Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 13:5 - کِتابِ مُقادّس

5 وہ دُور مُلک سے آسمان کی اِنتِہا سے آتے ہیں۔ ہاں خُداوند اور اُس کے قہر کے ہتھیار تاکہ تمام مُلک کو برباد کریں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 وہ دُور دراز کے مُلکوں سے آئے ہیں، آسمان کی اِنتہا سے۔ یَاہوِہ اَور اُس کے قہر کے ہتھیار۔ تاکہ سارا مُلک تباہ کیا جائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 उसके फ़ौजी दूर-दराज़ इलाक़ों बल्कि आसमान की इंतहा से आ रहे हैं। क्योंकि रब अपने ग़ज़ब के आलात के साथ आ रहा है ताकि तमाम मुल्क को बरबाद कर दे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 اُس کے فوجی دُوردراز علاقوں بلکہ آسمان کی انتہا سے آ رہے ہیں۔ کیونکہ رب اپنے غضب کے آلات کے ساتھ آ رہا ہے تاکہ تمام ملک کو برباد کر دے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 13:5
19 حوالہ جات  

اور وہ نرسِنگے کی بڑی آواز کے ساتھ اپنے فرِشتوں کو بھیجے گا اور وہ اُس کے برگُزِیدوں کو چاروں طرف سے آسمان کے اِس کنارے سے اُس کنارے تک جمع کریں گے۔


تِیروں کو صَیقل کرو۔ سِپروں کو تیّار رکھّو۔ خُداوند نے مادِیوں کے بادشاہوں کی رُوح کو اُبھارا ہے کیونکہ اُس کا اِرادہ بابل کو نیست کرنے کا ہے کیونکہ یہ خُداوند کا یعنی اُس کی ہَیکل کا اِنتقام ہے۔


کیونکہ دیکھ مَیں شِمال کی سرزمِین سے بڑی قَوموں کے انبوہ کو برپا کرُوں گا اور بابل پر چڑھا لاؤُں گا اور وہ اُس کے مُقابِل صف آرا ہوں گے۔ وہاں سے اُس پر قبضہ کر لیں گے۔ اُن کے تِیرکار آزمُودہ بہادُر کے سے ہوں گے جو خالی ہاتھ نہیں لَوٹتا۔


کیونکہ شِمال سے ایک قَوم اُس پر چڑھی چلی آتی ہے جو اُس کی سرزمِین کو اُجاڑ دے گی یہاں تک کہ اُس میں کوئی نہ رہے گا۔ وہ بھاگ نِکلے۔ وہ چل دِئے کیا اِنسان کیا حَیوان۔


دیکھو خُداوند زمِین کو خالی اور سرنگُون کر کے وِیران کرتا ہے اور اُس کے باشِندوں کو تِتّربِتّر کر دیتا ہے۔


دیکھو مَیں مادِیوں کو اُن کے خِلاف برانگیختہ کرُوں گا جو چاندی کو خاطِر میں نہیں لاتے اور سونے سے خُوش نہیں ہوتے۔


اور وہ قَوموں کے لِئے دُور سے جھنڈا کھڑا کرے گا اور اُن کو زمِین کی اِنتہا سے سُسکار کر بُلائے گا اور دیکھ وہ دَوڑے چلے آئیں گے۔


ہائے زبردست کَیسے کھیت آئے اور جنگ کے ہتھیار نابُود ہو گئے!


اور اُس وقت یُوں ہو گا کہ خُداوند مِصرؔ کی نہروں کے اُس سِرے پر سے مکِھّیوں کو اور اسُور کے مُلک سے زنبُوروں کو سُسکار کر بُلائے گا۔


اسُور یعنی میرے قہر کے عصا پر افسوس! جو لٹھ اُس کے ہاتھ میں ہے سو میرے قہر کا ہتھیار ہے۔


اَے میرے لوگو! اپنے خلوت خانوں میں داخِل ہو اور اپنے پِیچھے دروازے بند کر لو اور اپنے آپ کو تھوڑی دیر تک چِھپا رکھّو جب تک کہ غضب ٹل نہ جائے۔


دیکھو خُداوند دُور سے چلا آتا ہے۔ اُس کا غضب بھڑکا اور دُھوئیں کا بادل اُٹھا! اُس کے لب قہر آلُودہ اور اُس کی زُبان بھسم کرنے والی آگ کی مانِند ہے۔


کیونکہ خُداوند کا قہر تمام قَوموں پر اور اُس کا غضب اُن کی سب فَوجوں پر ہے۔ اُس نے اُن کو ہلاک کر دِیا۔ اُس نے اُن کو ذبح ہونے کے لِئے حوالہ کِیا۔


تُم سب جمع ہو کر سُنو۔ اُن میں سے کِس نے اِن باتوں کی خبر دی ہے؟ وہ جِسے خُداوند نے پسند کِیا ہے اُس کی خُوشی کو بابل کے مُتعلِّق عمل میں لائے گا اور اُسی کا ہاتھ کسدیوں کی مُخالفت میں ہو گا۔


اور تُم دیکھو گے اور تُمہارا دِل خُوش ہو گا اور تُمہاری ہڈِّیاں سبزہ کی مانِند نشو و نُما پائیں گی اور خُداوند کا ہاتھ اپنے بندوں پر ظاہِر ہو گا پر اُس کا قہر اُس کے دُشمنوں پر بھڑکے گا۔


دیکھ میری بِنتِ قَوم کے نالہ کی آواز دُور کے مُلک سے آتی ہے۔ کیا خُداوند صِیُّون میں نہیں؟ کیا اُس کا بادشاہ اُس میں نہیں؟ اُنہوں نے کیوں اپنی تراشی ہُوئی مُورتوں سے اور بے گانہ معبُودوں سے مُجھ کو غضب ناک کِیا؟


خُداوند نے اپنا سلاح خانہ کھولا اور اپنے قہر کے ہتھیاروں کو نِکالا ہے کیونکہ کسدیوں کی سرزمِین میں خُداوند ربُّ الافواج کو کُچھ کرنا ہے۔


پس مَیں نے اپنا قہر اُن پر نازِل کِیا اور اپنے غضب کی آگ سے اُن کو فنا کر دِیا اور مَیں اُن کی روِش کو اُن کے سروں پر لایا خُداوند خُدا فرماتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات