Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 17:11 - کِتابِ مُقادّس

11 لگاتے وقت اُس کے گِرد اِحاطہ بناتا ہے اور صُبح کو اُس میں پُھول کِھلتے ہیں۔ لیکن اُس کا حاصِل دُکھ اور سخت مُصِیبت کے وقت ہیچ ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 خواہ وہ اُسی روز بڑھنے لگیں جِس روز تُونے اُنہیں لگایا، اَور اُسی صُبح اُن میں کلیاں نکل آئیں، لیکن بیماری اَور شدید درد کے دِن اُن کا پھل جاتا رہے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 शायद ही वह लगाते वक़्त तेज़ी से उगने लगें, शायद ही उनके फूल उसी सुबह खिलने लगें। तो भी तेरी मेहनत अबस है। तू कभी भी उनके फल से लुत्फ़अंदोज़ नहीं होगा बल्कि महज़ बीमारी और लाइलाज दर्द की फ़सल काटेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 شاید ہی وہ لگاتے وقت تیزی سے اُگنے لگیں، شاید ہی اُن کے پھول اُسی صبح کھلنے لگیں۔ توبھی تیری محنت عبث ہے۔ تُو کبھی بھی اُن کے پھل سے لطف اندوز نہیں ہو گا بلکہ محض بیماری اور لاعلاج درد کی فصل کاٹے گا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 17:11
18 حوالہ جات  

بیشک اُنہوں نے ہوا بوئی۔ وہ گِردباد کاٹیں گے نہ اُس میں ڈنٹھل نِکلے گا نہ اُس کی بالوں سے غلّہ پَیدا ہو گا اور اگر پَیدا ہو بھی تو اجنبی اُسے چٹ کر جائیں گے۔


میرے دیکھنے میں تو جو گُناہ کو جوتتے اور دُکھ بوتے ہیں وُہی اُس کو کاٹتے ہیں۔


بلکہ تُو اپنی سختی اور غَیر تائِب دِل کے مُطابِق اُس قہر کے دِن کے لِئے اپنے واسطے غضب کما رہا ہے جِس میں خُدا کی سچّی عدالت ظاہِر ہو گی۔


بنی اِفرائیِم تباہ ہو گئے۔ اُن کی جڑ سُوکھ گئی۔ اُن کے ہاں اَولاد نہ ہو گی اور اگر اَولاد ہو بھی تو مَیں اُن کے پِیارے بچّوں کو ہلاک کرُوں گا۔


نبی جُھوٹی نبُوّت کرتے ہیں اور کاہِن اُن کے وسِیلہ سے حُکمرانی کرتے ہیں اور میرے لوگ اَیسی حالت کو پسند کرتے ہیں۔ اب تُم اِس کے آخِر میں کیا کرو گے؟


وہ صُبح کو لہلہاتی اور بڑھتی ہے۔ وہ شام کو کٹتی اور سُوکھ جاتی ہے۔


اور تُمہاری قُوّت بے فائِدہ صرف ہو گی کیونکہ تُمہاری زمِین سے کُچھ پَیدا نہ ہو گا اور مَیدان کے درخت پھلنے ہی کے نہیں۔


تُو تاکِستان لگائے گا اور اُن پر مِحنت کرے گا لیکن نہ تُو مَے پِینے اور نہ انگُور جمع کرنے پائے گا کیونکہ اُن کو کِیڑے کھا جائیں گے۔


یہ اَیسا ہو گا جَیسا کوئی کھڑے کھیت کاٹ کر غلّہ جمع کرے اور اپنے ہاتھ سے بالیں توڑے بلکہ اَیسا ہو گا جَیسا کوئی رفائِیم کی وادی میں خوشہ چِینی کرے۔


بِیج ڈھیلوں کے نِیچے سڑ گیا۔ غلّہ خانے خالی پڑے ہیں۔ کھتّے توڑ ڈالے گئے کیونکہ کھیتی سُوکھ گئی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات