Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 16:4 - کِتابِ مُقادّس

4 میرے جلاوطن تیرے ساتھ رہیں۔ تُو موآب کو غارت گروں سے چِھپا لے کیونکہ سِتم گر مَوقُوف ہوں گے اور غارت گری تمام ہو جائے گی اور سب ظالِم مُلک سے فنا ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 مُوآب کے جَلاوطنوں کو اَپنے پاس رہنے دو، ستمگر کے قہر سے اُن کو بچاؤ۔ ظالِم کا خاتِمہ ہوگا، اَور تباہی رُک جائے گی؛ اَور ستمگر مُلک سے غائب ہو جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 मोआबी मुहाजिरों को अपने पास ठहरने दे, मोआबी मफ़रूरों के लिए पनाहगाह हो ताकि वह हलाकू के हाथ से बच जाएँ।” लेकिन ज़ालिम का अंजाम आनेवाला है। तबाही का सिलसिला ख़त्म हो जाएगा, और कुचलनेवाला मुल्क से ग़ायब हो जाएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 موآبی مہاجروں کو اپنے پاس ٹھہرنے دے، موآبی مفروروں کے لئے پناہ گاہ ہو تاکہ وہ ہلاکو کے ہاتھ سے بچ جائیں۔“ لیکن ظالم کا انجام آنے والا ہے۔ تباہی کا سلسلہ ختم ہو جائے گا، اور کچلنے والا ملک سے غائب ہو جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 16:4
22 حوالہ جات  

تب تُو شاہِ بابل کے خِلاف یہ مثل لائے گا اور کہے گا کہ ظالِم کَیسا نابُود ہو گیا! اور غاصِب کَیسا نیست ہُؤا!


اور تُم شرِیروں کو پایمال کرو گے کیونکہ اُس روز وہ تُمہارے پاؤں تلے کی راکھ ہوں گے ربُّ الافواج فرماتا ہے۔


اور خُداوند اپنے خالِق کو بُھول گیا ہے جِس نے آسمان کو تانا اور زمِین کی بُنیاد ڈالی اور تُو ہر وقت ظالِم کے جوش و خروش سے کہ گویا وہ ہلاک کرنے کو تیّار ہے ڈرتا ہے؟ پر ظالِم کا جوش و خروش کہاں ہے؟


کیونکہ تُو نے اُن کے بوجھ کے جُوئے اور اُن کے کندھے کے لٹھ اور اُن پر ظُلم کرنے والے کے عصا کو اَیسا توڑا ہے جَیسا مِدیاؔن کے دِن میں کِیا تھا۔


اور اُس صِحن کو جو مَقدِس کے باہر ہے خارِج کر دے اور اُسے نہ ناپ کیونکہ وہ غَیر قَوموں کو دے دِیا گیا ہے۔ وہ مُقدّس شہر کو بیالِیس مہِینے تک پامال کریں گی۔


اور وہ تلوار کا لُقمہ ہو جائیں گے اور اسِیر ہو کر سب قَوموں میں پُہنچائے جائیں گے اور جب تک غَیر قَوموں کی مِیعاد پُوری نہ ہو یروشلِیم غَیر قَوموں سے پامال ہوتا رہے گا۔


اور وہ پہلوانوں کی طرح لڑائی میں دُشمنوں کو گلیوں کی کِیچ کی مانِند لتاڑیں گے اور وہ لڑیں گے کیونکہ خُداوند اُن کے ساتھ ہے اور سوار سراسِیمہ ہو جائیں گے۔


اَے بیٹی جو دِیبوؔن میں بستی ہے اپنی شَوکت سے نِیچے اُتر اور پِیاسی بَیٹھ کیونکہ موآؔب کا غارت گر تُجھ پر چڑھ آیا ہے اور اُس نے تیرے قلعوں کو توڑ ڈالا۔


اور غارت گر ہر ایک شہر پر آئے گا اور کوئی شہر نہ بچے گا۔ وادی بھی وِیران ہو گی اور مَیدان اُجاڑ ہو جائے گا جَیسا خُداوند نے فرمایا ہے۔


اَے داؤُد کے گھرانے! خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ تُم سویرے اُٹھ کر اِنصاف کرو اور مظلُوم کو ظالِم کے ہاتھ سے چُھڑاؤ مبادا تُمہارے کاموں کی بُرائی کے سبب سے میرا قہر آگ کی طرح بھڑکے اور اَیسا تیز ہو کہ کوئی اُسے ٹھنڈا نہ کر سکے۔


تُجھ پر افسوس کہ تُو غارت کرتا ہے اور غارت نہ کِیا گیا تھا! تُو دغابازی کرتا ہے اور کِسی نے تُجھ سے دغابازی نہ کی تھی۔ جب تُو غارت کر چُکے گا تو تُو غارت کِیا جائے گا اور جب تُو دغابازی کر چُکے گا تو اَور لوگ تُجھ سے دغابازی کریں گے۔


کیونکہ اِس پہاڑ پر خُداوند کا ہاتھ برقرار رہے گا اور موآب اپنی ہی جگہ میں اَیسا کُچلا جائے گا جَیسے مزبلہ کے پانی میں گھاس کُچلی جاتی ہے۔


کیونکہ نِمرِیم کی نہریں خراب ہو گئِیں کیونکہ گھاس کملا گئی اور سبزہ مُرجھا گیا اور روئیدگی کا نام نہ رہا۔


تُو اپنے غرِیب اور مُحتاج خادِم پر ظُلم نہ کرنا خواہ وہ تیرے بھائِیوں میں سے ہو خواہ اُن پردیسیوں میں سے جو تیرے مُلک کے اندر تیری بستِیوں میں رہتے ہوں۔


اور خُدا جو اِطمِینان کا چشمہ ہے شَیطان کو تُمہارے پاؤں سے جلد کُچلوا دے گا۔ ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کا فضل تُم پر ہوتا رہے۔


اور مَیں مُخالِف فَوج کے مُقابِل اپنے گھر کی چاروں طرف خَیمہ زن ہُوں گا تاکہ کوئی اُس میں سے آمد و رفت نہ کر سکے۔ پِھر کوئی ظالِم اُن کے درمِیان سے نہ گُذرے گا کیونکہ اب مَیں نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لِیا ہے۔


اور مَیں تُم پر ظُلم کرنے والوں کو اُن ہی کا گوشت کِھلاؤُں گا اور وہ مِیٹھی مَے کی مانِند اپنا ہی لہُوپی کر بدمست ہو جائیں گے اور ہر فردِ بشر جانے گا کہ مَیں خُداوند تیرا نجات دینے والا اور یعقُوبؔ کا قادِر تیرا فِدیہ دینے والا ہُوں۔


تُو راست بازی سے پایدار ہو جائے گی۔ تُو ظُلم سے دُور رہے گی کیونکہ تُو بے خَوف ہو گی اور دہشت سے دُور رہے گی کیونکہ وہ تیرے قرِیب نہ آئے گی۔


کیا یہ نہیں کہ تُو اپنی روٹی بُھوکوں کو کِھلائے اور مِسکِینوں کو جو آوارہ ہیں اپنے گھر میں لائے اور جب کِسی کو ننگا دیکھے تو اُسے پہنائے اور تُو اپنے ہم جِنس سے رُوپوشی نہ کرے؟


اور اِسی طرح جب اُن سب یہُودیوں نے جو موآب اور بنی عمُّون اور ادُوم اور تمام مُمالِک میں تھے سُنا کہ شاہِ بابل نے یہُوداؔہ کے چند لوگوں کو رہنے دِیا ہے اور جِدلیاؔہ بِن اخِیقاؔم بِن سافن کو اُن پر حاکِم مُقرّر کِیا ہے۔


تُجھے لازِم نہ تھا کہ گھاٹی میں کھڑا ہو کر اُس کے فراریوں کو قتل کرتا اور اُس دُکھ کے دِن میں اُس کے باقی ماندہ لوگوں کو حوالہ کرتا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات