Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 10:26 - کِتابِ مُقادّس

26 کیونکہ ربُّ الافواج مِدیاؔن کی خُون ریزی کے مُطابِق جو عورؔیب کی چٹان پر ہُوئی اُس پر ایک کوڑا اُٹھائے گا۔ اُس کا عصا سمُندر پر ہو گا۔ ہاں وہ اُسے مِصرؔ کی طرح اُٹھائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 قادرمُطلق یَاہوِہ اُسے کوڑے سے مارے گا، ٹھیک اُسی طرح جَیسے حوریبؔ کی چٹّان پر مِدیان کو مارا تھا؛ اَور وہ اَپنا عصا سمُندر پر بڑھائے گا، جَیسا کہ اُس نے مِصر میں کیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 जिस तरह रब्बुल-अफ़वाज ने मिदियानियों को मारा जब जिदौन ने ओरेब की चट्टान पर उन्हें शिकस्त दी उसी तरह वह असूरियों को भी कोड़े से मारेगा। और जिस तरह रब ने अपनी लाठी मूसा के ज़रीए समुंदर के ऊपर उठाई और नतीजे में मिसर की फ़ौज उसमें डूब गई बिलकुल उसी तरह वह असूरियों के साथ भी करेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 جس طرح رب الافواج نے مِدیانیوں کو مارا جب جدعون نے عوریب کی چٹان پر اُنہیں شکست دی اُسی طرح وہ اسوریوں کو بھی کوڑے سے مارے گا۔ اور جس طرح رب نے اپنی لاٹھی موسیٰ کے ذریعے سمندر کے اوپر اُٹھائی اور نتیجے میں مصر کی فوج اُس میں ڈوب گئی بالکل اُسی طرح وہ اسوریوں کے ساتھ بھی کرے گا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 10:26
21 حوالہ جات  

کیونکہ تُو نے اُن کے بوجھ کے جُوئے اور اُن کے کندھے کے لٹھ اور اُن پر ظُلم کرنے والے کے عصا کو اَیسا توڑا ہے جَیسا مِدیاؔن کے دِن میں کِیا تھا۔


اور اُنہوں نے مِدیاؔن کے دو سرداروں عورؔیب اور زئیب کو پکڑ لِیا اور عورؔیب کو عورؔیب کی چٹان پر اور زئیب کو زئیب کے کولُھو کے پاس قتل کِیا اور مِدیانیوں کو رگیدا اور عورؔیب اور زئیب کے سر یَردؔن پار جِدعوؔن کے پاس لے آئے۔


سو اُسی رات کو خُداوند کے فرِشتہ نے نِکل کر اسُور کی لشکر گاہ میں ایک لاکھ پچاسی ہزار آدمی مار ڈالے اور صُبح کو جب لوگ سویرے اُٹھے تو دیکھا کہ وہ سب مَرے پڑے ہیں۔


اور تُو اپنی لاٹھی اُٹھا کر اپنا ہاتھ سمُندر کے اُوپر بڑھا اور اُسے دو حِصّے کر اور بنی اِسرائیل سمُندر کے بِیچ میں سے خُشک زمِین پر چل کر نِکل جائیں گے۔


اور قَوموں کے مارنے کے لِئے اُس کے مُنہ سے ایک تیز تلوار نِکلتی ہے اور وہ لوہے کے عصا سے اُن پر حُکُومت کرے گا اور قادِرِ مُطلِق خُدا کے سخت غضب کی مَے کے حَوض میں انگُور رَوندے گا۔


اور قَوموں کو غُصّہ آیا اور تیرا غضب نازِل ہُؤا اور وہ وقت آ پُہنچا ہے کہ مُردوں کا اِنصاف کِیا جائے اور تیرے بَندوں نبیوں اور مُقدّسوں اور اُن چھوٹے بڑوں کو جو تیرے نام سے ڈرتے ہیں اَجر دِیا جائے اور زمِین کے تباہ کرنے والوں کو تباہ کِیا جائے۔


اور اُس کے باقی لوگوں کے لِئے جو اسُور میں سے بچ رہیں گے ایک اَیسی شاہراہ ہو گی جَیسی بنی اِسرائیل کے لِئے تھی جب وہ مُلکِ مِصرؔ سے نِکلے۔


لیکن خُداوند ربُّ الافواج فرماتا ہے اَے میرے لوگو جو صِیُّون میں بستے ہو اسُور سے نہ ڈرو۔ اگرچہ وہ تُم کو لٹھ سے مارے اور مِصرؔ کی طرح تُم پر اپنا عصا اُٹھائے۔


اُن کے سرداروں کو عوریب اور زئیب کی مانِند بلکہ اُن کے شاہزادوں کو زِبح اور ضِلمُنع کی مانِند بنا دے


اُٹھ! میرے اِنصاف کے لِئے جاگ اور میرے مُعاملہ کے لِئے اَے میرے خُدا! اَے میرے خُداوند!


ہاں خُداوند کی آواز ہی سے اسُور تباہ ہو جائے گا۔ وہ اُسے لٹھ سے مارے گا۔


تُو نے قَوم کو بڑھایا۔ تُو نے اُن کی شادمانی کو زِیادہ کِیا۔ وہ تیرے حضُور اَیسے خُوش ہیں جَیسے فصل کاٹتے وقت اور غنِیمت کی تقسِیم کے وقت لوگ خُوش ہوتے ہیں۔


کیونکہ خُداوند اپنی جلالی آواز سُنائے گا اور اپنے قہر کی شِدّت اور آتشِ سوزان کے شُعلے اور سَیلاب اور آندھی اور اولوں کے ساتھ اپنا بازُو نِیچے لائے گا۔


اور اُس قضا کے لٹھ کی ہر ایک ضرب جو خُداوند اُس پر لگائے گا دف اور بربط کے ساتھ ہو گی اور وہ اُس سے سخت لڑائی لڑے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات