Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 10:13 - کِتابِ مُقادّس

13 کیونکہ وہ کہتا ہے مَیں نے اپنے زورِ بازُو سے اور اپنی دانِش سے یہ کِیا ہے کیونکہ مَیں دانِش مند ہُوں۔ ہاں مَیں نے قَوموں کی حدُود کو سرکا دِیا اور اُن کے خزانے لُوٹ لِئے اور مَیں نے جنگی مَرد کی مانِند تخت نشِینوں کو اُتار دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 کیونکہ وہ کہتاہے: ” ’مَیں نے اَپنے بازو کی قُوّت اَور اَپنی حِکمت سے یہ کیا ہے کیونکہ مُجھ میں اُتنی سمجھ ہے۔ مَیں نے قوموں کی حُدوُد کو سَر کا دیا، اُن کے خزانے لُوٹ لیٔے؛ اَور زورآور بہادر کی طرح اُن کے بادشاہوں کو مطیع کر لیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 वह शेख़ी मारकर कहता है, ‘मैंने अपने ही ज़ोरे-बाज़ू और हिकमत से यह सब कुछ कर लिया है, क्योंकि मैं समझदार हूँ। मैंने क़ौमों की हुदूद ख़त्म करके उनके ख़ज़ानों को लूट लिया और ज़बरदस्त साँड की तरह उनके बादशाहों को मार मारकर ख़ाक में मिला दिया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 وہ شیخی مار کر کہتا ہے، ’مَیں نے اپنے ہی زورِ بازو اور حکمت سے یہ سب کچھ کر لیا ہے، کیونکہ مَیں سمجھ دار ہوں۔ مَیں نے قوموں کی حدود ختم کر کے اُن کے خزانوں کو لُوٹ لیا اور زبردست سانڈ کی طرح اُن کے بادشاہوں کو مار مار کر خاک میں ملا دیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 10:13
31 حوالہ جات  

بادشاہ نے فرمایا کیا یہ بابلِ اعظم نہیں جِس کو مَیں نے اپنی توانائی کی قُدرت سے تعمِیر کِیا ہے کہ داراُلسّلطنت اور میرے جاہ و جلال کا نمُونہ ہو؟


اور اَیسا نہ ہو کہ تُو اپنے دِل میں کہنے لگے کہ میری ہی طاقت اور ہاتھ کے زور سے مُجھ کو یہ دَولت نصِیب ہُوئی ہے۔


اِسی لِئے وہ اپنے جال کے آگے قُربانِیاں گُذرانتے ہیں اور اپنے مہا جال کے آگے بخُور جلاتے ہیں کیونکہ اِن کے وسِیلہ سے اُن کا بخرہ لذِیذ اور اُن کی غِذا چرب ہے۔


تُم بے حقِیقت چِیزوں پر فخر کرتے اور کہتے ہو کیا ہم نے اپنے لِئے اپنی طاقت سے سِینگ نہیں نِکالے؟


پس خُداوند جِس کا نام ربُّ الافواج ہے فرماتا ہے مَیں تُم کو دمِشق سے بھی آگے اسِیری میں بھیجُوں گا۔


کلام کر اور کہہ خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ اَے شاہِ مِصرؔ فرِعونؔ مَیں تیرا مُخالِف ہُوں۔ اُس بڑے گھڑیال کا جو اپنے دریاؤں میں لیٹ رہتا ہے اور کہتا ہے کہ میرا دریا میرا ہی ہے اور مَیں نے اُسے اپنے لِئے بنایا ہے۔


کہ اَے آدمؔ زاد چُونکہ صُور نے یروشلیِم پر کہا ہے آہاہا! وہ قَوموں کا پھاٹک توڑ دِیا گیا ہے۔ اب وہ میری طرف مُتوجِّہ ہو گی۔ اب اُس کی بربادی سے میری معمُوری ہو گی۔


اور بنی عمُّون سے کہہ خُداوند خُدا کا کلام سُنو۔ خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے چُونکہ تُو نے میرے مَقدِس پر جب وہ ناپاک کِیا گیا اور اِسرائیل کے مُلک پر جب وہ اُجاڑا گیا اور بنی یہُوداؔہ پر جب وہ اسِیر ہو کر گئے اہاہا! کہا۔


کیونکہ وہ کہتا ہے کیا میرے اُمرا سب کے سب بادشاہ نہیں؟


تب اِسرائیل کے خُدا نے اسُور کے بادشاہ پُول کے دِل کو اور اسُور کے بادشاہ تِلگات پِلناؔصر کے دِل کو اُبھارا اور وہ اُن کو یعنی رُوبِینیوں اور جدّیوں اور منسّی کے آدھے قبِیلہ کو اسِیر کر کے لے گئے اور اُن کو خلح اور خابُور اور ہارا اور جَوزاؔن کی ندی تک لے آئے۔ یہ آج کے دِن تک وہِیں ہیں۔


جب تک مَیں آ کر تُم کو اَیسے مُلک میں نہ لے جاؤُں جو تُمہارے مُلک کی طرح غلّہ اور مَے کا مُلک۔ روٹی اور تاکِستانوں کا مُلک۔ زَیتُونی تیل اور شہد کا مُلک ہے تاکہ تُم جِیتے رہو اور مَر نہ جاؤ۔ سو حِزقیاؔہ کی نہ سُننا جب وہ تُم کو یہ ترغِیب دے کہ خُداوند ہم کو چُھڑائے گا۔


اور حِزقیاہ نے ساری چاندی جو خُداوند کے گھر اور شاہی محلّ کے خزانوں میں مِلی اُسے دے دی۔


اور شاہِ اسُور اِسرائیلؔ کو اسِیر کر کے اسُور کو لے گیا اور اُن کو خلح میں اور جَوزان کی ندی خابُور پر اور مادیوں کے شہروں میں رکھّا۔


اور شاہِ اسُور نے بابل اور کُوتہ اور عوّا اور حمات اور سِفرو ائِم کے لوگوں کو لا کر بنی اِسرائیل کی جگہ سامرؔیہ کے شہروں میں بسایا۔ سو وہ سامرؔیہ کے مالِک ہُوئے اور اُس کے شہروں میں بس گئے۔


اور ہُوؔسِیع کے نویں برس شاہِ اسُور نے سامرِؔیہ کو لے لِیا اور اِسرائیلؔ کو اسِیر کر کے اسُور میں لے گیا اور اُن کو خلح میں اور جَوزاؔن کی ندی خابُور پر اور مادیوں کے شہروں میں بسایا۔


اور آخز نے اُس چاندی اور سونے کو جو خُداوند کے گھر میں اور شاہی محلّ کے خزانوں میں مِلا لے کر شاہِ اسُور کے لِئے نذرانہ بھیجا۔


اور شاہِ اِسرائیلؔ فِقح کے ایّام میں شاہِ اسُور تِگلت پِلاسر نے آ کر ایُّوؔن اور ابِیل بَیت معکہ اور ینُوحہَ اور قادِؔس اور حصُور اور جِلعاد اور گلِیل اور نفتالی کے سارے مُلک کو لے لِیا اور لوگوں کو اسِیر کر کے اسُور میں لے گیا۔


مِصرؔ نِیل کی طرح اُٹھتا ہے اور اُس کا پانی سَیلاب کی مانِند مَوجزن ہے اور وہ کہتا ہے کہ مَیں چڑُھوں گا اور زمِین کو چِھپا لُوں گا۔ مَیں شہروں کو اور اُن کے باشِندوں کو نیست کر دُوں گا۔


تُم کیونکر کہتے ہو کہ ہم پہلوان ہیں اور جنگ کے لِئے زبردست سُورما ہیں؟


اِسی طرح تُم نے میرے خِلاف اپنی زُبان سے لاف زنی کی اور میرے مُقابِل زِیادہ گوئی کی ہے جو مَیں سُن چُکا ہُوں۔


کیا یہ سب اُس پر مثل نہ لائیں گے اور طنزاً نہ کہیں گے کہ اُس پر افسوس جو اَوروں کے مال سے مال دار ہوتا ہے! لیکن یہ کب تک؟ اور اُس پر جو کثرت سے گِرَو لیتا ہے!


تب خُداوند نے جِدعوؔن سے کہا تیرے ساتھ کے لوگ اِتنے زِیادہ ہیں کہ مَیں مِدیانیوں کو اُن کے ہاتھ میں نہیں کر سکتا۔ اَیسا نہ ہو کہ اِسرائیلی میرے سامنے اپنے اُوپر فخر کر کے کہنے لگیں کہ ہمارے ہاتھ نے ہم کو بچایا۔


مال دار اپنی نظر میں دانا ہے لیکن عقل مند مِسکِین اُسے پرکھ لیتا ہے۔


اُن پر افسوس جو اپنی نظر میں دانِش مند اور اپنی نِگاہ میں صاحِبِ اِمتیاز ہیں!


اِس لِئے اَے بادشاہ تیرے حضُور میری صلاح قبُول ہو اور تُو اپنی خطاؤں کو صداقت سے اور اپنی بدکرداری کو مِسکِینوں پر رحم کرنے سے دُور کر۔ مُمکن ہے کہ اِس سے تیرا اِطمِینان زِیادہ ہو۔


تب وہ گِردباد کی طرح گُذرتے اور خطا کر کے گُنہگار ہوتے ہیں کیونکہ اُن کا زور ہی اُن کا خُدا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات