گے ہم پر آ گِرو۔


لیکن خُداوند سچّا خُدا ہے۔ وہ زِندہ خُدا اور ابدی بادشاہ ہے۔ اُس کے قہر سے زمِین تھرتھراتی ہے اور قَوموں میں اُس کے قہر کی تاب نہیں۔


لیکن یہ وہ لوگ ہیں جو لُٹ گئے اور غارت ہُوئے۔ وہ سب کے سب زِندانوں میں گرِفتار اور قَیدخانوں میں پوشِیدہ ہیں۔ وہ شِکار ہُوئے اور کوئی نہیں چُھڑاتا۔ وہ لُٹ گئے اور کوئی نہیں کہتا پھیر دو۔


سو تُم مُطالبہ کے دِن اور اُس خرابی کے دِن جو دُور سے آئے گی کیا کرو گے؟ تُم کُمک کے لِئے کِس کے پاس دَوڑو گے؟ اور تُم اپنی شَوکت کہاں رکھ چھوڑو گے؟


تیرے قہر کی شِدّت کو کَون جانتا ہے اور تیرے خَوف کے مُطابِق تیرے غضب کو؟


کیونکہ مُجھے خُدا کی طرف سے آفت کا خَوف تھا اور اُس کی بزُرگی کی وجہ سے مَیں کُچھ نہ کر سکا۔


اُن کو اِکٹّھا مِٹّی میں چِھپا دے اور اُس پوشِیدہ مقام میں اُن کے مُنہ باندھ دے۔


تاکہ بنی آدمؔ پر اُس کی قُدرت کے کاموں کو اور اُس کی سلطنت کے جلال کی شان کو ظاہِر کریں۔


اور وہ اُس میں اُس کی مانِند جو تَیرتے ہُوئے ہاتھ پَھیلاتا ہے اپنے ہاتھ پَھیلائے گا پر وہ اُس کے غرُور کو اُس کے ہاتھوں کے فن فریب سمیت پست کرے گا۔


کہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ اِسی طرح مَیں یہُوداؔہ کے گَھمنڈ اور یروشلیِم کے بڑے غُرُور کو نیست کرُوں گا۔


تُو بھی مَست ہو کر اپنے آپ کو چِھپائے گا اور دُشمن کے سامنے سے پناہ ڈُھونڈے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات