Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 19:5 - کِتابِ مُقادّس

5 اور دریا کا پانی سُوکھ جائے گا اور ندی خُشک اور خالی ہو جائے گی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 دریائے نیل کا پانی سُوکھ جائے گا، اَور اُس دریا کی شاہراہ خشک ہو جائے گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 दरियाए-नील का पानी ख़त्म हो जाएगा, वह बिलकुल सूख जाएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 دریائے نیل کا پانی ختم ہو جائے گا، وہ بالکل سوکھ جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 19:5
9 حوالہ جات  

اِس لِئے خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں تیری حِمایت کرُوں گا اور تیرا اِنتقام لُوں گا اور اُس کے بحر کو سُکھاؤُں گا اور اُس کے سوتے کو خُشک کر دُوں گا۔


اور مَیں ندِیوں کو سُکھا دُوں گا اور مُلک کو شرِیروں کے ہاتھ بیچُوں گا اور مَیں اُس سرزمِین کو اور اُس کی تمام معمُوری کو اجنبِیوں کے ہاتھ سے وِیران کرُوں گا۔ مَیں خُداوند نے فرمایا ہے۔


اور اگر قبائِلِ مِصرؔ جِن پر بارِش نہیں ہوتی نہ آئیں تو اُن پر وُہی عذاب نازِل ہو گا جِس کو خُداوند اُن غَیر قَوموں پر نازِل کرے گا جو عِیدِ خیام منانے کو نہ آئیں گی۔


اور وہ مُصِیبت کے سمُندر سے گُذر جائے گا اور اُس کی لہروں کو مارے گا اور دریایِ نِیل تہ تک سُوکھ جائے گا اور اؔسُور کا تکبُّر ٹُوٹ جائے گا اور مِصرؔ کا عصا جاتا رہے گا۔


جَیسے جِھیل کا پانی مَوقُوف ہو جاتا اور دریا اُترتا اور سُوکھ جاتا ہے وَیسے آدمی لیٹ جاتا ہے اور اُٹھتا نہیں۔


کیونکہ نِمرِیم کی نہریں خراب ہو گئِیں کیونکہ گھاس کملا گئی اور سبزہ مُرجھا گیا اور روئیدگی کا نام نہ رہا۔


اُس نے سمُندر پر اپنا ہاتھ بڑھایا۔ اُس نے مُملکتوں کو ہِلا دِیا۔ خُداوند نے کنعاؔن کے حق میں حُکم کِیا ہے کہ اُس کے قلعے مِسمار کِئے جائیں۔


پس کِس لِئے جب مَیں آیا تو کوئی آدمی نہ تھا؟ اور جب مَیں نے پُکارا تو کوئی جواب دینے والا نہ ہُؤا؟ کیا میرا ہاتھ اَیسا کوتاہ ہو گیا ہے کہ چُھڑا نہیں سکتا؟ اور کیا مُجھ میں نجات دینے کی قُدرت نہیں؟ دیکھو مَیں اپنی ایک دھمکی سے سمُندر کو سُکھا دیتا ہُوں اور نہروں کو صحرا کر ڈالتا ہُوں۔ اُن میں کی مچھلِیاں پانی کے نہ ہونے سے بدبُو ہو جاتی ہیں اور پِیاس سے مَر جاتی ہیں۔


مَیں نے کھود کھود کر پانی پِیا ہے اور مَیں اپنے پاؤں کے تلوے سے مِصرؔ کی سب ندیاں سُکھا ڈالُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات