Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 16:7 - کِتابِ مُقادّس

7 سو موآؔب واوَیلا کرے گا۔ موآؔب کے لِئے ہر ایک واوَیلا کرے گا۔ قِیر حراست کی کِشمش کی ٹِکِیوں پر تُم سخت تباہ حالی میں ماتم کرو گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 چنانچہ اہلِ مُوآب واویلا کرتے ہیں، وہ سَب مِل کر مُوآب کے لیٔے واویلا کرتے ہیں۔ وہ قیرؔ حارسیتھؔ کے کشمش کی ٹکیا کے لیٔے۔ رنجیدہ ہوکر ماتم کریں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 इसलिए मोआबी अपने आप पर आहो-ज़ारी कर रहे, सब मिलकर आहें भर रहे हैं। वह सिसक सिसककर क़ीर-हरासत की किशमिश की टिक्कियाँ याद कर रहे हैं, उनका निहायत बुरा हाल हो गया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 اِس لئے موآبی اپنے آپ پر آہ و زاری کر رہے، سب مل کر آہیں بھر رہے ہیں۔ وہ سسک سسک کر قیرحراست کی کشمش کی ٹکیاں یاد کر رہے ہیں، اُن کا نہایت بُرا حال ہو گیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 16:7
8 حوالہ جات  

اور اُنہوں نے شہروں کو مِسمار کِیا اور زمِین کے ہر اچّھے قطعہ پر سبھوں نے ایک ایک پتّھر ڈال کر اُسے بھر دِیا اور اُنہوں نے پانی کے سب چشمے بند کر دِئے اور سب اچّھے درخت کاٹ ڈالے۔ فقط قِیر حراؔست ہی کے پتّھروں کو باقی چھوڑا پر گوپیا چلانے والوں نے اُس کو بھی جا گھیرا اور اُسے مارا۔


موآؔب رُسوا ہُؤا کیونکہ وہ پست کر دِیا گیا۔ تُم واوَیلا مچاؤ اور چِلاّؤ۔ ارنُوؔن میں اِشتِہار دو کہ موآؔب غارت ہو گیا۔


اِس لِئے میرا اندرُون موآؔب پر اور میرا دِل قِیر حارس پر بربط کی مانِند فغان خیز ہے۔


اور جب وہ تُم سے کہیں تُم جِنّات کے یاروں اور افسُون گروں کی جو پُھسپُھساتے اور بُڑبُڑاتے ہیں تلاش کرو تو تُم کہو کیا لوگوں کو مُناسِب نہیں کہ اپنے خُدا کے طالِب ہوں؟ کیا زِندوں کی بابت مُردوں سے سوال کریں؟


اور اُس نے سب اِسرائیلی لوگوں کو کیا مَرد کیا عَورت ایک ایک روٹی اور ایک ایک ٹُکڑا گوشت اور کِشمِش کی ایک ایک ٹِکیا دی۔


ماسِوا اِن کے جو اُن کے قرِیب کے تھے بلکہ اِشکار اور زبُولُون اور نفتالی تک کے لوگ گدھوں اور اُونٹوں اور خچّروں اور بَیلوں پر روٹیاں اور مَیدہ کی بنی ہُوئی کھانے کی چِیزیں اور انجِیر کی ٹِکیاں۔ اور کِشمِش کے گُچھّے اور مَے اور تیل لادے ہُوئے اور بَیل اور بھیڑ بکریاں اِفراط سے لائے اِس لِئے کہ اِسرائیل میں خُوشی تھی۔


اِس لِئے مَیں موآؔب کے لِئے واوَیلا کرُوں گا۔ ہاں سارے موآؔب کے لِئے مَیں زار زار روؤُں گا۔ قِیرحرس کے لوگوں کے لِئے ماتم کِیا جائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات