Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 10:32 - کِتابِ مُقادّس

32 وہ آج کے دِن نوب میں خَمیہ زن ہو گا۔ تب وہ دُخترِ صِیُّون کے پہاڑ یعنی کوہِ یروشلیِم پر ہاتھ اُٹھا کر دھمکائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

32 آج کے دِن وہ نوبؔ میں قِیام کریں گے؛ اَور صِیّونؔ کی بیٹی کے پہاڑ یعنی یروشلیمؔ کی پہاڑی کی طرف اَپنی مُٹّھی دِکھا کر دھمکائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

32 आज ही फ़ातेह नोब के पास रुककर सिय्यून बेटी के पहाड़ यानी कोहे-यरूशलम के ऊपर हाथ हिलाएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

32 آج ہی فاتح نوب کے پاس رُک کر صیون بیٹی کے پہاڑ یعنی کوہِ یروشلم کے اوپر ہاتھ ہلائے گا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 10:32
21 حوالہ جات  

اور داؤُد نوب میں اخِیملک کاہِن کے پاس آیا اور اخِیملک داؤُد سے مِلنے کو کانپتا ہُؤا آیا اور اُس سے کہا تُو کیوں اکیلا ہے اور تیرے ساتھ کوئی آدمی نہیں؟


کیونکہ دیکھ مَیں اُن پر اپنا ہاتھ ہِلاؤُں گا اور وہ اپنے غُلاموں کے لِئے لُوٹ ہوں گے۔ تب تُم جانو گے کہ ربُّ الافواج نے مُجھے بھیجا ہے۔


اِس لِئے خُداوند نے اُس کے حق میں یُوں فرمایا ہے کہ کُنواری دُخترِ صِیُّون نے تیری تحقِیر کی اور تیرا مضحکہ اُڑایا ہے۔ یروشلیِم کی بیٹی نے تُجھ پر سر ہِلایا ہے۔


اُس وقت ربُّ الافواج کے ہاتھ چلانے سے جو وہ مِصرؔ پر چلائے گا مِصری عَورتوں کی مانِند ہو جائیں گے اور ہَیبت زدہ اور ہِراسان ہوں گے۔


اور اُس نے کاہِنوں کے شہر نوب کو تلوار کی دھار سے مارا اور مَردوں اور عَورتوں اور لڑکوں اور دُودھ پِیتے بچّوں اور بَیلوں اور گدھوں اور بھیڑ بکریوں کو تہِ تَیغ کِیا۔


وہ تِیرانداز و نیزہ باز ہیں۔ وہ سنگ دِل اور بے رحم ہیں۔ اُن کے نعروں کی صدا سمُندر کی سی ہے اور وہ گھوڑوں پر سوار ہیں۔ اَے دُخترِ صِیُّون! وہ جنگی مَردوں کی مانِند تیرے مُقابِل صف آرائی کرتے ہیں۔


تُم ننگے پہاڑ پر ایک جھنڈا کھڑا کرو۔ اُن کو بُلند آواز سے پُکارو اور ہاتھ سے اِشارہ کرو کہ وہ سرداروں کے دروازوں کے اندر جائیں۔


تب خُداوند بحرِ مِصرؔ کی خلِیج کو بِالکُل نیست کر دے گا اور اپنی بادِ سمُوم سے دریایِ فراؔت پر ہاتھ چلائے گا اور اُس کو سات نالے کر دے گا اور اَیسا کرے گا کہ لوگ جُوتے پہنے ہُوئے پار چلے جائیں گے۔


لیکن خُداوند ربُّ الافواج فرماتا ہے اَے میرے لوگو جو صِیُّون میں بستے ہو اسُور سے نہ ڈرو۔ اگرچہ وہ تُم کو لٹھ سے مارے اور مِصرؔ کی طرح تُم پر اپنا عصا اُٹھائے۔


آخِری دِنوں میں یُوں ہو گا کہ خُداوند کے گھر کا پہاڑ پہاڑوں کی چوٹی پر قائِم کِیا جائے گا اور ٹِیلوں سے بُلند ہو گا اور سب قَومیں وہاں پُہنچیں گی۔


اور صِیّون کی بیٹی چھوڑ دی گئی ہے جَیسی جَھونپڑی تاکِستان میں اور چھپّر ککڑی کے کھیت میں یا اُس شہر کی مانِند جو محصُور ہو گیا ہو۔


اور عنتوت اور نُوب اور عننیاؔہ۔


تب ادُومی دوؔئیگ نے جو ساؤُل کے خادِموں کے برابر کھڑا تھا جواب دِیا کہ مَیں نے یسّی کے بیٹے کو نوب میں اخِیطوؔب کے بیٹے اخِیملک کاہِن کے پاس آتے دیکھا۔


مدِمینہ چل نِکلا۔ جبِیم کے رہنے والے نِکل بھاگے۔


سِلع سے بیابان کی راہ دُختر صِیُّون کے پہاڑ پر مُلک کے حاکِم کے پاس برّے بھیجو۔


داؤُد نے اخِیملک کاہِن سے کہا کہ بادشاہ نے مُجھے ایک کام کا حُکم کر کے کہا ہے کہ جِس کام پر مَیں تُجھے بھیجتا ہُوں اور جو حُکم مَیں نے تُجھے دِیا ہے وہ کِسی شخص پر ظاہِر نہ ہو۔ سو مَیں نے جوانوں کو فُلاں فُلاں جگہ بِٹھا دِیا ہے۔


اِن باتوں اور اِس اِیمانداری کے بعد شاہِ اسُور سنحیرِؔب چڑھ آیا اور یہُوداؔہ میں داخِل ہُؤا اور فصِیل دار شہروں کے مُقابِل خَیمہ زن ہُؤا اور اُن کو اپنے قبضہ میں لانا چاہا۔


جب حِزقیاہ نے دیکھا کہ سنحیرِؔب آیا ہے اور اُس کا اِرادہ ہے کہ یروشلیِم سے لڑے۔


اور وہ یہُوداؔہ میں بڑھتا چلا جائے گا اور اُس کی طُغیانی بڑھتی جائے گی۔ وہ گردن تک پُہنچے گا اور اُس کے پروں کے پَھیلاؤ سے تیرے مُلک کی ساری وُسعت اَے عِمّانُوایل چِھپ جائے گی۔


تَو بھی مَیں ارئییل کو دُکھ دُوں گا اور وہاں نَوحہ اور ماتم ہو گا پر میرے لِئے وہ ارئییل ہی ٹھہرے گا۔


کیونکہ اُس کا زخم لاعِلاج ہے۔ وہ یہُوداؔہ تک بھی آیا۔ وہ میرے لوگوں کے پھاٹک تک بلکہ یروشلیِم تک پُہنچا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات