Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 15:5 - کِتابِ مُقادّس

5 میرا دِل موآؔب کے لِئے فریاد کرتا ہے۔ اُس کے بھاگنے والے ضُغر تک عجلت شلیشِیاؔہ تک پُہنچے۔ ہاں وہ لُوحیِت کی چڑھائی پر روتے ہُوئے چڑھ جاتے اور حورو نایم کی راہ میں ہلاکت پر واوَیلا کرتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 میرا دِل مُوآب کے لیٔے رو پڑا؛ اُس کے لوگ ضُعَرؔ، اَور عگلت شیلشیاہؔ تک فرار ہو گئے ہیں۔ وہ روتے ہُوئے، لُوحیتؔ کی راہ چڑھتے ہیں؛ اَور حُورونایمؔ کی راہ پر اَپنی تباہی پر آہ و نالہ کرتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 मेरा दिल मोआब को देखकर रो रहा है। उसके मुहाजिरीन भागकर ज़ुग़र और इजलत-शलीशियाह तक पहुँच रहे हैं। लोग रो रोकर लूहीत की तरफ़ चढ़ रहे हैं, वह होरोनायम तक जानेवाले रास्ते पर चलते हुए अपनी तबाही पर गिर्याओ-ज़ारी कर रहे हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 میرا دل موآب کو دیکھ کر رو رہا ہے۔ اُس کے مہاجرین بھاگ کر ضُغر اور عجلت شلیشیاہ تک پہنچ رہے ہیں۔ لوگ رو رو کر لوحیت کی طرف چڑھ رہے ہیں، وہ حورونائم تک جانے والے راستے پر چلتے ہوئے اپنی تباہی پر گریہ و زاری کر رہے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 15:5
23 حوالہ جات  

کیونکہ لُوحِیت کی چڑھائی پر آہ و نالہ کرتے ہُوئے چڑھیں گے۔ یقِیناً حورو نایم کی اُترائی پر مُخالِف ہلاکت کی سی آواز سُنتے ہیں۔


شِکست پر شِکست کی خبر آتی ہے۔ یقِیناً تمام مُلک برباد ہو گیا۔ میرے خَیمے ناگہان اور میرے پردے ایک دم میں غارت کِئے گئے۔


مَیں نے تو تیری پَیروی میں گڈریا بننے سے گُریز نہیں کِیا اور مُصِیبت کے دِن کی آرزُو نہیں کی۔ تُو خُود جانتا ہے کہ جو کُچھ میرے لبوں سے نِکلا تیرے سامنے تھا۔


لیکن اگر تُم نہ سُنو گے تو میری جان تُمہارے غُرور کے سبب سے خَلوت خانوں میں غم کھایا کرے گی۔ ہاں میری آنکھیں پُھوٹ پُھوٹ کر روئیں گی اور آنسُو بہائیں گی کیونکہ خُداوند کا گلّہ اَسِیری میں چلا گیا۔


مَیں پہاڑوں کے لِئے گِریہ و زاری اور بیابان کی چراگاہوں کے لِئے نَوحہ کرُوں گا کیونکہ وہ یہاں تک جل گئِیں کہ کوئی اُن میں قدم نہیں رکھتا۔ چَوپایوں کی آواز سُنائی نہیں دیتی۔ ہوا کے پرِندے اور مویشی بھاگ گئے۔ وہ چلے گئے۔


کیونکہ خُداوند ربُّ الافواج کی طرف سے رویا کی وادی میں یہ دُکھ اور پامالی و بے قراری اور دِیواروں کو گِرانے اور پہاڑوں تک فریاد پُہنچانے کا دِن ہے۔


پر اب خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ تِین برس کے اندر جو مزدُوروں کے برسوں کی مانِند ہوں موآؔب کی شَوکت اُس کے تمام لشکروں سمیت حقِیر ہو جائے گی اور بُہت تھوڑے باقی بچیں گے اور وہ کِسی حِساب میں نہ ہوں گے۔


اور داؤُد کوہِ زَیتُوؔن کی چڑھائی پر چڑھنے لگا اور روتا جا رہا تھا۔ اُس کا سر ڈھکا تھا اور وہ ننگے پاؤں چل رہا تھا اور وہ سب لوگ جو اُس کے ساتھ تھے اُن میں سے ہر ایک نے اپنا سر ڈھانک رکھّا تھا۔ وہ اُوپر چڑھتے اور روتے جاتے تھے۔


اور سارا مُلک بُلند آواز سے رویا اور سب لوگ پار ہو گئے اور بادشاہ خُود نہرِ قِدروؔن کے پار ہُؤا اور سب لوگوں نے پار ہو کر دشت کی راہ لی۔


جلدی کر اور وہاں چلا جا کیونکہ مَیں کُچھ نہیں کر سکتا جب تک کہ تُو وہاں پُہنچ نہ جائے۔ اِسی لِئے اُس شہر کا نام ضُغرؔ کہلایا۔


یُوں ہُؤا کہ اُنہوں نے سدُومؔ کے بادشاہ برَعؔ اور عمُورہؔ کے بادشاہ بِرشعؔ اور اَدمہؔ کے بادشاہ سنیابؔ اور ضبوئِیمؔ کے بادشاہ شمیبرؔ اور بالَعؔ یعنی ضُغر ؔکے بادشاہ سے جنگ کی۔


تب لُوؔط نے آنکھ اُٹھا کر یَردن کی ساری ترائی پر جو ضُغرؔ کی طرف ہے نظر دَوڑائی کیونکہ وہ اِس سے پیشتر کہ خُداوند نے سدُوم ؔاور عمُورؔہ کو تباہ کِیا خُداوند کے باغ اور مِصرؔ کے مُلک کی مانِند خُوب سیراب تھی۔


اَے موآب! تُجھ پر نَوحہ ہے۔ اَے کموس کے ماننے والو! تُم ہلاک ہُوئے۔ اُس نے اپنے بیٹوں کو جو بھاگے تھے اور اپنی بیٹِیوں کو اسِیروں کی مانِند امورِیوں کے بادشاہ سِیحوؔن کے حوالہ کِیا۔


اُن کے پاؤں بدی کی طرف دَوڑتے ہیں اور وہ بے گُناہ کا خُون بہانے کے لِئے جلدی کرتے ہیں۔ اُن کے خیالات بدکرداری کے ہیں۔ تباہی اور ہلاکت اُن کی راہوں میں ہے۔


ہائے میرا دِل! میرے پردۂِ دِل میں درد ہے۔ میرا دِل بے تاب ہے۔ مَیں چُپ نہیں رہ سکتا کیونکہ اَے میری جان! تُو نے نرسِنگے کی آواز اور لڑائی کی للکار سُن لی ہے۔


حورو نایم میں چِیخ پُکار۔ وِیرانی اور بڑی تباہی ہو گی۔


بابل کی شِکست کے شور سے زمِین کانپتی ہے اور فریاد کو قَوموں نے سُنا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات