Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 16:8 - کِتابِ مُقادّس

8 کیونکہ حسبوؔن کے کھیت سُوکھ گئے۔ قَوموں کے سرداروں نے سِبماؔہ کی تاک کی بِہترِین شاخوں کو توڑ ڈالا۔ وہ یعزؔیر تک بڑھِیں۔ وہ جنگل میں بھی پَھیلِیں۔ اُس کی شاخیں دُور تک پَھیل گئِیں۔ وہ دریا پار گُذرِیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 حِشبونؔ کے کھیت، اَور سِبماہؔ کی انگوری بیلیں مُرجھا گئیں۔ قوموں کے حُکمرانوں نے بہترین انگوری بیلوں کو پاؤں تلے روند ڈالا، جو کبھی یعزیرؔ تک جا پہُنچی تھیں اَور بیابان کی طرف پھیل گئی تھیں۔ اَور اُن کی شاخیں سمُندر تک پھیل چُکی تھیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 हसबोन के बाग़ मुरझा गए, सिबमाह के अंगूर ख़त्म हो गए हैं। पहले तो उनकी अनोखी बेलें याज़ेर बल्कि रेगिस्तान तक फैली हुई थीं, उनकी कोंपलें समुंदर को भी पार करती थीं। लेकिन अब ग़ैरक़ौम हुक्मरानों ने यह उम्दा बेलें तोड़ डाली हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 حسبون کے باغ مُرجھا گئے، سِبماہ کے انگور ختم ہو گئے ہیں۔ پہلے تو اُن کی انوکھی بیلیں یعزیر بلکہ ریگستان تک پھیلی ہوئی تھیں، اُن کی کونپلیں سمندر کو بھی پار کرتی تھیں۔ لیکن اب غیرقوم حکمرانوں نے یہ عمدہ بیلیں توڑ ڈالی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 16:8
13 حوالہ جات  

حسبوؔن اور الیعالہ واوَیلا کرتے ہیں۔ اُن کی آواز یہض تک سُنائی دیتی ہے۔ اِس پر موآؔب کے مُسلّح سِپاہی چِلاّ چِلاّ کر روتے ہیں۔ اُس کی جان اُس میں تھرتھراتی ہے۔


اور نبُو اور بعل معُون کے نام بدل کر اُن کو اور شِبماہ کو بنایا اور اُنہوں نے اپنے بنائے ہُوئے شہروں کے دُوسرے نام رکھّے۔


اَے سِبماؔہ کی تاک مَیں یعزؔیر کے رونے سے زِیادہ تیرے لِئے روؤُں گا۔ تیری شاخیں سمُندر تک پَھیل گئِیں۔ وہ یعزؔیر کے سمُندر تک پُہنچ گئِیں۔ غارت گر تیرے تابِستانی میوئوں پر اور تیرے انگُوروں پر آ پڑا ہے۔


نئی مَے غم زدہ اور تاک پژمُردہ ہے اور سب جو دِلشاد تھے آہ بھرتے ہیں۔


پس مَیں یعزؔیر کے آہ و نالہ سے سِبماؔہ کی تاک کے لِئے زاری کرُوں گا۔ اَے حسبوؔن اَے الیعاؔلہ مَیں تُجھے اپنے آنسُوؤں سے تر کر دُوں گا کیونکہ تیرے ایّامِ گرمی کے میووں اور غلّہ کی فصل کو غَوغایِ جنگ نے آ لِیا۔


لیکن اُس کا یہ خیال نہیں ہے اور اُس کے دِل میں یہ خواہِش نہیں کہ اَیسا کرے بلکہ اُس کا دِل یہ چاہتا ہے کہ قتل کرے اور بُہت سی قَوموں کو کاٹ ڈالے۔


اَے جِلبُوعہ کے پہاڑو! تُم پر نہ اوس پڑے اور نہ بارِش ہو اور نہ ہدیہ کی چِیزوں کے کھیت ہوں۔ کیونکہ وہاں زبردستوں کی سِپر بُری طرح سے پھینک دی گئی یعنی ساؤُل کی سِپر جِس پر تیل نہیں لگایا گیا تھا۔


اور اُن کی سرحد یہ تھی۔ یعزؔیر اور جِلعاد کے سب شہر اور بنی عمُّون کا آدھا مُلک عروعیر تک جو ربّہ کے سامنے ہے۔


اور قریتاِؔم اور سِبماہ اور ضرۃ السحر جو وادی کے کوہ میں ہے۔


عَطارات اور دِیبون اور یَعزیر اور نِمرؔہ اور حسبوؔن اور الیعا لی اور شبام اور نبُو اور بعُوؔن۔


اور مُوسیٰ نے یَعزیر کی جاسُوسی کرائی۔ پِھر اُنہوں نے اُس کے گاؤں لے لِئے اور امورِیوں کو جو وہاں تھے نِکال دِیا۔


اور عَطرات شوفان اور یَعزیر اور یُگبِہا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات