Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 13:22 - کِتابِ مُقادّس

22 اور گِیدڑ اُن کے عالِیشان مکانوں میں اور بھیڑئے اُن کے رنگ محلّوں میں چِلائیں گے۔ اُس کا وقت نزدِیک آ پُہنچا ہے اور اُس کے دِنوں کو اب طُول نہیں ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 اُس کے قلعوں میں لکڑبگّھے، اَور اُس کے عالیشان محلوں میں گیدڑ شور مچائیں گے۔ اُس کا دِن قریب آ چُکا، اَور اُس کے دِنوں کو اَب طُول نہ دیا جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 जंगली कुत्ते उसके महलों में रोएँगे, और गीदड़ ऐशो-इशरत के क़सरों में अपनी दर्द भरी आवाज़ें निकालेंगे। बाबल का ख़ातमा क़रीब ही है, अब देर नहीं लगेगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 جنگلی کُتے اُس کے محلوں میں روئیں گے، اور گیدڑ عیش و عشرت کے قصروں میں اپنی درد بھری آوازیں نکالیں گے۔ بابل کا خاتمہ قریب ہی ہے، اب دیر نہیں لگے گی۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 13:22
19 حوالہ جات  

کیونکہ ربُّ الافواج اِسرائیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دُخترِ بابل کھلِیہان کی مانِند ہے جب اُسے رَوندنے کا وقت آئے۔ تھوڑی دیر ہے کہ اُس کی کٹائی کا وقت آ پُہنچے گا۔


بلکہ سراب تالاب ہو جائے گا اور پِیاسی زمِین چشمہ بن جائے گی۔ گِیدڑوں کی ماندوں میں جہاں وہ پڑے تھے نَے اور نل کا ٹِھکانا ہو گا۔


کیونکہ تُو نے شہر کو خاک کا ڈھیر کِیا۔ ہاں فصِیل دار شہر کو کھنڈر بنا دِیا اور پردیسِیوں کے محلّ کو بھی یہاں تک کہ شہر نہ رہا۔ وہ پِھر تعمِیر نہ کِیا جائے گا۔


اور وہ لالچ سے باتیں بنا کر تُم کو اپنے نفع کا سبب ٹھہرائیں گے اور جو قدِیم سے اُن کی سزا کا حُکم ہو چُکا ہے اُس کے آنے میں کُچھ دیر نہیں اور اُن کی ہلاکت سوتی نہیں۔


کیونکہ یہ رویا ایک مُقرّرہ وقت کے لِئے ہے۔ یہ جلد وقُوع میں آئے گی اور خطا نہ کرے گی۔ اگرچہ اِس میں دیر ہو تَو بھی اِس کا مُنتظِر رہ کیونکہ یہ یقِیناً وقُوع میں آئے گی۔ تاخِیر نہ کرے گی۔


اور اُس کے قصروں میں کانٹے اور اُس کے قلعوں میں بِچُّھو بُوٹی اور اُونٹ کٹارے اُگیں گے اور وہ گِیدڑوں کی ماندیں اور شُتر مُرغوں کے رہنے کا مقام ہو گا۔


اُس وقت جب اُن کے پاؤں پِھسلیں تو اِنتِقام لینا اور بدلہ دینا میرا کام ہو گا کیونکہ اُن کی آفت کا دِن نزدِیک ہے اور جو حادِثے اُن پر گُذرنے والے ہیں وہ جلد آئیں گے


جو تُو نے ہم کو گِیدڑوں کی جگہ میں خُوب کُچلا اور مَوت کے سایہ میں ہم کو چِھپایا۔


کیونکہ قصر خالی ہو جائے گا اور آباد شہر ترک کِیا جائے گا۔ عوفل اور دِیدبانی کا بُرج ہمیشہ تک ماندبن کر گورخروں کی آرام گاہیں اور گلّوں کی چراگاہیں ہوں گے۔


جنگلی جانور گِیدڑ اور شُتر مُرغ میری تعظِیم کریں گے کیونکہ مَیں بیابان میں پانی اور صحرا میں ندیاں جاری کرُوں گا تاکہ میرے لوگوں کے لِئے یعنی میرے برگُزِیدوں کے پِینے کے لِئے ہوں۔


مَیں یروشلیِم کو کھنڈر اور گِیدڑوں کا مسکن بنا دُوں گا اور یہُوداؔہ کے شہروں کو اَیسا وِیران کرُوں گا کہ کوئی باشِندہ نہ رہے گا۔


نزدِیک ہے کہ موآؔب پر آفت آئے اور اُن کا وبال دَوڑا آتا ہے۔


گِیدڑ بھی اپنی چھاتِیوں سے اپنے بچّوں کو دُودھ پِلاتے ہیں لیکن میری دُخترِ قَوم بیابانی شُتر مُرغ کی مانِند بے رحم ہے۔


اِس لِئے مَیں ماتم و نَوحہ کرُوں گا۔ مَیں ننگا اور برہنہ ہو کر پِھرُوں گا۔ مَیں گِیدڑوں کی طرح چِلاّؤُں گا اور شُتر مُرغوں کی مانِند غم کرُوں گا۔


ربُّ الافواج فرماتا ہے مَیں اُسے خارپُشت کی مِیراث اور تالاب بنا دُوں گا اور مَیں اُسے فنا کے جھاڑُو سے صاف کر دُوں گا۔


اور دشتی درِندے بھیڑیوں سے مُلاقات کریں گے اور چھگمانس اپنے ساتھی کو پُکارے گا۔ ہاں عفریتِ شب وہاں آرام کرے گا اور اپنے ٹِکنے کو جگہ پائے گا۔


اور جنگلی جانور اُس میں لیٹیں گے اور ہر قِسم کے حَیوان حواصِل اور خارپُشت اُس کے سُتُونوں کے سِروں پر مقام کریں گے۔ اُن کی آواز اُس کے جھروکوں میں ہو گی۔ اُس کی دہلِیزوں میں وِیرانی ہو گی کیونکہ دیودار کا کام کُھلا چھوڑا گیا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات