Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 1:18 - کِتابِ مُقادّس

18 اب خُداوند فرماتا ہے آؤ ہم باہم حُجّت کریں۔ اگرچہ تُمہارے گُناہ قِرمزی ہوں وہ برف کی مانِند سفید ہو جائیں گے اور ہر چند وہ ارغوانی ہوں تَو بھی اُون کی مانِند اُجلے ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 ”اَب آؤ ہم مِل کر مُعاملہ طے کرتے ہیں،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ ”حالانکہ تمہارے گُناہ قِرمزی ہیں، وہ برف کی مانند سفید ہو جایٔیں گے؛ اَور گو وہ اَرغوانی ہیں، وہ اُون کی مانند اُجلے ہو جایٔیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 रब फ़रमाता है, “आओ हम अदालत में जाकर एक दूसरे से मुक़दमा लड़ें। अगर तुम्हारे गुनाह लहू-रंग हो जाएँ तो क्या वह बर्फ़ जैसे उजले हो जाएँगे? अगर वह क़िरमिज़ी जैसे लाल हो जाएँ तो क्या वह ऊन जैसे सफ़ेद हो जाएँगे?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 رب فرماتا ہے، ”آؤ ہم عدالت میں جا کر ایک دوسرے سے مقدمہ لڑیں۔ اگر تمہارے گناہ لہو رنگ ہو جائیں تو کیا وہ برف جیسے اُجلے ہو جائیں گے؟ اگر وہ قرمزی جیسے لال ہو جائیں تو کیا وہ اُون جیسے سفید ہو جائیں گے؟

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 1:18
23 حوالہ جات  

مَیں نے تیری خطاؤں کو گھٹا کی مانِند اور تیرے گُناہوں کو بادل کی مانِند مِٹا ڈالا۔ میرے پاس واپس آ جا کیونکہ مَیں نے تیرا فِدیہ دِیا ہے۔


مَیں نے اُس سے کہا کہ اَے میرے خُداوند! تُو ہی جانتا ہے۔ اُس نے مُجھ سے کہا یہ وُہی ہیں جو اُس بڑی مُصِیبت میں سے نِکل کر آئے ہیں۔ اِنہوں نے اپنے جامے برّہ کے خُون سے دھو کر سفید کِئے ہیں۔


زُوفے سے مُجھے صاف کر تو مَیں پاک ہُوں گا۔ مُجھے دھو اور مَیں برف سے زِیادہ سفید ہُوں گا۔


خُداوند فرماتا ہے اپنا دعویٰ پیش کرو۔ یعقُوبؔ کا بادشاہ فرماتا ہے اپنی مضبُوط دلِیلیں لاؤ۔


اَے جزیرو! میرے حضُور خاموش رہو اور اُمّتیں ازسرِ نَو زور حاصِل کریں۔ وہ نزدِیک آ کر عرض کریں۔ آؤ ہم مِل کر عدالت کے لِئے نزدِیک ہوں۔


اور بِیچ میں شرِیعت آ مَوجُود ہُوئی تاکہ گُناہ زِیادہ ہو جائے مگر جہاں گُناہ زِیادہ ہُؤا وہاں فضل اُس سے بھی نِہایت زِیادہ ہُؤا۔


اور وہ ہر سبت کو عِبادت خانہ میں بحث کرتا اور یہُودِیوں اور یُونانِیوں کو قائِل کرتا تھا۔


سو اب ٹھہرے رہو تاکہ مَیں خُداوند کے حضُور اُن سب نیکِیوں کے بارے میں جو خُداوند نے تُم سے اور تُمہارے باپ دادا سے کِیں گُفتگُو کرُوں۔


اور پَولُس اپنے دستُور کے مُوافِق اُن کے پاس گیا اور تِین سبتوں کو کِتابِ مُقدّس سے اُن کے ساتھ بحث کی۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ تُمہارے باپ دادا نے مُجھ میں کَون سی بے اِنصافی پائی جِس کے سبب سے وہ مُجھ سے دُور ہو گئے اور بُطلان کی پیرَوی کر کے باطِل ہُوئے؟


اور جب وہ راست بازی اور پرہیزگاری اور آیندہ عدالت کا بیان کر رہا تھا تو فیلِکس نے دہشت کھا کر جواب دِیا کہ اِس وقت تو جا۔ فُرصت پا کر تُجھے پِھر بُلاؤں گا۔


اَے پہاڑو اور اَے زمِین کی مُحکم بُنیادو خُداوند کا دعویٰ سُنو کیونکہ خُداوند اپنے لوگوں پر دعویٰ کرتا ہے اور وہ اِسرائیلؔ پر حُجّت ثابِت کرے گا۔


ہمارے درمیان کوئی ثالِث نہیں جو ہم دونوں پر اپنا ہاتھ رکھّے۔


مُجھے راست باز ٹھہرانے والا نزدِیک ہے۔ کَون مُجھ سے جھگڑا کرے گا؟ آؤ ہم آمنے سامنے کھڑے ہوں۔ میرا مُخالِف کَون ہے؟ وہ میرے پاس آئے۔


شرِیر اپنی راہ کو ترک کرے اور بدکردار اپنے خیالوں کو اور وہ خُداوند کی طرف پِھرے اور وہ اُس پر رحم کرے گا اور ہمارے خُدا کی طرف کیونکہ وہ کثرت سے مُعاف کرے گا۔


اور اگر شرِیر اپنی شرارت سے جو وہ کرتا ہے باز آئے اور وہ کام کرے جو جائِز اور روا ہے تو وہ اپنی جان زِندہ رکھّے گا۔


جو گُناہ اُس نے کِئے ہیں اُس کے خِلاف محسُوب نہ ہوں گے۔ اُس نے وُہی کیا جو جائِز و روا ہے۔ وہ یقِیناً زِندہ رہے گا۔


میرے گُناہوں کی طرف سے اپنا مُنہ پھیر لے اور میری سب بدکاری مِٹا ڈال۔


تیرے سردار گردن کش اور چوروں کے ساتھی ہیں۔ اُن میں سے ہر ایک رِشوت دوست اور اِنعام کا طالِب ہے۔ وہ یتِیموں کا اِنصاف نہیں کرتے اور بیواؤں کی فریاد اُن تک نہیں پُہنچتی۔


خُداوند کھڑا ہے کہ مُقدّمہ لڑے اور لوگوں کی عدالت کرے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات