Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 9:6 - کِتابِ مُقادّس

6 کیونکہ وہ تباہی کے خَوف سے چلے گئے لیکن مِصرؔ اُن کو سمیٹے گا۔ موف اُن کو دفن کرے گا۔ اُن کی چاندی کے اچّھے خزانوں پر بِچُّھو بُوٹی قابِض ہو گی۔ اُن کے خَیموں میں کانٹے اُگیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 خواہ وہ تباہی سے بچ بھی جایٔیں، تو بھی مِصر اُنہیں جمع کرےگا، اَور میمفِسؔ اُنہیں دفن کرےگا۔ اُن کی چاندی کے خزانے جھاڑیاں چھین لیں گی، اَور کانٹے اُن کے خیموں پر پھیل جایٔیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 जो तबाहशुदा मुल्क से निकलेंगे उन्हें मिसर इकट्ठा करेगा, उन्हें मेंफ़िस दफ़नाएगा। ख़ुदरौ पौदे उनकी क़ीमती चाँदी पर क़ब्ज़ा करेंगे, काँटेदार झाड़ियाँ उनके घरों पर छा जाएँगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 جو تباہ شدہ ملک سے نکلیں گے اُنہیں مصر اکٹھا کرے گا، اُنہیں میمفِس دفنائے گا۔ خود رَو پودے اُن کی قیمتی چاندی پر قبضہ کریں گے، کانٹےدار جھاڑیاں اُن کے گھروں پر چھا جائیں گی۔

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 9:6
32 حوالہ جات  

اور آون کے اُونچے مقام جو اِسرائیل کا گُناہ ہیں برباد کِئے جائیں گے اور اُن کے مذبحوں پر کانٹے اور اُونٹ کٹارے اُگیں گے اور وہ پہاڑوں سے کہیں گے ہم کو چِھپا لو اور ٹِیلوں سے کہیں گے ہم پر آ گِرو۔


اور مَیں اُسے بِالکُل وِیران کر دُوں گا۔ وہ نہ چھانٹا جائے گا نہ نِرایا جائے گا۔ اُس میں اُونٹ کٹارے اور کانٹے اُگیں گے اور مَیں بادلوں کو حُکم کرُوں گا کہ اُس پر مِینہہ نہ برسائیں۔


وہ خُداوند کے مُلک میں نہ بسیں گے بلکہ اِفرائِیم مِصرؔ کو واپس جائے گا اور وہ اسُور میں ناپاک چِیزیں کھائیں گے۔


وہ میرے ہدیوں کی قُربانِیوں کے لِئے گوشت گُذرانتے اور کھاتے ہیں لیکن خُداوند اُن کو قبُول نہیں کرتا۔ اب وہ اُن کی بدکرداری کو یاد کرے گا اور اُن کو اُن کے گُناہوں کی سزا دے گا۔ وہ مِصرؔ کو واپس جائیں گے۔


وہ رجُوع ہوتے ہیں پر حق تعالیٰ کی طرف نہیں۔ وہ دغا دینے والی کمان کی مانِند ہیں۔ اُن کے اُمرا اپنی زُبان کی گُستاخی کے سبب سے تہِ تَیغ ہوں گے۔ اِس سے مُلکِ مِصرؔ میں اُن کی ہنسی ہو گی۔


اور اُس وقت یہ حالت ہو جائے گی کہ ہر جگہ ہزاروں رُوپیہ کے تاکِستانوں کی جگہ خاردار جھاڑِیاں ہوں گی۔


وہ مِصرؔ سے پرِندہ کی طرح اور اسُور کے مُلک سے کبُوتر کی مانِند کانپتے ہُوئے آئیں گے اور مَیں اُن کو اُن کے گھروں میں بساؤُں گا خُداوند فرماتا ہے۔


اُن پر افسوس! کیونکہ وہ مُجھ سے آوارہ ہو گئے۔ وہ برباد ہوں! کیونکہ وہ مُجھ سے باغی ہُوئے۔ اگرچہ مَیں اُن کا فِدیہ دینا چاہتا ہُوں وہ میرے خِلاف دروغ گوئی کرتے ہیں۔


اور اُس کے قصروں میں کانٹے اور اُس کے قلعوں میں بِچُّھو بُوٹی اور اُونٹ کٹارے اُگیں گے اور وہ گِیدڑوں کی ماندیں اور شُتر مُرغوں کے رہنے کا مقام ہو گا۔


میرے لوگوں کی سرزمِین میں کانٹے اور جھاڑِیاں ہوں گی بلکہ خُوش وقت شہر کے تمام شادمان گھروں میں بھی۔


اور اُس وقت یُوں ہو گا کہ خُداوند دریایِ فراؔت کی گُذرگاہ سے رودِ مِصرؔ تک جھاڑ ڈالے گا اور تُم اَے بنی اِسرائیل ایک ایک کر کے جمع کِئے جاؤ گے۔


ضُعن کے شاہزادے احمق بن گئے ہیں۔ نُوف کے شاہزادوں نے فریب کھایا اور جِن پر مِصری قبائِل کا بھروسا تھا اُن ہی نے اُن کو گُمراہ کِیا۔


اور اُس وقت یُوں ہو گا کہ خُداوند دُوسری مرتبہ اپنا ہاتھ بڑھائے گا کہ اپنے لوگوں کا بقِیّہ جو بچ رہا ہو اسُور اور مِصرؔ اور فترُوس اور کُوش اور عَیلام اور سِنعار اور حمات اور سمُندر کی اطراف سے واپس لائے۔


اور دیکھو وہ سب کا سب کانٹوں سے بھرا تھا اور بِچھُّو بُوٹی سے ڈھکا تھا اور اُس کی سنگِین دِیوار گِرائی گئی تھی۔


وہ زرخیز زمِین کو صحرایِ شور کر دیتا ہے۔ اِس لِئے کہ اُس کے باشِندے شرِیر ہیں۔


اور اُس نے یہُوآؔخز کے لِئے لوگوں میں سے صِرف پچاس سوار اور دس رتھ اور دس ہزار پِیادے چھوڑے اِس لِئے کہ اراؔم کے بادشاہ نے اُن کو تباہ کر ڈالا اور رَوند رَوند کر خاک کی مانِند کر دِیا۔


جب بنی اِسرائیل نے دیکھا کہ وہ آفت میں مُبتلا ہو گئے کیونکہ لوگ پریشان تھے تو وہ غاروں اور جھاڑِیوں اور چٹانوں اور گڑھیوں اور گڑھوں میں جا چِھپے۔


بنی نُوف اور بنی تحفنیِس نے بھی تیری کھوپڑی پھوڑی۔


اب تُم یقِین جانو کہ تُم اُس مُلک میں جہاں جانا اور رہنا چاہتے ہو تلوار اور کال اور وبا سے مَرو گے۔


وہ کلام جو اُن سب یہُودِیوں کی بابت جو مُلکِ مِصرؔ میں مِجداؔل کے عِلاقہ اور تحفخِیس اور نُوف اور فترُوؔس میں بستے تھے یَرمِیاؔہ پر نازِل ہُؤا۔


مِصرؔ میں آشکارا کرو۔ مِجداؔل میں اِشتہار دو ہاں نُوف اور تحفخِیس میں مُنادی کرو۔ کہو کہ اپنے آپ کو تیّار کر کیونکہ تلوار تیری چاروں طرف کھائے جاتی ہے۔


اَے بیٹی جو مِصرؔ میں رہتی ہے! اَسِیری میں جانے کا سامان کر کیونکہ نُوف وِیران اور بھسم ہو گا۔ اُس میں کوئی بسنے والا نہ رہے گا۔


خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ مَیں بُتوں کو بھی نیست و نابُود کرُوں گا اور نُوؔف میں سے مُورتوں کو مِٹا ڈالُوں گا اور آیندہ کو مُلکِ مِصرؔ سے کوئی بادشاہ برپا نہ ہو گا اور مَیں مُلکِ مِصرؔ میں دہشت ڈال دُوں گا۔


اور مَیں مِصرؔ میں آگ لگا دُوں گا۔ سِین کو سخت درد ہو گا اور نو میں رخنے ہو جائیں گے اور نُوف پر ہر روز مُصِیبت ہو گی۔


اِس لِئے دیکھو مَیں اُس کی راہ کانٹوں سے بند کرُوں گا اور اُس کے سامنے دِیوار بنا دُوں گا تاکہ اُسے راستہ نہ مِلے۔


اِفرائِیم بے وقُوف و بے دانِش فاختہ ہے۔ وہ مِصرؔ کی دُہائی دیتے اور اسُور کو جاتے ہیں۔


اَے مکتِیس کے رہنے والو! ماتم کرو کیونکہ سب سَوداگر مارے گئے۔ جو چاندی سے لدے تھے سب ہلاک ہُوئے۔


اور مَیں تُم کو غَیر قَوموں میں پراگندہ کر دُوں گا اور تُمہارے پِیچھے پِیچھے تلوار کھینچے رہُوں گا اور تُمہارا مُلک سُونا ہو جائے گا اور تُمہارے شہر وِیرانہ بن جائیں گے۔


اور مَیں یہُوداؔہ کے باقی لوگوں کو جِنہوں نے مُلکِ مِصرؔ کا رُخ کِیا ہے کہ وہاں جا کر بسیں پکڑُوں گا اور وہ مُلکِ مِصرؔ ہی میں نابُود ہوں گے۔ وہ تلوار اور کال سے ہلاک ہوں گے۔ اُن کے ادنیٰ و اعلیٰ نابُود ہوں گے وہ تلوار اور کال سے فنا ہو جائیں گے اور لَعنت و حَیرت اور طعن و تشنِیع کا باعِث ہوں گے۔


اور مَیں اُن کو جو مُلکِ مِصرؔ میں بسنے کو جاتے ہیں اُسی طرح سزا دُوں گا جِس طرح مَیں نے یروشلیِم کو تلوار اور کال اور وبا سے سزا دی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات