Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 13:17 - کِتابِ مُقادّس

17 دیکھو مَیں مادِیوں کو اُن کے خِلاف برانگیختہ کرُوں گا جو چاندی کو خاطِر میں نہیں لاتے اور سونے سے خُوش نہیں ہوتے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 دیکھو، مَیں میدی یا مادیوں کو اُن کے خِلاف اُبھاروں گا، جو چاندی کی پروا نہیں کرتے نہ ہی سونے میں کویٔی دلچسپی رکھتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 मैं मादियों को उन पर चढ़ा लाऊँगा, ऐसे लोगों को जिन्हें रिश्वत से नहीं आज़माया जा सकता, जो सोने-चाँदी की परवा ही नहीं करते।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 مَیں مادیوں کو اُن پر چڑھا لاؤں گا، ایسے لوگوں کو جنہیں رشوت سے نہیں آزمایا جا سکتا، جو سونے چاندی کی پروا ہی نہیں کرتے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 13:17
14 حوالہ جات  

تِیروں کو صَیقل کرو۔ سِپروں کو تیّار رکھّو۔ خُداوند نے مادِیوں کے بادشاہوں کی رُوح کو اُبھارا ہے کیونکہ اُس کا اِرادہ بابل کو نیست کرنے کا ہے کیونکہ یہ خُداوند کا یعنی اُس کی ہَیکل کا اِنتقام ہے۔


مَیں نے شِمال سے ایک کو برپا کِیا ہے۔ وہ آ پُہنچا وہ آفتاب کے مطلع سے ہو کر میرا نام لے گا اور شاہزادوں کو گارے کی طرح لتاڑے گا۔ جَیسے کُمہار مِٹّی گُوندھتا ہے۔


ایک ہَولناک رویا مُجھے نظر آئی۔ دغاباز دغابازی کرتا ہے اور غارت گر غارت کرتا ہے۔ اَے عیلاؔم چڑھائی کر۔ اَے مادَی مُحاصرہ کر۔ مَیں وہ سب کراہنا جو اُس کے سبب سے ہُؤا مَوقُوف کرتا ہُوں۔


کیونکہ دیکھ مَیں شِمال کی سرزمِین سے بڑی قَوموں کے انبوہ کو برپا کرُوں گا اور بابل پر چڑھا لاؤُں گا اور وہ اُس کے مُقابِل صف آرا ہوں گے۔ وہاں سے اُس پر قبضہ کر لیں گے۔ اُن کے تِیرکار آزمُودہ بہادُر کے سے ہوں گے جو خالی ہاتھ نہیں لَوٹتا۔


اور ہُوؔسِیع کے نویں برس شاہِ اسُور نے سامرِؔیہ کو لے لِیا اور اِسرائیلؔ کو اسِیر کر کے اسُور میں لے گیا اور اُن کو خلح میں اور جَوزاؔن کی ندی خابُور پر اور مادیوں کے شہروں میں بسایا۔


اور زِمرؔی کے سب بادشاہوں اور عیلاؔم کے سب بادشاہوں اور مادَی کے سب بادشاہوں کو۔


کیونکہ شِمال سے ایک قَوم اُس پر چڑھی چلی آتی ہے جو اُس کی سرزمِین کو اُجاڑ دے گی یہاں تک کہ اُس میں کوئی نہ رہے گا۔ وہ بھاگ نِکلے۔ وہ چل دِئے کیا اِنسان کیا حَیوان۔


اِس لِئے اُس کے جوان بازاروں میں گِر جائیں گے اور سب جنگی مَرد اُس دِن کاٹ ڈالے جائیں گے خُداوند فرماتا ہے۔


وہ تِیرانداز و نیزہ باز ہیں۔ وہ سنگ دِل و بے رحم ہیں۔ اُن کے نعروں کی صدا سمُندر کی سی ہے۔ وہ گھوڑوں پر سوار ہیں۔ اَے دُخترِ بابل وہ جنگی مَردوں کی مانِند تیرے مُقابِل صف آرائی کرتے ہیں۔


اور اِس کے معنی یہ ہیں مِنے یعنی خُدا نے تیری مُملکت کا حِساب کِیا اور اُسے تمام کر ڈالا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات