Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 13:12 - کِتابِ مُقادّس

12 مَیں آدمی کو خالِص سونے سے بلکہ اِنسان کو اوفِیر کے کُندن سے بھی کم یاب بناؤُں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 میں اِنسان کو خالص سونے، بَلکہ اوفیرؔ کے سونے سے بھی مہنگا بنا دُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 लोग ख़ालिस सोने से कहीं ज़्यादा नायाब होंगे, इनसान ओफ़ीर के क़ीमती सोने की निसबत कहीं ज़्यादा कमयाब होगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 لوگ خالص سونے سے کہیں زیادہ نایاب ہوں گے، انسان اوفیر کے قیمتی سونے کی نسبت کہیں زیادہ کم یاب ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 13:12
11 حوالہ جات  

اُس وقت سات عَورتیں ایک مَرد کو پکڑ کر کہیں گی کہ ہم اپنی روٹی کھائیں گی اور اپنے کپڑے پہنیں گی تُو ہم سب سے صِرف اِتنا کر کہ ہم تیرے نام سے کہلائیں تاکہ ہماری شرمِندگی مِٹے۔


اِس سبب سے لَعنت نے زمِین کو نِگل لِیا اور اُس کے باشِندے مُجرم ٹھہرے اور اِسی لِئے زمِین کے لوگ بھسم ہُوئے اور تھوڑے سے آدمی بچ گئے۔


وہ مُبارک ہو گا جو تیرے بچّوں کو لے کر چٹان پر پٹک دے۔


نہ اوفِیر کا سونا اُس کا مول ہو سکتا ہے اور نہ قِیمتی سُلیمانی پتّھر یا نِیلم۔


اور وہ اوفیر کو گئے اور وہاں سے چار سَو بِیس قِنطار سونا لے کر اُسے سُلیماؔن بادشاہ کے پاس لائے۔


تیری مُعزّز خواتِین میں شہزادِیاں ہیں۔ ملِکہ تیرے دہنے ہاتھ اوفِیر کے سونے سے آراستہ کھڑی ہے۔


تب مَیں نے کہا اَے خُداوند یہ کب تک؟ اُس نے جواب دِیا جب تک بستِیاں وِیران نہ ہوں اور کوئی بسنے والا نہ رہے اور گھر بے چراغ نہ ہوں اور زمِین سراسر اُجاڑنہ ہو جائے۔


اور خُداوند آدمِیوں کو دُور کر دے اور اِس سرزمِین میں مترُوک مقام بکثرت ہوں۔


اور اوفِیر اور حوِیلہ اور یُوباؔب پَیدا ہُوئے۔ یہ سب بنی یُقطان ہیں۔


اور اُس کے باغ کے درخت اَیسے تھوڑے باقی بچیں گے کہ ایک لڑکا بھی اُن کو گِن کر لِکھ لے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات