Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 1:25 - کِتابِ مُقادّس

25 اور مَیں تُجھ پر اپنا ہاتھ بڑھاؤُں گا اور تیری مَیل بِالکُل دُور کر دُوں گا اور اُس رانگے کو جو تُجھ میں مِلا ہے جُدا کرُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

25 میں اَپنا ہاتھ تیرے خِلاف بڑھاؤں گا؛ اَور تیرا میل بالکُل صَاف کروں گا اَور تیری تمام گندگی دُور کر دوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

25 मैं तेरे ख़िलाफ़ हाथ उठाऊँगा और ख़ाम चाँदी की तरह तुझे पोटाश के साथ पिघलाकर तमाम मैल से पाक-साफ़ कर दूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

25 مَیں تیرے خلاف ہاتھ اُٹھاؤں گا اور خام چاندی کی طرح تجھے پوٹاش کے ساتھ پگھلا کر تمام مَیل سے پاک صاف کر دوں گا۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 1:25
18 حوالہ جات  

اور وہ چاندی کو تانے اور پاک صاف کرنے والے کی مانِند بَیٹھے گا اور بنی لاوی کو سونے اور چاندی کی مانِند پاک صاف کرے گا تاکہ وہ راست بازی سے خُداوند کے حضُور ہدئے گُذرانیں۔


اِس لِئے ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں اُن کو پِگھلا ڈالُوں گا اور اُن کو آزماؤُں گا کیونکہ اپنی بِنتِ قَوم سے اَور کیا کرُوں؟


جب خُداوند صِیّون کی بیٹیوں کی گندگی کو دُور کرے گا اور یروشلیِم کا خُون رُوحِ عدل اور رُوحِ سوزان کے ذرِیعہ سے دھو ڈالے گا۔


تیری چاندی مَیل ہو گئی۔ تیری مَے میں پانی مِل گیا۔


اُسی روز تُو اپنے سب اعمال کے سبب سے جِن سے تُو میری گُنہگار ہُوئی شرمِندہ نہ ہو گی کیونکہ مَیں اُس وقت تیرے درمِیان سے تیرے مُتکبِّر لوگوں کو نِکال دُوں گا اور پِھر تُو میرے کوہِ مُقدّس پر تکبُّر نہ کرے گی۔


جِس طرح چاندی بھٹّی میں پِگھلائی جاتی ہے اُسی طرح تُم اُس میں پِگھلائے جاؤ گے اور تُم جانو گے کہ مَیں خُداوند نے اپنا قہر تُم پر نازِل کِیا ہے۔


اور مَیں تُم میں سے اُن لوگوں کو جو سرکش اور مُجھ سے باغی ہیں جُدا کرُوں گا۔ مَیں اُن کو اُس مُلک سے جِس میں اُنہوں نے بُود و باش کی نِکال لاؤُں گا پر وہ اِسرائیل کے مُلک میں داخِل نہ ہوں گے اور تُم جانو گے کہ مَیں خُداوند ہُوں۔


دَھونکنی جل گئی۔ سِیسا آگ سے بھسم ہو گیا۔ صاف کرنے والے نے بے فائِدہ صاف کِیا کیونکہ شرِیر الگ نہیں ہُوئے۔


مَیں جِن جِن کو عزِیز رکھتا ہُوں اُن سب کو ملامت اور تنبِیہ کرتا ہُوں۔ پس سرگرم ہو اور تَوبہ کر۔


اُس کا چھاج اُس کے ہاتھ میں ہے اور وہ اپنے کھلیہان کو خُوب صاف کرے گا اور اپنے گیہُوں کو تو کھتّے میں جمع کرے گا مگر بُھوسی کو اُس آگ میں جلائے گا جو بُجھنے کی نہیں۔


جِس طرح لوگ چاندی اور پِیتل اور لوہا اور سِیسا اور رانگابھٹّی میں جمع کرتے ہیں اور اُن پر دَھونکتے ہیں تاکہ اُن کو پِگھلا ڈالیں اُسی طرح مَیں اپنے قہر اور اپنے غضب میں تُم کو جمع کرُوں گا اور تُم کو وہاں رکھ کر پِگھلاؤُں گا۔


اَے قَومو! اُس کے لوگوں کے ساتھ خُوشی مناؤ کیونکہ وہ اپنے بندوں کے خُون کا اِنتِقام لے گا اور اپنے مُخالِفوں کو بدلہ دے گا اور اپنے مُلک اور لوگوں کے لِئے کفّارہ دے گا۔


تُو زمِین کے سب شرِیروں کو مَیل کی طرح چھانٹ دیتا ہے۔ اِس لِئے مَیں تیری شہادتوں کو عزِیز رکھتا ہُوں۔


اِس لِئے اِس سے یعقُوبؔ کے گُناہ کا کفّارہ ہو گا اور اُس کا گُناہ دُور کرنے کا کُل نتِیجہ یِہی ہے۔ جِس وقت وہ مذبح کے سب پتّھروں کو ٹُوٹے کنکروں کی مانِند ٹُکڑے ٹُکڑے کرے کہ یسِیرتیں اور سُورج کے بُت پِھر قائِم نہ ہوں۔


اِس لِئے خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ چُونکہ تُم سب مَیل ہو گئے ہو اِس لِئے دیکھو مَیں تُم کو یروشلیِم میں جمع کرُوں گا۔


تیرا مسکن فریب کے درمِیان ہے۔ خُداوند فرماتا ہے فریب ہی سے وہ مُجھ کو جاننے سے اِنکار کرتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات