Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 14:22 - کِتابِ مُقادّس

22 کیونکہ ربُّ الافواج فرماتا ہے مَیں اُن کی مُخالفت کو اُٹھوں گا اور مَیں بابل کا نام مِٹاؤُں گا اور اُن کو جو باقی ہیں بیٹوں اور پوتوں سمیت کاٹ ڈالُوں گا۔ یہ خُداوند کا فرمان ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 ”مَیں اُن کے خِلاف سَر اُٹھاؤں گا،“ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے، ”اَور مَیں بابیل کا نام و نِشان مٹا دوں گا، اُس کے بچے ہُوئے لوگ، اُن کی اَولاد اَور نَسل، سَب کو ختم کر دُوں گا،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 रब्बुल-अफ़वाज फ़रमाता है, “मैं उनके ख़िलाफ़ यों उठूँगा कि बाबल का नामो-निशान तक नहीं रहेगा। मैं उस की औलाद को रूए-ज़मीन पर से मिटा दूँगा, और एक भी नहीं बचने का।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 رب الافواج فرماتا ہے، ”مَیں اُن کے خلاف یوں اُٹھوں گا کہ بابل کا نام و نشان تک نہیں رہے گا۔ مَیں اُس کی اولاد کو رُوئے زمین پر سے مٹا دوں گا، اور ایک بھی نہیں بچنے کا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 14:22
15 حوالہ جات  

راست آدمی کی یادگار مُبارک ہے لیکن شرِیروں کا نام سڑ جائے گا۔


اِس لِئے دیکھ مَیں یرُبعاؔم کے گھرانے پر بلا نازِل کرُوں گا اور یرُبعاؔم کی نسل کے ہر ایک لڑکے کو یعنی ہر ایک کو جو اِسرائیلؔ میں بند ہے اور اُس کو جو آزاد چُھوٹا ہُؤا ہے کاٹ ڈالُوں گا اور یرُبعاؔم کے گھرانے کی صفائی کر دُوں گا جَیسے کوئی گوبر کی صفائی کرتا ہو جب تک وہ سب دُور نہ ہو جائے۔


خُداوند تُمہارا نجات دینے والا اِسرائیل کا قُدُّوس یُوں فرماتا ہے کہ تُمہاری خاطِر مَیں نے بابل پر خرُوج کرایا اور مَیں اُن سب کو فراریوں کی حالت میں اور کَسدیوں کو بھی جو اپنے جہازوں میں للکارتے تھے لے آؤُں گا۔


اور دیکھ سِپاہِیوں کے غول اور اُن کے سوار دو دو کر کے آتے ہیں۔ پِھر اُس نے یُوں کہا کہ بابل گِر پڑا گِر پڑا اور اُس کے معبُودوں کی سب تراشی ہُوئی مُورتیں بِالکُل ٹُوٹی پڑی ہیں۔


وہ دُور مُلک سے آسمان کی اِنتِہا سے آتے ہیں۔ ہاں خُداوند اور اُس کے قہر کے ہتھیار تاکہ تمام مُلک کو برباد کریں۔


کیونکہ شِمال سے ایک قَوم اُس پر چڑھی چلی آتی ہے جو اُس کی سرزمِین کو اُجاڑ دے گی یہاں تک کہ اُس میں کوئی نہ رہے گا۔ وہ بھاگ نِکلے۔ وہ چل دِئے کیا اِنسان کیا حَیوان۔


لیکن خُداوند نے تیری بابت یہ حُکم صادِر فرمایا ہے کہ تیری نسل باقی نہ رہے۔ مَیں تیرے بُت خانہ سے کھودی ہُوئی اور ڈھالی ہُوئی مُورتوں کو نیست کرُوں گا۔ مَیں تیرے لِئے قبر تیّار کرُوں گا کیونکہ تُو نِکمّا ہے۔


خُداوند کا کلام پاک ہے۔ اُس چاندی کی مانِند جو بھٹّی میں مِٹّی پر تائی گئی اور سات بار صاف کی گئی ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات