Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 13:4 - کِتابِ مُقادّس

4 پہاڑوں میں ایک ہجُوم کا شور ہے۔ گویا بڑے لشکر کا! مُملکتوں کی قَوموں کے اِجتماع کا غَوغا ہے! ربُّ الافواج جنگ کے لِئے لشکر جمع کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 سُنو، پہاڑوں پر شور و غُل ہو رہاہے، جَیسے کسی بڑے مجمع کا ہو! سُنو، مملکتوں میں ہنگامہ مچا ہُواہے، گویا مُختلف قوموں کا اِجتماع ہو! قادرمُطلق یَاہوِہ جنگ کے لیٔے لشکر جمع کر رہاہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 सुनो! पहाड़ों पर बड़े हुजूम का शोर मच रहा है। सुनो! मुतअद्दिद ममालिक और जमा होनेवाली क़ौमों का ग़ुल-ग़पाड़ा सुनाई दे रहा है। रब्बुल-अफ़वाज जंग के लिए फ़ौज जमा कर रहा है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 سنو! پہاڑوں پر بڑے ہجوم کا شور مچ رہا ہے۔ سنو! متعدد ممالک اور جمع ہونے والی قوموں کا غل غپاڑا سنائی دے رہا ہے۔ رب الافواج جنگ کے لئے فوج جمع کر رہا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 13:4
23 حوالہ جات  

گروہ پر گروہ اِنفصال کی وادی میں ہے کیونکہ خُداوند کا دِن اِنفصال کی وادی میں آ پُہنچا۔


اور اُن برسوں کا حاصِل جو میری تُمہارے خِلاف بھیجی ہُوئی فَوجِ ملخ نِگل گئی اور کھا کر چٹ کر گئی تُم کو واپس دُوں گا۔


اِس لِئے اُس پر ایک ہی دِن میں آفتیں آئیں گی یعنی مَوت اور غم اور کال اور وہ آگ میں جلا کر خاک کر دی جائے گی کیونکہ اُس کا اِنصاف کرنے والا خُداوند خُدا قَوّی ہے۔


اور وہ قَوموں کے لِئے دُور سے جھنڈا کھڑا کرے گا اور اُن کو زمِین کی اِنتہا سے سُسکار کر بُلائے گا اور دیکھ وہ دَوڑے چلے آئیں گے۔


اور اُس روز وہ اُن پر اَیسا شور مچائیں گے جَیسا سمُندر کا شور ہوتا ہے اور اگر کوئی اِس مُلک پر نظر کرے تو بس اندھیرا اور تنگ حالی ہے اور رَوشنی اُس کے بادلوں سے تارِیک ہو جاتی ہے۔


آہ! بُہت سے لوگوں کا ہنگامہ ہے جو سمُندر کے شور کی مانِند شور مچاتے ہیں اور اُمّتوں کا دھاوا بڑے سَیلاب کے ریلے کی مانِند ہے!


تُم سب جمع ہو کر سُنو۔ اُن میں سے کِس نے اِن باتوں کی خبر دی ہے؟ وہ جِسے خُداوند نے پسند کِیا ہے اُس کی خُوشی کو بابل کے مُتعلِّق عمل میں لائے گا اور اُسی کا ہاتھ کسدیوں کی مُخالفت میں ہو گا۔


کہ خُداوند اِسرائیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں لڑائی کے ہتھیاروں کو جو تُمہارے ہاتھ میں ہیں جِن سے تُم شاہِ بابل اور کسدیوں کے خِلاف جو فصِیل کے باہر تُمہارا مُحاصرہ کِئے ہُوئے ہیں لڑتے ہو پھیر دُوں گا اور مَیں اُن کو اِس شہر کے بِیچ میں اِکٹّھے کرُوں گا۔


کہ اُن سے ہاں اُن ہی سے بُہت سی قَومیں اور بڑے بڑے بادشاہ غُلام کی سی خِدمت لیں گے۔ تب مَیں اُن کے اَعمال کے مُطابِق اور اُن کے ہاتھوں کے کاموں کے مُطابِق اُن کو بدلہ دُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات