Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 10:9 - کِتابِ مُقادّس

9 کیا کلنو کرکمِیس کی مانِند نہیں ہے؟ اور حماؔت ارفاد کی مانِند نہیں؟ اور سامرؔیہ دمِشق کی مانِند نہیں ہے؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 ’کیا کلنوؔ کا اَنجام کرکمیشؔ کی طرح اَور حماتؔ کا حشر ارفادؔ کی مانند، اَور سامریہؔ کا حال دَمشق کی مانند نہیں ہُوا؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 फिर हमारी फ़ुतूहात पर ग़ौर करो। करकिमीस, कलनो, अरफ़ाद, हमात, दमिश्क़ और सामरिया जैसे तमाम शहर यके बाद दीगरे मेरे क़ब्ज़े में आ गए हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 پھر ہماری فتوحات پر غور کرو۔ کرکِمیس، کلنو، ارفاد، حمات، دمشق اور سامریہ جیسے تمام شہر یکے بعد دیگرے میرے قبضے میں آ گئے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 10:9
23 حوالہ جات  

اِس سب کے بعد جب یُوسیاؔہ ہَیکل کو تیّار کر چُکا تو شاہِ مِصرؔ نِکوؔہ نے کرکمِیس سے جو فراؔت کے کنارے ہے لڑنے کے لِئے چڑھائی کی اور یُوسیاؔہ اُس کے مُقابلہ کو نِکلا۔


اور شاہِ اسُور نے اُس کی بات مانی چُنانچہ شاہِ اسُور نے دمشق پر لشکر کشی کی اور اُسے لے لِیا اور وہاں کے لوگوں کو اسِیر کر کے قِیر میں لے گیا اور رضِین کو قتل کِیا۔


مِصرؔ کی بابت:۔ شاہِ مِصرؔ فرِعونؔ نِکوؔہ کی فَوج کی بابت جو دریایِ فُراؔت کے کنارے پر کرکمِیس میں تھی جِس کو شاہِ بابل نبُوکدؔرضر نے شاہِ یہُوداؔہ یہُویقِیم بِن یوسیاؔہ کے چَوتھے برس میں شِکست دی۔


اور اُس کی بادشاہی کی اِبتدا مُلکِ سنعار میں بابلؔ اور ارک ؔاور اکّاؔد اور کلنہ ؔسے ہُوئی۔


دمِشق کی بابت:۔ حمات اور ارفاؔد شرمِندہ ہیں کیونکہ اُنہوں نے بُری خبر سُنی۔ وہ پِگھل گئے۔ سمُندر نے جُنبِش کھائی۔ وہ ٹھہر نہیں سکتا۔


حمات کا بادشاہ اور ارفاؔد کا بادشاہ اور شہر سِفروائِیم اور ہینع اور عِوّاہ کا بادشاہ کہاں ہیں؟


حمات اور ارفاؔد کے دیوتا کہاں ہیں؟ سِفروائِیم کے دیوتا کہاں ہیں؟ کیا اُنہوں نے سامرِؔیہ کو میرے ہاتھ سے بچا لِیا؟


اور اِفرائِیم میں کوئی قلعہ نہ رہے گا۔ دمِشق اور ارام کے بقِیّہ سے سلطنت جاتی رہے گی۔ ربُّ الافواج فرماتا ہے جو حال بنی اِسرائیل کی شَوکت کا ہُؤا وُہی اُن کا ہو گا۔


کیونکہ ارام کا دارُالسّلطنت دمِشق ہی ہو گا اور دمِشق کا سردار رضِین اور پَینسٹھ برس کے اندر اِفرائِیم اَیسا کٹ جائے گا کہ قَوم نہ رہے گا۔


اور شاہِ اسُور نے بابل اور کُوتہ اور عوّا اور حمات اور سِفرو ائِم کے لوگوں کو لا کر بنی اِسرائیل کی جگہ سامرؔیہ کے شہروں میں بسایا۔ سو وہ سامرؔیہ کے مالِک ہُوئے اور اُس کے شہروں میں بس گئے۔


اور جب حمات کے بادشاہ تُوغی نے سُنا کہ داؤُد نے ہدد عزر کا سارا لشکر مار لِیا۔


پِھر کوہِ ہور سے حَمات کے مدخل تک تُم اِس طرح اپنی حد مُقرّر کرنا کہ وہ صِداد سے جا مِلے۔


حماؔت اور ارفاد کے دیوتا کہاں ہیں؟ اور سِفرواؔئِم اور ہینع اور عِواہ کے دیوتا کہاں ہیں؟ کیا اُنہوں نے سامرِؔیہ کو میرے ہاتھ سے بچا لِیا؟


جِن قَوموں کو میرے باپ دادا نے بِالکُل ہلاک کر ڈالا اُن کے معبُودوں میں کَون اَیسا نِکلا جو اپنے لوگوں کو میرے ہاتھ سے بچا سکا کہ تُمہارا معبُود تُم کو میرے ہاتھ سے بچا سکے گا؟


کیونکہ وہ کہتا ہے کیا میرے اُمرا سب کے سب بادشاہ نہیں؟


دمِشق کی بابت بارِ نبُوّت۔ دیکھو دمِشق اب تو شہر نہ رہے گا بلکہ کھنڈر کا ڈھیر ہو گا۔


دیکھ تُو نے سُنا ہے کہ اسُور کے بادشاہوں نے تمام مُمالِک کو بِالکُل غارت کر کے اُن کا کیا حال بنایا ہے سو کیا تُو بچا رہے گا؟


حمات بیرُوؔت سِبرَؔیم جو دمِشق کی سرحد اور حمات کی سرحد کے درمِیان ہے اور حصرہتّیکُوؔن جو حَوراؔن کے کنارہ پر ہے۔


وہ بادشاہوں کو ٹھٹّھوں میں اُڑاتے اور اُمرا کو مسخرہ بناتے ہیں۔ وہ قلعوں کو حقِیر جانتے ہیں کیونکہ وہ مِٹّی سے دمدمے باندھ کر اُن کو فتح کر لیتے ہیں۔


شاہراہیں سُنسان ہیں۔ کوئی چلنے والا نہ رہا۔ اُس نے عہد شِکنی کی۔ شہروں کو حقِیر جانا اور اِنسان کو حِساب میں نہیں لاتا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات