Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 13:18 - کِتابِ مُقادّس

18 اُن کی کمانیں جوانوں کو ٹُکڑے ٹُکڑے کر ڈالیں گی اور وہ شِیر خواروں پر ترس نہ کھائیں گے اور چھوٹے بچّوں پر رحم کی نظر نہ کریں گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 اُن کی کمانوں سے جَوان زخمی ہوکر گریں گے؛ وہ نہ شیرخواروں پر ترس کھایٔیں گے اَور نہ ہی لڑکے، لڑکیوں پر رحم کی نظر کریں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 उनके तीर नौजवानों को मार देंगे। न वह शीरख़ारों पर तरस खाएँगे, न बच्चों पर रहम करेंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 اُن کے تیر نوجوانوں کو مار دیں گے۔ نہ وہ شیرخواروں پر ترس کھائیں گے، نہ بچوں پر رحم کریں گے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 13:18
18 حوالہ جات  

اور حزائیل نے کہا میرا مالِک روتا کیوں ہے؟ اُس نے جواب دِیا اِس لِئے کہ مَیں اُس بدی سے جو تُو بنی اِسرائیل سے کرے گا آگاہ ہُوں۔ تُو اُن کے قلعوں میں آگ لگائے گا اور اُن کے جوانوں کو تہِ تیغ کرے گا اور اُن کے بچّوں کو پٹک پٹک کر ٹُکڑے ٹُکڑے کرے گا اور اُن کی حامِلہ عَورتوں کو چِیر ڈالے گا۔


چُنانچہ وہ کسدیوں کے بادشاہ کو اُن پر چڑھا لایا جِس نے اُن کے مَقدِس کے گھر میں اُن کے جوانوں کو تلوار سے قتل کِیا اور اُس نے کیا جوان مَرد کیا کُنواری کیا بُڈّھا یا عُمر رسِیدہ کِسی پر ترس نہ کھایا۔ اُس نے سب کو اُس کے ہاتھ میں دے دِیا۔


سامرؔیہ اپنے جُرم کی سزا پائے گا کیونکہ اُس نے اپنے خُدا سے بغاوت کی ہے۔ وہ تلوار سے گِر جائیں گے۔ اُن کے بچّے پارہ پارہ ہوں گے اور باردار عَورتوں کے پیٹ چاک کِئے جائیں گے۔


پس میری آنکھ رِعایت نہ کرے گی اور مَیں ہرگِز رحم نہ کرُوں گا۔ مَیں اُن کی روِش کا بدلہ اُن کے سر پر لاؤُں گا۔


اور اُن کے بال بچّے اُن کی آنکھوں کے سامنے پارہ پارہ ہوں گے۔ اُن کے گھر لُوٹے جائیں گے اور اُن کی عَورتوں کی بے حُرمتی ہو گی۔


تَو بھی وہ جلاوطن اور اسِیر ہُؤا۔ اُس کے بچّے سب کُوچوں میں پٹک دِئے گئے اور اُن کے شُرفا پر قُرعہ ڈالا گیا اور اُس کے سب بُزرگ زنجِیروں سے جکڑے گئے۔


پراگندہ کرنے والا تُجھ پر چڑھ آیا ہے۔ قلعہ کو محفُوظ رکھ۔ راہ کی نِگہبانی کر۔ کمربستہ ہو اور خُوب مضبُوط رہ۔


دیکھو! اَولاد خُداوند کی طرف سے مِیراث ہے اور پیٹ کا پَھل اُسی کی طرف سے اَجر ہے۔


اُن کے تِیر تیز ہیں اور اُن کی سب کمانیں کشِیدہ ہوں گی۔ اُن کے گھوڑوں کے سُم چقماق اور اُن کی گاڑِیاں گِردباد کی مانِند ہوں گی۔


سو ناگہان ایک ہی دِن میں یہ دو مُصِیبتیں تُجھ پر آ پڑیں گی یعنی تُو بے اَولاد اور بیوہ ہو جائے گی۔ تیرے جادُو کی اِفراط اور تیرے سِحر کی کثرت کے باوُجُود یہ مُصِیبتیں پُورے طَور سے تُجھ پر آ پڑیں گی۔


اُن کے ترکش کُھلی قبریں ہیں۔ وہ سب بہادُر مَرد ہیں۔


وہ تِیرانداز و نیزہ باز ہیں۔ وہ سنگ دِل اور بے رحم ہیں۔ اُن کے نعروں کی صدا سمُندر کی سی ہے اور وہ گھوڑوں پر سوار ہیں۔ اَے دُخترِ صِیُّون! وہ جنگی مَردوں کی مانِند تیرے مُقابِل صف آرائی کرتے ہیں۔


اِس لِئے اُن کے بچّوں کو کال کے حوالہ کر اور اُن کو تلوار کی دھار کے سپُرد کر۔ اُن کی بِیویاں بے اَولاد اور بیوہ ہوں اور اُن کے مَرد مارے جائیں۔ اُن کے جوان مَیدانِ جنگ میں تلوار سے قتل ہوں۔


اِس لِئے اُس کے جوان بازاروں میں گِر جائیں گے اور سب جنگی مَرد اُس دِن کاٹ ڈالے جائیں گے خُداوند فرماتا ہے۔


وہ تِیرانداز و نیزہ باز ہیں۔ وہ سنگ دِل و بے رحم ہیں۔ اُن کے نعروں کی صدا سمُندر کی سی ہے۔ وہ گھوڑوں پر سوار ہیں۔ اَے دُخترِ بابل وہ جنگی مَردوں کی مانِند تیرے مُقابِل صف آرائی کرتے ہیں۔


تُجھی سے مَرد و زن اور پِیر و جوان کو کُچلتا اور تُجھی سے نَوخیز لڑکوں اور لڑکیوں کو پِیس ڈالتا ہُوں۔


اور کیا دیکھتا ہُوں کہ ایک دُوسرا حَیوان رِیچھ کی مانِند ہے اور وہ ایک طرف سِیدھا کھڑا ہُؤا اور اُس کے مُنہ میں اُس کے دانتوں کے درمِیان تِین پسلِیاں تھِیں اور اُنہوں نے اُسے کہا کہ اُٹھ اور کثرت سے گوشت کھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات