Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 13:21 - کِتابِ مُقادّس

21 پر بَن کے جنگلی درِندے وہاں بَیٹھیں گے اور اُن کے گھروں میں اُلّو بھرے ہوں گے۔ وہاں شُتر مُرغ بسیں گے اور چھگمانس وہاں ناچیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 لیکن بیابان کے جنگلی جانور وہاں لیٹیں گے، اَور گیدڑ اُن کے محلوں میں گھُس جایٔیں گے؛ اُلّو وہاں بسیرا کریں گے، اَور جنگلی بکریاں وہاں کُودتی پھاندتی رہیں گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 सिर्फ़ रेगिस्तान के जानवर खंडरात में जा बसेंगे। शहर के घर उनकी आवाज़ों से गूँज उठेंगे, उक़ाबी उल्लू वहाँ ठहरेंगे, और बकरानुमा जिन उसमें रक़्स करेंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 صرف ریگستان کے جانور کھنڈرات میں جا بسیں گے۔ شہر کے گھر اُن کی آوازوں سے گونج اُٹھیں گے، عقابی اُلّو وہاں ٹھہریں گے، اور بکرانما جِنّ اُس میں رقص کریں گے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 13:21
10 حوالہ جات  

اُس نے بڑی آواز سے چِلاّ کر کہا کہ گِر پڑا۔ بڑا شہر بابل گِر پڑا اور شَیاطِین کا مَسکن اور ہر ناپاک رُوح کا اڈّا اور ہر ناپاک اور مکرُوہ پرِندہ کا اڈّا ہو گیا۔


کسدیوں کے مُلک کو دیکھ۔ یہ قَوم مَوجُود نہ تھی۔ اسُور نے اُسے بیابان کے رہنے والوں کا حِصّہ ٹھہرایا۔ اُنہوں نے اپنے بُرج بنائے۔ اُنہوں نے اُس کے محلّ غارت کِئے اور اُسے وِیران کِیا۔


کیونکہ قصر خالی ہو جائے گا اور آباد شہر ترک کِیا جائے گا۔ عوفل اور دِیدبانی کا بُرج ہمیشہ تک ماندبن کر گورخروں کی آرام گاہیں اور گلّوں کی چراگاہیں ہوں گے۔


اِس لِئے دشتی درِندے گِیدڑوں کے ساتھ وہاں بسیں گے اور شُتر مُرغ اُس میں بسیرا کریں گے اور وہ پِھر ابد تک آباد نہ ہو گی۔ پُشت در پُشت کوئی اُس میں سکُونت نہ کرے گا۔


اِس لِئے مَیں ماتم و نَوحہ کرُوں گا۔ مَیں ننگا اور برہنہ ہو کر پِھرُوں گا۔ مَیں گِیدڑوں کی طرح چِلاّؤُں گا اور شُتر مُرغوں کی مانِند غم کرُوں گا۔


اور جنگلی جانور اُس میں لیٹیں گے اور ہر قِسم کے حَیوان حواصِل اور خارپُشت اُس کے سُتُونوں کے سِروں پر مقام کریں گے۔ اُن کی آواز اُس کے جھروکوں میں ہو گی۔ اُس کی دہلِیزوں میں وِیرانی ہو گی کیونکہ دیودار کا کام کُھلا چھوڑا گیا ہے۔


اور شُتر مُرغ اور چُغد اور کوکل اور ہر قِسم کے شاہِین۔


ربُّ الافواج فرماتا ہے مَیں اُسے خارپُشت کی مِیراث اور تالاب بنا دُوں گا اور مَیں اُسے فنا کے جھاڑُو سے صاف کر دُوں گا۔


کیونکہ تُو نے شہر کو خاک کا ڈھیر کِیا۔ ہاں فصِیل دار شہر کو کھنڈر بنا دِیا اور پردیسِیوں کے محلّ کو بھی یہاں تک کہ شہر نہ رہا۔ وہ پِھر تعمِیر نہ کِیا جائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات