Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 1:31 - کِتابِ مُقادّس

31 وہاں کا پہلوان اَیسا ہو جائے گا جَیسا سَن اور اُس کا کام چنگاری ہو جائے گا۔ وہ دونوں باہم جل جائیں گے اور کوئی اُن کی آگ نہ بُجھائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

31 پہلوان سَن بَن جائے گا اَور اُس کا کام ایک چنگاری بَن جائے گا۔ دونوں باہم جَل جائیں گے، اَور اُس آگ کو بُجھانے والا کویٔی نہ ہوگا۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

31 ज़बरदस्त आदमी फूस और उस की ग़लत हरकतें चिंगारी जैसी होंगी। दोनों मिलकर यों भड़क उठेंगे कि कोई भी बुझा नहीं सकेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

31 زبردست آدمی پھوس اور اُس کی غلط حرکتیں چنگاری جیسی ہوں گی۔ دونوں مل کر یوں بھڑک اُٹھیں گے کہ کوئی بھی بجھا نہیں سکے گا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 1:31
25 حوالہ جات  

اور وہ نِکل نِکل کر اُن لوگوں کی لاشوں پر جو مُجھ سے باغی ہُوئے نظر کریں گے کیونکہ اُن کا کِیڑا نہ مَرے گا اور اُن کی آگ نہ بُجھے گی اور وہ تمام بنی آدمؔ کے لِئے نفرتی ہوں گے۔


کیونکہ دیکھو وہ دِن آتا ہے جو بھٹّی کی مانِند سوزان ہو گا۔ تب سب مغرُور اور بدکردار بُھوسے کی مانِند ہوں گے اور وہ دِن اُن کو اَیسا جلائے گا کہ شاخ و بُن کُچھ نہ چھوڑے گا ربُّ الافواج فرماتا ہے۔


وہ جو زورآوروں میں سب سے توانا ہیں پاتال میں اُس سے اور اُس کے مددگاروں سے مُخاطِب ہوں گے۔ وہ پاتال میں اُتر گئے۔ وہ بے حِس پڑے ہیں یعنی وہ نامختُون جو تلوار سے قتل ہُوئے۔


اور اُن کا گُمراہ کرنے والا اِبلِیس آگ اور گندھک کی اُس جِھیل میں ڈالا جائے گا جہاں وہ حَیوان اور جُھوٹا نبی بھی ہو گا اور وہ رات دِن ابدُالآباد عذاب میں رہیں گے۔


اور وہ حَیوان اور اُس کے ساتھ وہ جُھوٹا نبی پکڑا گیا جِس نے اُس کے سامنے اَیسے نِشان دِکھائے تھے جِن سے اُس نے حَیوان کی چھاپ لینے والوں اور اُس کے بُت کی پرستِش کرنے والوں کو گُمراہ کِیا تھا۔ وہ دونوں آگ کی اُس جِھیل میں زِندہ ڈالے گئے جو گندھک سے جَلتی ہے۔


اور اب درختوں کی جڑ پر کُلہاڑا رکھّا ہُؤا ہے۔ پس جو درخت اچّھا پَھل نہیں لاتا وہ کاٹا اور آگ میں ڈالا جاتا ہے۔


دیکھو تُم سب جو آگ سُلگاتے ہو اور اپنے آپ کو انگاروں سے گھیر لیتے ہو اپنی ہی آگ کے شُعلوں میں اور اپنے سُلگائے ہُوئے انگاروں میں چلو۔ تُم میرے ہاتھ سے یِہی پاؤ گے۔ تُم عذاب میں لیٹ رہو گے۔


جو جنگی رتھوں اور گھوڑوں اور لشکر اور بہادُروں کو نِکال لاتا ہے۔ (وہ سب کے سب لیٹ گئے۔ وہ پِھر نہ اُٹھیں گے وہ بُجھ گئے ہاں وہ بتّی کی طرح بُجھ گئے)۔


وہ گُنہگار جو صِیُّون میں ہیں ڈر گئے۔ کپکپی نے بے دِینوں کو آ دبایا ہے۔ کَون ہم میں سے اُس مُہلِک آگ میں رہ سکتا ہے؟ اور کَون ہم میں سے ابدی شُعلوں کے درمِیان بس سکتا ہے؟


مُجھ میں قہر نہیں۔ تَو بھی کاش کہ جنگ گاہ میں جھاڑِیاں اور کانٹے میرے خِلاف ہوتے! مَیں اُن پر خرُوج کرتا اور اُن کو بِالکُل جلا دیتا۔


اَے خُداوند! تیرا ہاتھ بُلند ہے پر وہ نہیں دیکھتے لیکن وہ لوگوں کے لِئے تیری غَیرت کو دیکھیں گے اور شرمسار ہوں گے بلکہ آگ تیرے دُشمنوں کو کھا جائے گی۔


ربُّ الافواج کے قہر سے یہ مُلک جلایا گیا ہے اور لوگ اِیندھن کی مانِند ہیں۔ کوئی اپنے بھائی پر رحم نہیں کرتا۔


پس جِس طرح آگ بُھوسے کو کھا جاتی ہے اور جلتا ہُؤا پُھوس بَیٹھ جاتا ہے اُسی طرح اُن کی جڑ بوسِیدہ ہو گی اور اُن کی کلی گرد کی طرح اُڑ جائے گی کیونکہ اُنہوں نے ربُّ الافواج کی شرِیعت کو ترک کِیا اور اِسرائیل کے قُدُّوس کے کلام کو حقِیر جانا۔


جب وہ لحی میں پُہنچا تو فلِستی اُسے دیکھ کر للکارنے لگے۔ تب خُداوند کی رُوح اُس پر زور سے نازِل ہُوئی اور اُس کے بازُوؤں پر کی رسِّیاں آگ سے جلے ہُوئے سَن کی مانِند ہو گئِیں اور اُس کے بندھن اُس کے ہاتھوں پر سے اُتر گئے۔


اُس کا چھاج اُس کے ہاتھ میں ہے اور وہ اپنے کھلیہان کو خُوب صاف کرے گا اور اپنے گیہُوں کو تو کھتّے میں جمع کرے گا مگر بُھوسی کو اُس آگ میں جلائے گا جو بُجھنے کی نہیں۔


جب خُداوند صِیّون کی بیٹیوں کی گندگی کو دُور کرے گا اور یروشلیِم کا خُون رُوحِ عدل اور رُوحِ سوزان کے ذرِیعہ سے دھو ڈالے گا۔


اِس سبب سے لَعنت نے زمِین کو نِگل لِیا اور اُس کے باشِندے مُجرم ٹھہرے اور اِسی لِئے زمِین کے لوگ بھسم ہُوئے اور تھوڑے سے آدمی بچ گئے۔


تُم بُھوسے سے باردار ہو گے پُھوس تُم سے پَیدا ہو گا۔ تُمہارا دَم آگ کی طرح تُم کو بھسم کرے گا۔


وہ جو باغوں کے وسط میں کِسی کے پِیچھے کھڑے ہونے کے لِئے اپنے آپ کو پاک و صاف کرتے ہیں جو سُؤر کا گوشت اور مکرُوہ چِیزیں اور چُوہے کھاتے ہیں خُداوند فرماتا ہے وہ باہم فنا ہو جائیں گے۔


اَے داؤُد کے گھرانے! خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ تُم سویرے اُٹھ کر اِنصاف کرو اور مظلُوم کو ظالِم کے ہاتھ سے چُھڑاؤ مبادا تُمہارے کاموں کی بُرائی کے سبب سے میرا قہر آگ کی طرح بھڑکے اور اَیسا تیز ہو کہ کوئی اُسے ٹھنڈا نہ کر سکے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات