Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 9:9 - کِتابِ مُقادّس

9 اُنہوں نے اپنے آپ کو نِہایت خراب کِیا جَیسا جِبعہ کے ایّام میں ہُؤا تھا۔ وہ اُن کی بدکرداری کو یاد کرے گا اور اُن کے گُناہوں کی سزا دے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 گِبعہؔ کے دِنوں کی طرح، وہ بداخلاقی میں غرق ہو چُکے ہیں۔ خُدا اُن کی شرارت کو یاد کرےگا اَور اُنہیں اُن کے گُناہوں کی سزا دے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 उनसे निहायत ही ख़राब काम सरज़द हुआ है, ऐसा शरीर काम जैसा जिबिया के बाशिंदों से हुआ था। अल्लाह उनका क़ुसूर याद करके उनके गुनाहों की मुनासिब सज़ा देगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 اُن سے نہایت ہی خراب کام سرزد ہوا ہے، ایسا شریر کام جیسا جِبعہ کے باشندوں سے ہوا تھا۔ اللہ اُن کا قصور یاد کر کے اُن کے گناہوں کی مناسب سزا دے گا۔

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 9:9
16 حوالہ جات  

اَے اِسرائیل! تُو جِبعہ کے ایّام سے گُناہ کرتا آیا ہے۔ وہ وہِیں ٹھہرے رہے تاکہ لڑائی جِبعہ میں بدکرداروں کی نسل تک نہ پُہنچے۔


اور شام کو ایک پِیر مَرد اپنا کام کر کے وہاں آیا۔ یہ آدمی اِفراؔئِیم کے کوہِستانی مُلک کا تھا اور جِبعہ میں آ بسا تھا پر اُس مقام کے باشِندے بِنیمِینی تھے۔


وہ میرے ہدیوں کی قُربانِیوں کے لِئے گوشت گُذرانتے اور کھاتے ہیں لیکن خُداوند اُن کو قبُول نہیں کرتا۔ اب وہ اُن کی بدکرداری کو یاد کرے گا اور اُن کو اُن کے گُناہوں کی سزا دے گا۔ وہ مِصرؔ کو واپس جائیں گے۔


اَے بنی اِسرائیل تُم اُس کی طرف پِھرو جِس سے تُم نے سخت بغاوت کی ہے۔


زمِین اپنے باشِندوں سے نِجس ہُوئی کیونکہ اُنہوں نے شرِیعت کو عدُول کِیا۔ آئِین سے مُنحرف ہُوئے۔ عہدِ ابدی کو توڑا۔


اُس کے آقا نے اُس سے کہا ہم کِسی اجنبی کے شہر میں جو بنی اِسرائیل میں سے نہیں داخِل نہ ہوں گے بلکہ ہم جِبعہ کو جائیں گے۔


یُوں اُنہوں نے بِنیمِینیوں کو گھیر لِیا اور اُن کو رگیدا اور مشرِق میں جِبعہ کے مُقابِل اُن کی آرامگاہوں میں اُن کو لتاڑا۔


خُداوند اِن لوگوں سے یُوں فرماتا ہے کہ اِنہوں نے گُمراہی کو یُوں دوست رکھّا ہے اور اپنے پاؤں کو نہیں روکا اِس لِئے خُداوند اِن کو قبُول نہیں کرتا۔ اب وہ اِن کی بدکرداری یاد کرے گا اور اِن کے گُناہ کی سزا دے گا۔


پس جَیسا لوگوں کا حال وَیسا ہی کاہِنوں کا حال ہو گا۔ مَیں اُن کی روِش کی سزا اور اُن کے اعمال کا بدلہ اُن کو دُوں گا۔


جِبِعہ میں قرنا پُھونکو اور رامہ میں تُرہی۔ بَیت آوؔن میں للکارو کہ اَے بِنیمِین خبردار پِیچھے دیکھ!


وہ یہ نہیں سوچتے کہ مُجھے اُن کی ساری شرارت معلُوم ہے۔ اب اُن کے اعمال نے جو مُجھ پر عیاں ہیں اُن کو گھیر لِیا ہے۔


اِفرائِیم میرے خُدا کی طرف سے نِگہبان ہے۔ نبی اپنی تمام راہوں میں چِڑِیمار کا جال ہے۔ وہ اپنے خُدا کے گھر میں عداوت ہے۔


مَیں نے کہا کہ فقط مُجھ سے ڈر اور تربِیّت پذِیر ہو تاکہ اُس کی بستی کاٹی نہ جائے اُس سب کے مُطابِق جو مَیں نے اُس کے حق میں ٹھہرایا تھا لیکن اُنہوں نے عمداً اپنی روِش کو بِگاڑا۔


تب خُداوند نے مُوسیٰؔ کو کہا نِیچے جا کیونکہ تیرے لوگ جِن کو تُو مُلکِ مِصرؔ سے نِکال لایا بِگڑ گئے ہیں۔


اور جب وہ اپنے دِلوں کو خُوش کر رہے تھے تو اُس شہر کے لوگوں میں سے بعض خبِیثوں نے اُس گھر کو گھیر لِیا اور دروازہ پِیٹنے لگے اور صاحبِ خانہ یعنی پِیر مَرد سے کہا اُس شخص کو جو تیرے گھر میں آیا ہے باہر لے آ تاکہ ہم اُس کے ساتھ صُحبت کریں۔


اور تُو اَے آدمؔ زاد نبُوّت کر اور کہہ خُداوند خُدا بنی عمُّون اور اُن کی طعنہ زنی کی بابت یُوں فرماتا ہے کہ تُو کہہ تلوار بلکہ کھِنچی ہُوئی تلوار خُون ریزی کے لِئے صَیقل کی گئی ہے تاکہ بِجلی کی طرح بھسم کرے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات