Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 11:16 - کِتابِ مُقادّس

16 اور اُس کے باقی لوگوں کے لِئے جو اسُور میں سے بچ رہیں گے ایک اَیسی شاہراہ ہو گی جَیسی بنی اِسرائیل کے لِئے تھی جب وہ مُلکِ مِصرؔ سے نِکلے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 اشُور میں اُس کے باقی بچے ہُوئے لوگوں کے لیٔے ایک اَیسی شاہراہ قائِم کی جائے گی، جَیسی کہ بنی اِسرائیل کے لیٔے مِصر سے نکلتے وقت کی گئی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 एक ऐसा रास्ता बनेगा जो रब के बचे हुए अफ़राद को असूर से इसराईल तक पहुँचाएगा, बिलकुल उस रास्ते की तरह जिसने इसराईलियों को मिसर से निकलते वक़्त इसराईल तक पहुँचाया था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 ایک ایسا راستہ بنے گا جو رب کے بچے ہوئے افراد کو اسور سے اسرائیل تک پہنچائے گا، بالکل اُس راستے کی طرح جس نے اسرائیلیوں کو مصر سے نکلتے وقت اسرائیل تک پہنچایا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 11:16
18 حوالہ جات  

اُس وقت مِصرؔ سے اسُور تک ایک شاہراہ ہو گی اور اسُوری مِصرؔ میں آئیں گے اور مِصری اسُور کو جائیں گے۔ اور مِصری اسُوریوں کے ساتھ مِل کر عِبادت کریں گے۔


اور اُس وقت یُوں ہو گا کہ خُداوند دُوسری مرتبہ اپنا ہاتھ بڑھائے گا کہ اپنے لوگوں کا بقِیّہ جو بچ رہا ہو اسُور اور مِصرؔ اور فترُوس اور کُوش اور عَیلام اور سِنعار اور حمات اور سمُندر کی اطراف سے واپس لائے۔


گُذر جاؤ! پھاٹکوں میں سے گُذر جاؤ! لوگوں کے لِئے راہ درُست کرو اور شاہراہ اُونچی اور بُلند کرو۔ پتّھر چُن کر صاف کر دو۔ لوگوں کے لِئے جھنڈا کھڑا کرو۔


تب یُوں کہا جائے گا کہ راہ اُونچی کرو اُونچی کرو۔ ہموار کرو۔ میرے لوگوں کے راستہ سے ٹھوکر کا باعِث دُور کرو۔


کیا تُو وُہی نہیں جِس نے سمُندر یعنی بحرِ عمِیق کے پانی کو سُکھا ڈالا۔ جِس نے بحر کی تہ کو راستہ بنا ڈالا تاکہ جِن کا فِدیہ دِیا گیا اُسے عبُور کریں؟


دیکھ یہ دُور سے اور یہ شِمال اور مغرِب سے اور یہ سِینِیم کے مُلک سے آئیں گے۔


اور اُس وقت یُوں ہو گا کہ بڑا نرسِنگا پُھونکا جائے گا اور وہ جو اسُور کے مُلک میں قرِیبُ المَوت تھے اور وہ جو مُلکِ مِصرؔ میں جلاوطن تھے آئیں گے اور یروشلیِم کے مُقدّس پہاڑ پر خُداوند کی پرستِش کریں گے۔


اگر ربُّ الافواج ہمارا تھوڑا سا بقِیّہ باقی نہ چھوڑتا تو ہم سدُوؔم کی مِثل اور عمُورؔہ کی مانِند ہو جاتے۔


اور اُس وقت یُوں ہو گا کہ وہ جو بنی اِسرائیل میں سے باقی رہ جائیں گے اور یعقُوبؔ کے گھرانے میں سے بچ رہیں گے اُس پر جِس نے اُن کو مارا پِھر تکیہ نہ کریں گے بلکہ خُداوند اِسرائیل کے قُدُّوس پر سچّے دِل سے توکُّل کریں گے۔


اور مَیں اپنے سارے کوہِستان کو ایک راستہ بنا دُوں گا اور میری شاہراہیں اُونچی کی جائیں گی۔


اور وُہی ساحِل یہُوداؔہ کے گھرانے کے بقِیّہ کے لِئے ہوں گے۔ وہ اُن میں چرایا کریں گے۔ وہ شام کے وقت اسقلوؔن کے مکانوں میں لیٹا کریں گے کیونکہ خُداوند اُن کا خُدا اُن پر پِھر نظر کرے گا اور اُن کی اسِیری کو مَوقُوف کرے گا۔


اور بنی اِسرائیل سمُندر کے بِیچ میں سے خُشک زمِین پر چل کر نِکل گئے اور اُن کے دہنے اور بائیں ہاتھ پانی دِیوار کی طرح تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات