یسعیاہ 11:11 - کِتابِ مُقادّس11 اور اُس وقت یُوں ہو گا کہ خُداوند دُوسری مرتبہ اپنا ہاتھ بڑھائے گا کہ اپنے لوگوں کا بقِیّہ جو بچ رہا ہو اسُور اور مِصرؔ اور فترُوس اور کُوش اور عَیلام اور سِنعار اور حمات اور سمُندر کی اطراف سے واپس لائے۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ11 اُس دِن، خُداوؔند زندہ باقی بچ جانے والوں کو واپس لانے کے لئے دُوسری مرتبہ اَپنا ہاتھ بڑھائے گا، جنہیں اُس نے اشُور، مِصر، فتروسؔ، کُوشؔ، عیلامؔ، شِنعاؔر، ہمات اَور سمُندری جزیروں سے لیا ہے۔ اُس وقت یَاہوِہ دُوسری مرتبہ اَپنا ہاتھ بڑھائے گا اَور اَپنی اُمّت میں سے بچے ہُوئے لوگوں کو اشُور، مِصر کے شمالی اَور جُنوبی علاقوں سے، کُوشؔ، عیلامؔ، بابیل، حماتؔ، اَور سمُندری جزیروں سے مول لائے گا۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस11 उस दिन रब एक बार फिर अपना हाथ बढ़ाएगा ताकि अपनी क़ौम का वह बचा-खुचा हिस्सा दुबारा हासिल करे जो असूर, शिमाली और जुनूबी मिसर, एथोपिया, ऐलाम, बाबल, हमात और साहिली इलाक़ों में मुंतशिर होगा। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن11 اُس دن رب ایک بار پھر اپنا ہاتھ بڑھائے گا تاکہ اپنی قوم کا وہ بچا کھچا حصہ دوبارہ حاصل کرے جو اسور، شمالی اور جنوبی مصر، ایتھوپیا، عیلام، بابل، حمات اور ساحلی علاقوں میں منتشر ہو گا۔ باب دیکھیں |
تب مَیں اُن کے درمِیان ایک نِشان نصب کرُوں گا اور مَیں اُن کو جو اُن میں سے بچ نِکلیں قَوموں کی طرف بھیجُوں گا یعنی ترسِیس اور پُول اور لُود کو جو تِیرانداز ہیں اور تُوبل اور یاواؔن کو اور دُور کے جزِیروں کو جِنہوں نے میری شُہرت نہیں سُنی اور میرا جلال نہیں دیکھا اور وہ قَوموں کے درمیان میرا جلال بیان کریں گے۔
خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ مِصرؔ کی دَولت اور کُوؔش کی تِجارت اور سبا کے قدآور لوگ تیرے پاس آئیں گے اور تیرے ہوں گے۔ وہ تیری پیرَوی کریں گے۔ وہ بیڑِیاں پہنے ہُوئے اپنا مُلک چھوڑ کر آئیں گے اور تیرے حضُور سِجدہ کریں گے۔ وہ تیری مِنّت کریں گے اور کہیں گے یقِیناً خُدا تُجھ میں ہے اور کوئی دُوسرا نہیں اور اُس کے سِوا کوئی خُدا نہیں۔
اور بُہت دِنوں کے بعد تُو یاد کِیا جائے گا اور آخِری برسوں میں اُس سرزمِین پر جو تلوار کے غلبہ سے چُھڑائی گئی ہے اور جِس کے لوگ بُہت سی قَوموں کے درمِیان سے فراہم کِئے گئے ہیں اِسرائیل کے پہاڑوں پر جو قدِیم سے وِیران تھے چڑھ آئے گا۔ لیکن وہ تمام اقوام سے آزاد ہے اور وہ سب کے سب امن و امان سے سکُونت کریں گے۔