Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 1:3 - کِتابِ مُقادّس

3 بَیل اپنے مالِک کو پہچانتا ہے اور گدھا اپنے صاحِب کی چرنی کو لیکن بنی اِسرائیل نہیں جانتے۔ میرے لوگ کُچھ نہیں سوچتے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 بَیل تو اَپنے مالک کو پہچانتا ہے، اَور گدھا اَپنے آقا کی چرنی کو، لیکن بنی اِسرائیل مُجھے نہیں جانتے، میرے لوگ نہیں سمجھتے۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 बैल अपने मालिक को जानता और गधा अपने आक़ा की चरनी को पहचानता है, लेकिन इसराईल इतना नहीं जानता, मेरी क़ौम समझ से ख़ाली है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 بَیل اپنے مالک کو جانتا اور گدھا اپنے آقا کی چرنی کو پہچانتا ہے، لیکن اسرائیل اِتنا نہیں جانتا، میری قوم سمجھ سے خالی ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 1:3
24 حوالہ جات  

ہاں ہوائی لقلق اپنے مُقرّرہ وقتوں کو جانتا ہے اور قُمری اور ابابِیل اور کُلنگ اپنے آنے کا وقت پہچان لیتے ہیں لیکن میرے لوگ خُداوند کے احکام کو نہیں پہچانتے۔


فی الحقِیقت میرے لوگ احمق ہیں۔ اُنہوں نے مُجھے نہیں پہچانا۔ وہ بے شعُور بچّے ہیں اور اِمتیاز نہیں رکھتے بُرے کام کرنے میں ہوشیار ہیں پر نیکوکاری کی سمجھ نہیں رکھتے۔


وہ نہیں جانتے اور نہیں سمجھتے کیونکہ اُن کی آنکھیں بند ہیں۔ پس وہ دیکھتے نہیں اور اُن کے دِل سخت ہیں۔ پس وہ سمجھتے نہیں۔


اور اُن کے جشن کی محفِلوں میں بربط اور سِتار اور دف اور بِین اور شراب ہیں لیکن وہ خُداوند کے کام کو نہیں سوچتے اور اُس کے ہاتھوں کی کارِیگری پر غَور نہیں کرتے۔


اور جِس طرح اُنہوں نے خُدا کو پہچاننا ناپسند کِیا اُسی طرح خُدا نے بھی اُن کو ناپسندِیدہ عقل کے حوالہ کر دیا کہ نالائِق حرکتیں کریں۔


اَے قَوم کے حَیوانو! ذرا خیال کرو! اَے احمقو! تُمہیں کب عقل آئے گی؟


جب اُس کی شاخیں مُرجھا جائیں گی تو توڑی جائیں گی۔ عَورتیں آئیں گی اور اُن کو جلائیں گی کیونکہ لوگ دانِش سے خالی ہیں اِس لِئے اُن کا خالِق اُن پر رحم نہیں کرے گا اور اُن کا بنانے والا اُن پر ترس نہیں کھائے گا۔


وہ تو جان بُوجھ کر یہ بُھول گئے کہ خُدا کے کلام کے ذرِیعہ سے آسمان قدِیم سے مَوجُود ہیں اور زمِین پانی میں سے بنی اور پانی میں قائِم ہے۔


اَے کاہِل! چیونٹی کے پاس جا۔ اُس کی روِشوں پر غَور کر اور دانِش مند بن۔


ہر آدمی حَیوانِ خصلت اور بے عِلم ہو گیا ہے۔ ہر ایک سُنار اپنی کھودی ہُوئی مُورت سے رُسوا ہے کیونکہ اُس کی ڈھالی ہُوئی مُورت باطِل ہے۔ اُن میں دَم نہیں۔


مگر وہ سب حَیوانِ خصلت اور احمق ہیں۔ بُتوں کی تعلِیم کیا۔ وہ تو لکڑی ہیں!


جب کوئی بادشاہی کا کلام سُنتا ہے اور سمجھتا نہیں تو جو اُس کے دِل میں بویا گیا تھا اُسے وہ شرِیر آ کر چِھین لے جاتا ہے۔ یہ وہ ہے جو راہ کے کنارے بویا گیا تھا۔


اِس لِئے میرے لوگ جہالت کے سبب سے اسِیری میں جاتے ہیں۔ اُن کے بزُرگ بُھوکوں مَرتے اور عوام پِیاس سے جلتے ہیں۔


اور وہ لالچی کُتّے ہیں جو کبھی سیر نہیں ہوتے۔ وہ نادان چرواہے ہیں۔ وہ سب اپنی اپنی راہ کو پِھر گئے۔ ہر ایک ہر طرف سے اپنا ہی نفع ڈُھونڈتا ہے۔


خُداوند خُدا فرماتا ہے تیرا دِل کَیسا بے اِختیار ہے کہ تُو یہ سب کُچھ کرتی ہے جو بے لگام فاحِشہ عَورت کا کام ہے۔


ہاں تمام بنی اِسرائیل نے تیری شرِیعت کو توڑا اور برگشتگی اِختیار کی تاکہ تیری آواز کے شِنوا نہ ہوں۔ اِس لِئے وہ لَعنت اور قَسم جو خُدا کے خادِم مُوسیٰ کی تَورَیت میں مرقُوم ہیں ہم پر پُوری ہُوئِیں کیونکہ ہم اُس کے گُنہگار ہُوئے۔


کیونکہ اُس نے نہ جانا کہ مَیں ہی نے اُسے غلّہ و مَے اور رَوغن دِیا اور سونے چاندی کی فراوانی بخشی جِس کو اُنہوں نے بعل پر خرچ کِیا۔


شرِیر عدل سے آگاہ نہیں لیکن خُداوند کے طالِب سب کُچھ سمجھتے ہیں۔


تُو بُہت سی چِیزوں پر نظر کرتا ہے پر دیکھتا نہیں۔ کان تو کُھلے ہیں پر سُنتا نہیں۔


اِس سبب سے کہ یُوناداؔب بِن ریکاؔب کے بیٹے اپنے باپ کے حُکم کو جو اُس نے اُن کو دِیا تھا بجا لائے پر اِن لوگوں نے میری نہ سُنی۔


میرے لوگ بھٹکی ہُوئی بھیڑوں کی مانِند ہیں۔ اُن کے چَرواہوں نے اُن کو گُمراہ کر دِیا۔ اُنہوں نے اُن کو پہاڑوں پر لے جا کر چھوڑ دِیا۔ وہ پہاڑوں سے ٹِیلوں پر گئے اور اپنے آرام کا مکان بُھول گئے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات