Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 13:11 - کِتابِ مُقادّس

11 اور مَیں جہان کو اُس کی بُرائی کے سبب سے اور شرِیروں کو اُن کی بدکرداری کی سزا دُوں گا اور مَیں مغرُوروں کا غرُور نیست اور ہَیبت ناک لوگوں کا گھمنڈ پست کر دُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 میں دُنیا کو اُس کی بُرائی کی، اَور بدکاروں کو اُن کے گُناہوں کی سزا دوں گا۔ میں مغروُروں کے گھمنڈ کو ختم کر دُوں گا اَور سنگدلوں کے غُرور کو پست کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 मैं दुनिया को उस की बदकारी का अज्र और बेदीनों को उनके गुनाहों की सज़ा दूँगा, मैं शोख़ों का घमंड ख़त्म कर दूँगा और ज़ालिमों का ग़ुरूर ख़ाक में मिला दूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 مَیں دنیا کو اُس کی بدکاری کا اجر اور بےدینوں کو اُن کے گناہوں کی سزا دوں گا، مَیں شوخوں کا گھمنڈ ختم کر دوں گا اور ظالموں کا غرور خاک میں ملا دوں گا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 13:11
30 حوالہ جات  

اِنسان کی اُونچی نِگاہ نِیچی کی جائے گی اور بنی آدمؔ کا تکبُّر پست ہو جائے گا اور اُس روز خُداوند ہی سر بُلند ہو گا۔


اور چھوٹا آدمی جُھکایا جائے گا اور بڑا آدمی پست ہو گا اور مغرُوروں کی آنکھیں نِیچی ہو جائیں گی۔


کیونکہ دیکھو خُداوند اپنے مقام سے چلا آتا ہے تاکہ زمِین کے باشِندوں کو اُن کی بدکرداری کی سزا دے اور زمِین اُس خُون کو ظاہِر کرے گی جو اُس میں ہے اور اپنے مقتُولوں کو ہرگِز نہ چِھپائے گی۔


اُس کے فرزندوں کے لِئے اُن کے باپ دادا کے گُناہوں کے سبب سے قتل کے سامان تیّار کرو تاکہ وہ پِھر اُٹھ کر مُلک کے مالِک نہ ہو جائیں اور رُویِ زمِین کو شہروں سے معمُور نہ کریں۔


بلکہ وہ راستی سے مِسکِینوں کا اِنصاف کرے گا اور عدل سے زمِین کے خاکساروں کا فَیصلہ کرے گا اور وہ اپنی زُبان کے عصا سے زمِین کو مارے گا اور اپنے لبوں کے دَم سے شرِیروں کو فنا کر ڈالے گا۔


شرِیروں پر واوَیلا ہے! کہ اُن کو بدی پیش آئے گی کیونکہ وہ اپنے ہاتھوں کا کِیا پائیں گے۔


اور آدمی کا تکبُّر زیر کِیا جائے گا اور لوگوں کی بُلند بِینی پست کی جائے گی اور اُس روز خُداوند ہی سر بُلند ہو گا۔


ہر مغرُور کو دیکھ اور اُسے نِیچا کر اور شرِیروں کو جہاں کھڑے ہوں پامال کر دے۔


خُداوند کا خَوف بدی سے عداوت ہے۔ غرُور اور گھمنڈ اور بُری راہ اور کج گو مُنہ سے مُجھے نفرت ہے۔


خُداوند نے شرِیروں کا لٹھ یعنی بے اِنصاف حاکِموں کا عصا توڑ ڈالا۔


اور ربُّ الافواج نے میرے کان میں کہا کہ تُمہاری اِس بدکرداری کا کفّارہ تُمہارے مَرنے تک بھی نہ ہو سکے گا۔ یہ خُداوند ربُّ الافواج کا فرمان ہے۔


ربُّ الافواج نے یہ اِرادہ کِیا ہے کہ ساری حشمت کے گھمنڈ کو نیست کرے اور دُنیا بھر کے عِزّت داروں کو ذلِیل کرے۔


اور اُس وقت یُوں ہو گا کہ خُداوند آسمانی لشکر کو آسمان پر اور زمِین کے بادشاہوں کو زمِین پر سزا دے گا۔


اِس لِئے زبردست لوگ تیری سِتایش کریں گے اور ہَیبت ناک قَوموں کا شہر تُجھ سے ڈرے گا۔


لیکن تیرے دُشمنوں کا غول بارِیک گرد کی مانِند ہو گا اور اُن ظالِموں کی گُروہ اُڑنے والے بُھوسے کی مانِند ہو گی اور یہ ناگہان ایک دَم میں واقِع ہو گا۔


کیونکہ ظالِم فنا ہو جائے گا اور ٹھٹّھا کرنے والا نابُود ہو گا اور سب جو بدکرداری کے لِئے بیدار رہتے ہیں کاٹ ڈالے جائیں گے۔


تُمہاری اور تُمہارے باپ دادا کی بدکرداری کا بدلہ اِکٹّھا دُوں گا جو پہاڑوں پر خُوشبُو جلاتے اور ٹِیلوں پر میری تکفِیر کرتے تھے۔ پس مَیں پہلے اُن کے کاموں کو اُن کی گود میں ناپ کر دُوں گا۔


ہم نے موآؔب کا تکبُّر سُنا ہے۔ وہ نِہایت مغرُور ہے۔ اُس کی گُستاخی بھی اور اُس کی شَیخی اور اُس کا گھمنڈ اور اُس کے دِل کا تکبُّر۔


دیکھ مُتکِبّر آدمی کا دِل راست نہیں ہے لیکن صادِق اپنے اِیمان سے زِندہ رہے گا۔


دیکھ صادِق کو زمِین پر بدلہ دِیا جائے گا تو کِتنا زِیادہ شرِیر اور گُنہگار کو!


کیونکہ ربُّ الافواج کا دِن تمام مغرُوروں بُلند نظروں اور مُتکبِّروں پر آئے گا اور وہ پست کِئے جائیں گے۔


تُو پردیسیوں کے شور کو خُشک مکان کی گرمی کی مانِند دُور کرے گا اور جِس طرح ابر کے سایہ سے گرمی نیست ہوتی ہے اُسی طرح ظالِموں کا شادیانہ بجانا مَوقُوف ہو گا۔


اور اِن ایّام کے گُذرنے کے بعد مَیں نبُوکدؔنضر نے آسمان کی طرف آنکھیں اُٹھائِیں اور میری عقل مُجھ میں پِھر آئی اور مَیں نے حق تعالیٰ کا شُکر کِیا اور اُس حیّ القیُّوم کی حمد و ثنا کی جِس کی سلطنت ابدی اور جِس کی مُملکت پُشت در پُشت ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات