Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 19:4 - کِتابِ مُقادّس

4 پر مَیں مِصریوں کو ایک سِتم گر حاکِم کے قابُو میں کر دُوں گا اور زبردست بادشاہ اُن پر سلطنت کرے گا۔ یہ خُداوند ربُّ الافواج کا فرمان ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 میں مِصریوں کو ایک نہایت ہی ظالِم حاکم کے سُپرد کروں گا، اَور ایک غضبناک بادشاہ اُن پر حُکومت کرےگا،“ خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 लेकिन मैं उन्हें एक ज़ालिम मालिक के हवाले कर दूँगा, और एक सख़्त बादशाह उन पर हुकूमत करेगा।” यह है क़ादिरे-मुतलक़ रब्बुल-अफ़वाज का फ़रमान।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 لیکن مَیں اُنہیں ایک ظالم مالک کے حوالے کر دوں گا، اور ایک سخت بادشاہ اُن پر حکومت کرے گا۔“ یہ ہے قادرِ مطلق رب الافواج کا فرمان۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 19:4
9 حوالہ جات  

اُسی طرح شاہِ اسُور مِصری اسِیروں اور کُوشی جلاوطنوں کو کیا بُوڑھے کیا جوان برہنہ اور ننگے پاؤں اور بے پردہ سُرنیوں کے ساتھ مِصریوں کی رُسوائی کے لِئے لے جائے گا۔


اِس لِئے خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں مُلکِ مِصرؔ شاہِ بابل نبُوکدؔرضر کے ہاتھ میں کر دُوں گا۔ وہ اُس کے لوگوں کو پکڑ لے جائے گا اور اُس کو لُوٹ لے گا اور اُس کی غنِیمت کو لے لے گا اور یہ اُس کے لشکر کی اُجرت ہو گی۔


اور مَیں اُن کو اُن کے جانی دُشمنوں اور شاہِ بابل نبُوکدؔرضر اور اُس کے مُلازِموں کے حوالہ کر دُوں گا لیکن اِس کے بعد وہ پِھر اَیسی آباد ہو گی جَیسی اگلے دِنوں میں تھی خُداوند فرماتا ہے۔


اور مَیں مِصریوں کو آپس میں مُخالِف کر دُوں گا۔ اُن میں ہر ایک اپنے بھائی سے اور ہر ایک اپنے ہمسایہ سے لڑے گا۔ شہر شہر سے اور صُوبہ صُوبہ سے۔


تُو نے مُجھے دُشمن کے ہاتھ میں اسِیر نہیں چھوڑا۔ تُو نے میرے پاؤں کُشادہ جگہ میں رکھّے ہیں۔


اور ساؤُل کو خبر ہُوئی کہ داؤُد قعیلہ میں آیا ہے سو ساؤُل کہنے لگا کہ خُدا نے اُسے میرے ہاتھ میں کر دِیا کیونکہ وہ جو اَیسے شہر میں گُھسا ہے جِس میں پھاٹک اور اڑبنگے ہیں تو قَید ہو گیا ہے۔


اور مَیں ندِیوں کو سُکھا دُوں گا اور مُلک کو شرِیروں کے ہاتھ بیچُوں گا اور مَیں اُس سرزمِین کو اور اُس کی تمام معمُوری کو اجنبِیوں کے ہاتھ سے وِیران کرُوں گا۔ مَیں خُداوند نے فرمایا ہے۔


تَو بھی وہ جلاوطن اور اسِیر ہُؤا۔ اُس کے بچّے سب کُوچوں میں پٹک دِئے گئے اور اُن کے شُرفا پر قُرعہ ڈالا گیا اور اُس کے سب بُزرگ زنجِیروں سے جکڑے گئے۔


تب خُداوند نے فرمایا جِس طرح میرا بندہ یسعیاہ تِین برس تک برہنہ اور ننگے پاؤں پِھرا کِیا تاکہ مِصریوں اور کُوشِیوں کے بارے میں نِشان اور اچنبھا ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات