Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 11:6 - کِتابِ مُقادّس

6 پس بھیڑِیا برّہ کے ساتھ رہے گا اور چِیتا بکری کے بچّے کے ساتھ بَیٹھے گا اور بچھڑا اور شیر بچّہ اور پلا ہُؤا بَیل مِل جُل کر رہیں گے اور ننّھا بچّہ اُن کی پیش روی کرے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 تَب بھیڑیا برّہ کے ساتھ رہے گا، اَور چیتا بکری کے ساتھ بیٹھے گا، بچھڑا، شیر اَور ایک سالہ بچھڑے اِکٹھّے رہیں گے؛ اَور ایک چھوٹا بچّہ اُن کا پیش رَو ہوگا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 भेड़िया उस वक़्त भेड़ के बच्चे के पास ठहरेगा, और चीता भेड़ के बच्चे के पास आराम करेगा। बछड़ा, जवान शेरबबर और मोटा-ताज़ा बैल मिलकर रहेंगे, और छोटा लड़का उन्हें हाँककर सँभालेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 بھیڑیا اُس وقت بھیڑ کے بچے کے پاس ٹھہرے گا، اور چیتا بھیڑ کے بچے کے پاس آرام کرے گا۔ بچھڑا، جوان شیرببر اور موٹا تازہ بَیل مل کر رہیں گے، اور چھوٹا لڑکا اُنہیں ہانک کر سنبھالے گا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 11:6
15 حوالہ جات  

بھیڑِیا اور برّہ اِکٹّھے چریں گے اور شیرِ بَبر بَیل کی مانِند بُھوسا کھائے گا اور سانپ کی خُوراک خاک ہو گی۔ وہ میرے تمام کوہِ مُقدّس پر نہ ضرر پُہنچائیں گے نہ ہلاک کریں گے خُداوند فرماتا ہے۔


تب مَیں اُن کے لِئے جنگلی جانوروں اور ہوا کے پرِندوں اور زمِین پر رینگنے والوں سے عہد کرُوں گا اور کمان اور تلوار اور لڑائی کو مُلک سے نیست کرُوں گا اور لوگوں کو امن و امان سے لیٹنے کا مَوقع دُوں گا۔


اور مَیں اُن کے ساتھ صُلح کا عہد باندُھوں گا اور سب بُرے درِندوں کو مُلک سے نابُود کرُوں گا اور وہ بیابان میں سلامتی سے رہا کریں گے اور جنگلوں میں سوئیں گے۔


کیونکہ خُدا کی بادشاہی کھانے پِینے پر نہیں بلکہ راست بازی اور میل مِلاپ اور اُس خُوشی پر مَوقُوف ہے جو رُوحُ القُدس کی طرف سے ہوتی ہے۔


مَیدان کے پتّھروں کے ساتھ تیرا ایکا ہو گا اور جنگلی درِندے تُجھ سے میل رکھّیں گے


اور وہ قَوموں کے درمِیان عدالت کرے گا اور بُہت سی اُمّتوں کو ڈانٹے گا اور وہ اپنی تلواروں کو توڑ کر پھالیں اور اپنے بھالوں کو ہنسوے بنا ڈالیں گے اور قَوم قَوم پر تلوار نہ چلائے گی اور وہ پِھر کبھی جنگ کرنا نہ سِیکھیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات