Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 14:6 - کِتابِ مُقادّس

6 وُہی جو لوگوں کو قہر سے مارتا رہا اور قَوموں پر غضب کے ساتھ حُکمرانی کرتا رہا اور کوئی روک نہ سکا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 جِس سے وہ لوگوں کو غُصّہ میں آکر لگاتار مارتے اَور پیٹتے رہتے تھے، اَور قوموں پر قہر سے حُکومت کرکے لگاتار اُن کے پیچھے پڑے رہتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 जो तैश में आकर क़ौमों को मुसलसल मारता रहा और ग़ुस्से से उन पर हुकूमत करता, बेरहमी से उनके पीछे पड़ा रहा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 جو طیش میں آ کر قوموں کو مسلسل مارتا رہا اور غصے سے اُن پر حکومت کرتا، بےرحمی سے اُن کے پیچھے پڑا رہا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 14:6
23 حوالہ جات  

کیونکہ جِس نے رَحم نہیں کِیا اُس کا اِنصاف بغَیر رَحم کے ہو گا۔ رَحم اِنصاف پر غالِب آتا ہے۔


اَے مغرُور دیکھ مَیں تیرا مُخالِف ہُوں خُداوند ربُّ الافواج فرماتا ہے کیونکہ تیرا وقت آ پُہنچا ہاں وہ وقت جب مَیں تُجھے سزا دُوں۔


اور زمِین کے تمام باشِندے ناچِیز گِنے جاتے ہیں اور وہ آسمانی لشکر اور اہلِ زمِین کے ساتھ جو کُچھ چاہتا ہے کرتا ہے اور کوئی نہیں جو اُس کا ہاتھ روک سکے یا اُس سے کہے کہ تُو کیا کرتا ہے؟


اور شِمال کے سب بادشاہوں کو جو نزدِیک اور جو دُور ہیں ایک دُوسرے کے ساتھ اور دُنیا کی سب سلطنتوں کو جو رُویِ زمِین پر ہیں اور اُن کے بعد شیشک کا بادشاہ پِئے گا۔


دیکھو مَیں تمام شِمالی قبائِل کو اور اپنے خِدمت گُذار شاہِ بابل نبُوکدؔرضر کو بُلا بھیجُوں گا خُداوند فرماتا ہے اور مَیں اُن کو اِس مُلک اور اِس کے باشِندوں پر اور اِن سب قَوموں پر جو آس پاس ہیں چڑھا لاؤُں گا اور اِن کو بِالکُل نیست و نابُود کر دُوں گا اور اِن کو حَیرانی اور سُسکار کا باعِث بناؤُں گا اور ہمیشہ کے لِئے وِیران کرُوں گا۔


تُجھ پر افسوس کہ تُو غارت کرتا ہے اور غارت نہ کِیا گیا تھا! تُو دغابازی کرتا ہے اور کِسی نے تُجھ سے دغابازی نہ کی تھی۔ جب تُو غارت کر چُکے گا تو تُو غارت کِیا جائے گا اور جب تُو دغابازی کر چُکے گا تو اَور لوگ تُجھ سے دغابازی کریں گے۔


اور میرے ہاتھ نے لوگوں کی دَولت کو گھونسلے کی طرح پایا اور جَیسے کوئی اُن انڈوں کو جو مترُوک پڑے ہوں سمیٹ لے وَیسے ہی مَیں ساری زمِین پر قابِض ہُؤا اور کِسی کو یہ جُرأت نہ ہُوئی کہ پر ہِلائے یا چونچ کھولے یا چہچہائے۔


کوئی حِکمت کوئی فہم اور کوئی مشوَرت نہیں جو خُداوند کے مُقابِل ٹھہر سکے۔


خُدا اپنے غضب کو نہیں ہٹائے گا۔ رہب کے مددگار اُس کے نِیچے جُھک جاتے ہیں۔


چُنانچہ وہ کسدیوں کے بادشاہ کو اُن پر چڑھا لایا جِس نے اُن کے مَقدِس کے گھر میں اُن کے جوانوں کو تلوار سے قتل کِیا اور اُس نے کیا جوان مَرد کیا کُنواری کیا بُڈّھا یا عُمر رسِیدہ کِسی پر ترس نہ کھایا۔ اُس نے سب کو اُس کے ہاتھ میں دے دِیا۔


خُداوند نے شرِیروں کا لٹھ یعنی بے اِنصاف حاکِموں کا عصا توڑ ڈالا۔


اُنہوں نے میری آہیں سُنی ہیں۔ مُجھے تسلّی دینے والا کوئی نہیں۔ میرے سب دُشمنوں نے میری مُصِیبت سُنی۔ وہ خُوش ہیں کہ تُو نے اَیسا کِیا۔ تُو وہ دِن لائے گا جِس کا تُو نے اِعلان کِیا ہے اور وہ میری مانِند ہو جائیں گے۔


پس کیا وہ اپنے جال کو خالی کرنے اور قَوموں کو مُتواتِر قتل کرنے سے باز نہ آئیں گے؟


مِسکِینوں پر شرِیر حاکِم گرجتے ہُوئے شیر اور شِکار کے طالِب رِیچھ کی مانِند ہے۔


اَے اُس کے اِردگِرد والو سب اُس پر افسوس کرو اور تُم سب جو اُس کے نام سے واقِف ہو کہو کہ یہ موٹا عصا اور خُوب صُورت ڈنڈا کیونکر ٹُوٹ گیا۔


بے شک مُتکبِّر آدمی مَے کی مانِند دغاباز ہے۔ وہ اپنے گھر میں نہیں رہتا۔ وہ پاتال کی مانِند اپنی ہوس بڑھاتا ہے۔ وہ مَوت کی مانِند ہے۔ کبھی آسُودہ نہیں ہوتا بلکہ سب قَوموں کو اپنے پاس جمع کرتا ہے اور سب اُمّتوں کو اپنے نزدِیک فراہم کرتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات